جل شکتی وزارت
ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے ایس بی ایم اکیڈمی کے واٹس ایپ ورژن کے آغاز کا اعلان کیا
ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے سوچھ سرویکشن گرامین کے نتائج پر قومی میٹنگ بلائی
22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے سوچھ سرویکشن گرامین 2024 کے نتائج کا جائزہ لیا
وہاٹس ایپ سے چلنے والی SBM اکیڈمی سوچھ گرہیوں کو زیادہ صارف دوست فارمیٹ میں صفائی کی اہم معلومات تک رسائی کے قابل بناتی ہے۔
' ڈی ڈی ڈبلیو ایس مقامی گورننس کو مضبوط بنانے، کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دینے، پائیدار صفائی کے نتائج کے لیے اختراعی طریقوں کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے' — سیکریٹری DDWS۔
Posted On:
31 JAN 2025 10:52AM by PIB Delhi
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، جل شکتی کی وزارت نے 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی تاکہ سوچھ سرویکشن گرامین (ایس ایس جی) 2024 کے نتائج کا جائزہ لینے اور فروری میں شروع والے آئندہ سالانہ نفاذ کے منصوبے (اے آئی پی) 26-2525 کے لیے اسٹریٹجک منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
اس پلیٹ فارم نے ایس ایس جی کے نتائج سے سامنے آنے والی کلیدی سفارشات پر کھلے دل سے بات چیت کی سہولت فراہم کی، جس میں ویسٹ مینجمنٹ کے بہتر نظام سمیت سمپورن سوچھتا کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے ثبوت پر مبنی نقطہ نظر کو یقینی بنایا گیا۔
میٹنگ کی ایک اہم بات ایس بی ایم اکیڈمی کے واٹس ایپ ورژن کا اجراء تھا، جو تربیتی مواد کے ساتھ رسائی اور مشغولیت کو بڑھانے کی جانب ایک جدید قدم ہے۔ اصلاح شدہ ایس بی ایم اکیڈمی کورس میں ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے، جس میں سیکھنے کو مزید عملی، متحرک اور وسیع پیمانے پر دستیاب بنانے کے لیے متعامل عناصر کو شامل کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر مبنی ماڈل کے ساتھ، تمام صارفین کو کورس کی تکمیل کے لیے یاد دہانیاں موصول ہوتی ہیں اور ویڈیو، آڈیو کلپ اور تصویر کی شکل میں باقاعدہ اپ ڈیٹ ملتے ہیں، جس سے سیکھنے کا عمل مزید پرکشش ہو جاتا ہے۔ یہ قدم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام صارفین اور شہریوں کے پاس اپنی تربیت مکمل کرنے کا انتخاب ہے:
- 1800 1800 404 ڈائل کرکے آئی وی آر ایس
- واٹس ایپ 1800 1800 404 پرپیغام بھیجیں۔
فی الحال ہندی اور انگریزی میں دستیاب، یہ پلیٹ فارم صارفین کو 100 میں سے کم از کم 50 نمبر حاصل کرنے پر تربیتی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا مجاز بناتا ہے۔ کورس مکمل ہونے کے بعد، صارفین اپنے سرٹیفکیٹ کو حقیقی وقت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایس بی ایم اکیڈمی میں تربیت یافتہ ایس بی ایم افرادی قوت کا ایک تصدیق شدہ ڈیٹا بیس بننے کی صلاحیت بھی ہے، جس سے استعداد بڑھانے کی کوششوں کو تقویت ملتی ہے۔
اس پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سکریٹری، ڈی ڈی ڈبلیو ایس ، اشوک کے کے مینا نے اس بات پر زور دیا کہ واٹس ایپ سے چلنے والی ایس بی ایم اکیڈمی نچلی سطح پر صلاحیت کی تعمیر کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کے حکومت کے وژن کے مطابق ہے۔ یہ پلیٹ فارم فرنٹ لائن رضاکاروں ، سوچھ گرہیوں، اور دیہی ہندوستان کے تمام صارفین اور اسٹیک ہولڈر کو زیادہ صارف دوست اور قابل رسائی فارمیٹ میں صفائی اور حفظان صحت کی اہم معلومات تک رسائی کے قابل بنائے گا۔
جیسا کہ قوم یوم شہداء (30 جنوری) مناتی ہے، میٹنگ نے مہاتما گاندھی کی میراث پر بھی روشنی ڈالی، جنہوں نے صفائی کو بنیادی قومی ترجیح کے طور پر پیش کیا۔ اس موقع کو نشان زد کرتے ہوئے، حکام نے دیہی صفائی کے فوائد کے تحفظ اور فضلہ کے انتظام کے حل کو آگے بڑھانے کے لیے محکموں، وزارتوں اور دیگرشراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
فروری میں شروع ہونے والے اے آئی پی کے عمل کے ساتھ، بات چیت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسٹریٹجک کارروائی اور پالیسی کی صف بندی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ جیسے جیسے ہندوستان آگے بڑھتا ہے، ڈی ڈی ڈبلیو ایس اس کے لیے پرعزم ہے:
- مقامی حکمرانی کو مضبوط کرنا
- کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دینا
- پائیدار صفائی کے نتائج کے لیے اختراعی طریقے اپنانا
سکریٹری، ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں جے ایس اور ایم ڈی، ایس بی ایم جی- ڈی ڈی ڈبلیو ایس، کیرالہ اور پنجاب کے پرنسپل سیکریٹریوں اور دیگر ریاستی مشن ڈائریکٹروں اور افسران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ ن م (
5829
(Release ID: 2098002)
Visitor Counter : 6