وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت چین سرحد اور گشت کی بحالی پر رکشا منتری کا بیان

Posted On: 04 FEB 2025 5:17PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 04 فروری 2025 کو بھارت چین سرحد پر صورتحال پر فوج کے سربراہ کے بیان کے بارے میں  جناب راہل گاندھی کے پارلیمنٹ میں کئے گئے بعض ریمارکس کے بارے میں ایک ٹویٹ کیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آرمی چیف کے مشاہدات سرحد کے ساتھ دونوں طرف سے روایتی گشت کے پیٹرن کی عارضی تعطل سے متعلق تھے۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ گشت کے ان طریقوں کو اب   حالیہ کوششوں کے بعد ان کے روایتی طرز پر بحال کر دیا گیا ہے۔ یہ تفصیلات پہلے پارلیمنٹ میں شیئر کی گئی تھیں۔

رکشا منتری نے یہ بھی واضح کیا کہ پارلیمانی بحث میں آرمی چیف سے منسوب الفاظ انہوں نے کبھی بھی نہیں کہے۔ انہوں نے قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر درستگی اور ذمہ دارانہ گفتگو کی اہمیت پر زور دیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے، یہ ایک دستاویزی  حقیقت  ہے کہ اکسائی چن میں 38,000 مربع کلومیٹر ہندوستانی علاقہ 1962 کے تنازعہ کے بعد سے چینی کنٹرول میں ہے۔  ا س کے علاوہ 5,180 مربع کلومیٹر علاقہ پاکستان نے 1963 میں چین کو دے دیا تھا۔ یہ تاریخی حقائق ہندوستان کی خطے سے متعلق گفتگو کا ایک لازمی حصہ ہیں۔

 

********

ش ح۔ ع و۔ن ع

U-6082

                         


(Release ID: 2099774) Visitor Counter : 40