وزارت دفاع
رائل بھوٹان آرمی کے چیف آپریشن آفیسرنے نئی دہلی میں رکشا منتری سے ملاقات کی
جناب راج ناتھ سنگھ نے ‘پڑوسی پہلے’ کی پالیسی کے مطابق دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے ہندوستان کےعزم کا اعادہ کیا
Posted On:
04 FEB 2025 5:11PM by PIB Delhi
چیف آپریشن آفیسر(سی او او)، رائل بھوٹان آرمی (آر بی اے) لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ نے 04 فروری 2025 کو نئی دہلی میں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر مختلف امور پر بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران، رکشا منتری نے بھوٹان کی قومی ترجیحات کے مطابق اور بھارت کی‘پڑوسی پہلے’ پالیسی کے مطابق دفاعی تیاریوں کے لیے صلاحیتوں میں اضافے، بشمول دفاعی ساز و سامان اور اثاثوں کی فراہمی، بھوٹان کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
HPNG.JPG)
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ نے حکومت ہند کی مسلسل حمایت کی تعریف کی اور بھوٹان کی جدید دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور آر بی اے کی تربیت میں مدد کرنے پر ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے آر بی اے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
AI51.JPG)
رائل بھوٹان آرمی کے چیف آپریشن افسر2 سے 5فروری 2025 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ دورہ دونوں فریقوں کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطحی مصروفیات کا حصہ ہے اور اس نے دو طرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
********
ش ح۔ ع و۔ن ع
U-6084
(Release ID: 2099738)
Visitor Counter : 36