زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے گجرات میں مونگ پھلی کی خریداری میں 6 دن اور کرناٹک میں 25 دن کی توسیع کو منظوری دی


جناب شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایات کے مطابق مہاراشٹر میں سویابین کی خریداری میں 24 دن اور تلنگانہ میں 15 دن کی توسیع کی گئی

حکومت ہند نے پی ایم-آشا کو جاری رکھنے کی منظوری دی

پی ایم-آشا 15ویں مالیاتی کمیشن مرحلے کے دوران 26-2025 تک جاری رہے گا

حکومت نے سال 25-2024 کے لیے ریاست کی پیداوار کے 100فیصد کے مساوی پی ایس ایس کے تحت تور، اُڑد اور مسور کی خریداری کی اجازت دی ہے

Posted On: 10 FEB 2025 6:37PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے 15ویں مالیاتی کمیشن مرحلے کے دوران 26-2025 تک مربوط پردھان منتری انّ داتا آئے سنرکشن ابھیان (پی ایم-آشا) اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی۔ مربوط پردھان منتری انّ داتا آئے سنرکشن ابھیان (پی ایم-آشا) اسکیم امدادی قیمت اسکیم (پی ایس ایس)، قیمت میں کمی کی ادائیگی اسکیم (پی ڈی پی ایس)، مارکیٹ انٹروینشن اسکیم (ایم آئی ایس) اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کے فنڈز (پی ایس ایف) پر مشتمل ہے۔ محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود(ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو)  پی ایس ایس، پی ڈی پی ایس اور ایم آئی ایس کا انتظام کرتا ہے جبکہ محکمہ امور صارفین پی ایس ایف کا انتظام کرتا ہے۔ مربوط پی ایم-آشا اسکیم کا انتظام خریداری کے عمل کے نفاذ میں مزید تاثیر لانے کے لیے کیا گیا ہے جس سے نہ صرف کسانوں کو ان کی پیداوار کے لیے منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ صارفین کو سستی قیمتوں پر ان کی دستیابی کو یقینی بنا کر ضروری اشیاء کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو بھی کنٹرول کیا جائے گا۔

امدادی قیمت اسکیم کے تحت، نوٹیفائیڈ دالوں، تیل کے بیجوں اور کھوپرا کی خریداری کا کام مقررہ مناسب اوسط معیار (ایف اے کیو) کے مطابق مرکزی نوڈل ایجنسیوں (سی این ایز) کے ذریعے براہ راست ریاستی سطح کی ایجنسیوں کے ذریعے پہلے سے رجسٹرڈ کسانوں سے ایم ایس پی پر کیا جاتا ہے۔

حکومت نے خریف 25-2024 کے لیے چھتیس گڑھ، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر راجستھان اور تلنگانہ کی ریاستوں میں پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت سویابین کی خریداری کو منظوری دی۔ 9 فروری 2025 تک 19.99 ایل ایم ٹی سویابین کی خریداری کی گئی ہے جس سے 8,46,251 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ مزید بر آں،زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے کسانوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاراشٹرا میں خریداری کی مدت کو 24 دن اور تلنگانہ میں 90 دن کی عام خریداری کی مدت سے 15 دن تک بڑھانے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔

اسی طرح، حکومت نے خریف 25-2024 کے لیے آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ کرناٹک، راجستھان اور اتر پردیش کی ریاستوں میں پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت مونگ پھلی کی خریداری کو منظوری دی۔ 9 فروری 2025 تک 15.73 لاکھ میٹرک ٹن مونگ پھلی خریدی گئی ہے جس سے 4,75,183 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ مزید، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے کسانوں کے مفاد میں گجرات میں مونگ پھلی کی خریداری کی مدت کو 6 دن اور کرناٹک میں 90 دن کی عام خریداری کی مدت سے 25 دن تک بڑھانے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔

مزید برآں، دالوں کی گھریلو پیداوار میں اضافہ کرنے میں تعاون کرنے والے کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے لیے، حکومت نے پی ایس ایس کے تحت تور، اُڑد اور مسور کی خریداری کی اجازت دی ہے جو کہ سال 25-2024 کے لیے ریاست کی پیداوار کے 100 فیصد کے برابر ہے۔ حکومت نے بجٹ 2025 میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں دالوں میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے ریاست کی پیداوار کے 100فیصد تک تور، اُڑد اور مسور کی خریداری کو مزید چار سال تک جاری رکھا جائے گا۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U :    6374 )


(Release ID: 2101488) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi