صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
گارڈ کی تبدیلی کی تقریب 22 فروری سے نئے انداز میں منعقد ہوگی
Posted On:
08 FEB 2025 12:27PM by PIB Delhi
بائیس فروری 2025 سے گارڈ کی تبدیلی کی تقریب ایک نئے انداز میں اور بڑھائی گئی نشستوں کے ساتھ منعقد ہوگی۔
ہندوستان کی صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 16فروری 2025 کو افتتاحی تقریب کا مشاہدہ کریں گی۔
نئے انداز میں منعقد ہونے والی گارڈ کی تبدیلی کی تقریب میں عوام راشٹرپتی بھون کے پس منظر میں ایک شاندار بصری اور موسیقی سے بھرپور پرفارمنس کا مشاہدہ کر سکیں گے۔
اس تقریب میں صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈ کے دستے، گھوڑوں کے دستے اور رسمی گارڈ بٹالین کے فوجی اور سیریمنیئل ملٹری براس بینڈ فوجی مشقوں کا مظاہرہ کریں گے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6285
(Release ID: 2100990)
Visitor Counter : 24