امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان بنگلہ دیش سرحد پر باڑ لگانا

Posted On: 04 FEB 2025 2:46PM by PIB Delhi

ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کی کل لمبائی 4096.7 کلومیٹر ہے جس میں سے 3232.218 کلومیٹر پر باڑ لگا دی گئی ہے۔

(بی) اور(سی) :باڑ کی تعمیر سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم حفاظتی اقدام ہے۔ باڑ لگانے سے سرحد پار مجرمانہ سرگرمیوں، اسمگلنگ، مجرموں کی نقل و حرکت اور اسمگلنگ کے چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے ذریعے جرائم سے پاک سرحد کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت کو بتایا گیا ہے کہ سرحد پر حفاظتی اقدامات بشمول باڑ لگانے کے حوالے سے، ہندوستان دونوں حکومتوں کے درمیان اور بارڈر سیکورٹی فورس اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے درمیان تمام ضابطوں  اور معاہدوں کی پابندی کرتا ہے۔

حکومت ہند کی توقع ہے کہ بنگلہ دیش کی طرف سے پہلے کے تمام سمجھوتوں پر عمل درآمد کیا جائے گا اور سرحد پار سے ہونے والے جرائم سے نمٹنے کے لیے تعاون پر مبنی نقطہ نظر اختیار کیا جائے گا، اس سے بھی بنگلہ دیش کی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

(ڈی): بھارت-بنگلہ دیش سرحد کی 864.482 کلومیٹر کی لمبائی میں ابھی باڑ لگانا باقی ہے جس میں 174.514 کلومیٹر کی لمبائی بھی شامل ہے ۔ باڑ لگانے کے منصوبوں کے قابل عمل حصوں کو مکمل کرنے میں درپیش چیلنجز زمین کے حصول، بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے اعتراضات، کام کا محدود موسم اور لینڈ سلائیڈ/دلدلی زمین سے متعلق ہیں۔

یہ بات وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

*******

ش ح۔ اک۔ س ع س

U NO  6051  

 


(Release ID: 2099609) Visitor Counter : 49