کوئلے کی وزارت
کوئلے کے شعبے نے دسمبر 2024 میں آٹھ بنیادی صنعتوں میں سب سے زیادہ ترقی حاصل کی
Posted On:
03 FEB 2025 5:03PM by PIB Delhi
وزارت صنعت و تجارت کی طرف سے جاری کردہ آٹھ بنیادی صنعتوں (آئی سی آئی) کے انڈیکس (بنیادی سال 12-2011) کے مطابق، آٹھ بنیادی صنعتوں میں، کوئلے کے شعبے نے سب سے زیادہ 5.3 فیصد (عارضی) کی شرح نمو ظاہر کی ہے۔ دسمبر 2024 میں 215.1 پوائنٹس جبکہ دسمبر 2023 میں یہ 204.3 پوائنٹس تھے۔ اپریل سے دسمبر 2024 کی مدت کے دوران کوئلے کی صنعت کا انڈیکس گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 167.2 پوائنٹ سے بڑھ کر 177.6 پوائنٹ تک پہنچ گیا، جس میں 6.2 فیصد کی مضبوط ترقی کا مظاہرہ کیا گیا، جو تمام آٹھ بڑی صنعتوں میں سب سے زیادہ ہے۔
آئی سی آئی آٹھ بنیادی صنعتوں جیسے سیمنٹ، کوئلہ، خام تیل، بجلی، کھاد، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات اور اسٹیل میں پیداوار کی مشترکہ اور انفرادی کارکردگی کی پیمائش کرتا ہے ۔
آٹھ بنیادی صنعتوں کے مشترکہ انڈیکس نے دسمبر 2024 میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.0 فیصد اضافہ دکھایا۔ اپریل تا دسمبر 2024 کی مدت کے لیے انڈیکس میں مالی سال 24-2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا، جس نے مجموعی صنعتی توسیع میں کوئلے کے شعبے کے خاطر خواہ شراکت پر زور دیا۔
اس قابل ذکر شرح نمو کی بڑی وجہ اپریل تا دسمبر 2024 کے دوران کوئلے کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 684.47 ملین ٹن سے زیادہ 726.31 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی۔ یہ اضافہ اس شعبے کی توانائی اور مینوفیکچرنگ صنعتوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
6002
(Release ID: 2099282)
Visitor Counter : 40