صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان ویہ وندنا اسکیم پر اپ ڈیٹ
مختلف علاج کی خدمات جیسے ہیموڈائیلاسس/پیریٹونیئل ڈائیلاسس، ایکیوٹ اسکیمک اسٹروک، ایلیوییٹڈ ہائی بلڈ پریشر، ٹوٹل ہپ ریپلیسمنٹ، ٹوٹل نی ریپلیسمنٹ ، پرکیوٹینیئس ٹرانسلومینل کورونری انجیوپلاسٹی (پی ٹی سی اے) ڈائیگنوسٹک انجیوگرام سمیت سنگل چیمبر پرماننٹ پیس میکرامپلانٹیشن ، ڈبل چیمبر پرماننٹ پیس میکر امپلانٹیشن اہل بزرگ شہریوں کے لئے دستیاب ہیں
آیوشمان ویہ وندنا کارڈ کے استفادہ کنندگان 13,352 نجی اسپتالوں سمیت 30,072 سے زیادہ اسپتالوں میں اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں
Posted On:
04 FEB 2025 2:54PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے 29.10.2024 کو آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(اے بی – پی ایم جے اے وائی) کا آغاز کیا ہے تاکہ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں بشمول قبائلی برادریوں کو ان کے سماجی، اقتصادی حالت سے قطع نظر سالانہ 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کیا جا سکے، اور آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی توسیع کیا گیا ہے۔
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی ( این ایچ اے) نے صحت سے متعلق فوائد کی خدمات سے متعلق تازہ ترین نیشنل ماسٹر آف ہیلتھ بینیفٹ پیکیج ( ایچ بی پی) کی تعریف کی ہے۔ اس کے تحت 27 خصوصی طبی شعبوں بشمول جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، آرتھوپیڈکس، کارڈیالوجی، آنکولوجی وغیرہ میں 1961 کے طریق کار کے لیے کیش لیس ہیلتھ کیئر خدمات فراہم کی گئی ہیں جن سے مختلف عمر کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان میں علاج کی خدمات شامل ہیں جیسے ہیموڈائیلاسس/پیریٹونیئل ڈائیلاسس، ایکیوٹ اسکیمک اسٹروک، ایلیوییٹڈ ہائی بلڈ پریشر، ٹوٹل ہپ ریپلیسمنٹ، ٹوٹل نی ریپلیسمنٹ ، پرکیوٹینیئس ٹرانسلومینل کورونری انجیوپلاسٹی (پی ٹی سی اے) ڈائیگنوسٹک انجیوگرام سمیت سنگل چیمبر پرماننٹ پیس میکرامپلانٹیشن ، ڈبل چیمبر پرماننٹ پیس میکر امپلانٹیشنوغیرہ بھی دستیاب ہے. مزید براں، ریاستوں کو مقامی طور پر صحت سے متعلق فوائد کے پیکجوں کو مزید اپنی مرضی کے مطابق لچک پیدا کرنے اجازت دی گئی ہے۔
اے بی- پی ایم جے اے وائی کے تحت آیوشمان ویہ وندنا کارڈ کے استفادہ کنندگان 13,352 نجی اسپتالوں سمیت ملک کے 30,072 سے زیادہ اسپتالوں میں اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
اے بی- پی ایم جے اے وائی کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں کے استفادہ کنندگان کو ان کے حقوق اور استحقاق کے بارے میں بااختیار بنانے اور ان میں بیداری پھیلانے کے لیے ایک جامع میڈیا اور آؤٹ ریچ حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ اس میں روایتی میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتہارات شامل ہیں جن میں اخبارات، کمیونٹی ریڈیو، اسٹریٹ ڈرامے، ڈجیٹل ڈسپلے، ریڈیو مہم، عوامی پیغامات اور دور درشن کے ذریعے مستفید ہونے والوں کے تجربات کی نشریات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ریاستی صحت کی ایجنسیوں نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ایک وسیع نیٹ ورک کو بھی شامل کیا ہے - تسلیم شدہ سوشل ہیلتھ ایکٹیوسٹ ( اے ایس ایچ اے-'آشا')، آنگن واڑی ورکرز ( اے ڈبلیو ڈبلیو) اور دیہی سطح کے کاروباری افراد ( وی ایل ایز) جو نچلی سطح پر عوامی بیداری پھیلانے میں مصروف ہیں، میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مزید برآں، آیوشمان ویہ وندنا کارڈ سے فائدہ اٹھانے والے ہیلپ لائن نمبر 1800-110-770 پر مس کال کر سکتے ہیں یا کسی بھی مدد/معلومات کے لیے 14555 پر24 X7 کال سنٹر پر کال کر سکتے ہیں۔
مرکزی حکومت نے ریاستوں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی توسیع کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے وسیع معلومات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) سرگرمیاں شروع کریں تاکہ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو آگاہ کیا جا سکے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج ایوان بالا - راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔
*******
ش ح۔ ظ ا
UR No.6071
(Release ID: 2099794)
Visitor Counter : 14