اسٹیل کی وزارت
اسپیشلی اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم میں سرمایہ کاری
Posted On:
07 FEB 2025 1:11PM by PIB Delhi
اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں ویلیو ایڈڈ اسٹیل کی پیداوار میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد سے اسپیشل اسٹیل کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی ) اسکیم شروع کی گئی۔ اسٹیل ایک غیر منظم شعبہ ہے، یہ سرمایہ کاری، پیداوار جیسےفیصلے صنعت کے ٹیکنو کمرشل تحفظات پر مبنی ہیں۔ حصہ لینے والی کمپنیوں نے 27,106 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے عزم کو ظاہر کیا ہے، جس سے دسمبر 2024 تک 18,848 کروڑ روپے حاصل کیے جا چکے ہیں۔ دسمبر 2024 تک اسپشلیٹی اسٹیل کی پیداوار 12,58,000 ٹن رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع ن۔ن م۔
U-6242
(Release ID: 2100640)
Visitor Counter : 27