زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی

Posted On: 07 FEB 2025 5:05PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب کنجراپو  رام موہن نائیڈو نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے  مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی اور آندھرا پردیش میں لال مرچ کی کاشت کرنے والے  کسانوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے موقع  پر زراعت کی وزارت کے  سینئر افسران بھی موجود تھے۔  بعد  میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب رام موہن نائیڈو نے کہا کہ آندھرا پردیش کی حکومت لال مرچ  کی خریداری کا منصوبہ بنا رہی ہے اور انہوں نے زراعت کے مرکزی وزیر پر زور دیا کہ وہ مختلف اسکیموں کے تحت ریاستی حکومت کو مالی مدد فراہم کریں۔  جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آندھرا پردیش حکومت کی اس سلسلے میں  درخواست کا مثبت جواب دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LJD0.jpg

جناب رام موہن نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کا ایک خط جناب شیوراج سنگھ چوہان کو دیا ہے ، جس میں  لال مرچ کی کاشت کرنے والے  کسانوں کے در پیش  مسائل کو  بیان کیا گیا ہے۔

************

U.No:6259

ش ح۔ش م۔ق ر


(Release ID: 2100743) Visitor Counter : 26


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil