نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ہندوستان مارچ 2025 میں برکس یوتھ کونسل انترپرینیورشپ عاملہ گروپ میٹنگ کی میزبانی کرے گا
میٹنگ کا موضوع ’’پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کی صنعت کاری‘‘ ہے
برکس یوتھ کونسل انترپرینیورشپ عاملہ گروپ میٹنگ کے لیے نوجوانوں کو تیار کرنے کے لیے پورےہندوستان میں 8 رن اپ ایونٹس
Posted On:
31 JAN 2025 12:26PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند کے تحت نوجوانوں کے امور کے محکمے نے 3 سے 7 مارچ 2025 تک برکس یوتھ کونسل انترپرینیورشپ عاملہ گروپ کی میٹنگ کا انعقاد کر رہا ہے۔ اجلاس میں برکس ممالک کے تقریباً 45 نوجوان نمائندے شرکت کریں گے۔
ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں، ہندوستان برکس یوتھ کونسل کے نمائندوں کو پالیسیوں، پروگراموں اور انترپرینیورشپ کے شعبے میں تعاون کے امکانات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ ان نمائندوں کو نوجوانوں سے متعلق کام میں اپنے تجربات کا اشتراک کرنے اور برکس ممالک کے درمیان انترپرینیورشپ کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دیا جائے گا۔
- برکس یوتھ کونسل کا قیام: انترپرینیورشپ ورکنگ گروپ۔
- انترپرینیورشپ کے شعبے میں برکس ممالک کے کام کے منصوبوں پر تبادلہ خیال۔
- انترپرینیورشپ کے شعبے میں برکس ممالک کے نوجوانوں کے تعاون میں ٹھوس اقدامات کی تلاش۔
- برکس اور عاملہ گروپس میٹنگوں کے فریم ورک میں ترجیحی ہدایات کے مطابق نوجوانوں کے نئے فارمیٹس کی تشکیل پر تبادلہ خیال کرنا۔
- شرکاء کو انترپرینیورشپ کے بین الاقوامی مواقع سے جوڑنا جو برکس ممالک میں موجود ہیں۔
برکس یوتھ کونسل انترپرینیورشپ ورکنگ گروپ میٹنگ کے متعلقہ شعبوں کے بارے میں نوجوانوں کی سمجھ کو بڑھانے کے لیے، نوجوانوں کے امور کا محکمہ ہندوستان بھر کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں 8 رن اپ پروگراموں کا انعقاد کرے گا۔
یہ رن اپ پروگرام نچلی سطح پر وسیع تر عوام تک صحت مند بات چیت اور انترپرینیورشپ پر ہندوستان کے ایجنڈے کو پھیلانے کا ایک فورم فراہم کریں گے۔ یہ رن اپ پروگرام پہلے سے شناخت شدہ متعلقہ شعبوں پر باصلاحیت نوجوان مقررین کے درمیان پینل تبادلہء خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔
پہلا رن اپ پروگرام 15 جنوری 2025 کو دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس میں منعقد کیاگیا۔ دوسرا رن اپ پروگرام 17 جنوری 2025 کو دہلی کے ماتا سندری کالج برائے خواتین میں منعقد کیا گیا۔ تیسرا پروگرام 24 جنوری 2025 کو آئی آئی ایم جموں، جموں و کشمیر میں منعقد ہوا، جبکہ چوتھا رن اپ پروگرام 28 جنوری 2025 کو این ایف ایس یو، گاندھی نگر، گجرات میں منعقد کیا گیا۔
بقیہ رن اپ ایونٹس کا عارضی شیڈول درج ذیل ہے:
- پانچواں رن اپ پروگرام عارضی طور پر کے آئی آئی ٹی ، اڈیشہ میں 4 فروری 2025 کو منعقد ہونا ہے۔
- چھٹا رن اپ پروگرام عارضی طور پر آئی آئی ٹی گوہاٹی، آسام میں 7 فروری 2025 کو منعقد ہونا ہے۔
- 7 واں رن اپ پروگرام عارضی طور پر آئی آئی ایس سی ، بنگلور، کرناٹک میں 11 فروری 2025 کو منعقد ہونا ہے۔
یہ رن اپ ایونٹس ملک کے نوجوانوں کو نہ صرف عصری عالمی مسائل کی سمجھ فراہم کریں گے بلکہ ان کے درمیان بین الاقوامی تناظر اور مختلف کثیر جہتی فورمز کی اہمیت کو بھی اجاگر کریں گے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 5867 )
(Release ID: 2098007)
Visitor Counter : 9