ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے ایتھانول بلینڈڈ پٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت عوامی شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے ذریعے ایتھانول کی خریداری کے طریقہ کار -ایتھانول سپلائی سال (ای ایس وائی) 25-2024 کے لیے عوامی شعبے کی او ایم سی کو سپلائی کے لیے ایتھانول کی قیمت میں ترمیم کو منظوری دی
Posted On:
29 JAN 2025 3:04PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے حکومت ہند کے ایتھانول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت یکم نومبر 2024 سے 31 اکتوبر 2025 تک ایتھانول سپلائی سال (ای ایس وائی) 25-2024 کے لیے عوامی شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے لیے ایتھانول کی خریداری کی قیمت میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے ۔ اس کے مطابق ایتھانول سپلائی سال 25-2024 (یکم نومبر 2024 سے 31 اکتوبر 2025) کے لیے سی ہیوی مولسیس (سی ایچ ایم) کے تابع ای بی پی پروگرام کے لیے ایتھانول کی زیرغور ایکس-مل پرائس 56.58 روپے فی لیٹر سےبڑھا کر 57.97روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔
اس منظوری سے نہ صرف حکومت کوایتھانول سپلائرز کے لیے قیمتوں میں استحکام اور منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے میں سہولت ہوگی بلکہ خام تیل کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے ، زرمبادلہ کی بچت اور ماحولیات کو فائدہ پہنچانے میں بھی مدد ملے گی۔ حسب سابق،گنے کے کاشتکاروں کے مفاد میں، جی ایس ٹی اور ٹرانسپورٹیشن چارجز الگ سے قابل ادائیگی ہوں گے۔ سی ایچ ایم ایتھانول کی قیمتوں میں 3فیصد کے اضافے سے ایتھانول ملانے کے بڑھے ہوئے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ایتھانول کی کافی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
حکومت کی طرف سے ایتھانول بلینڈڈ پٹرول (ای بی پی) پروگرام پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ایتھانول آلود پٹرول کو 20فیصد تک فروخت کرتی ہیں ۔ یہ پروگرام متبادل اور ماحول کے سازگار ایندھن کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں نافذ کیا جا رہا ہے ۔ اس مداخلتی پروگرام کا مقصد توانائی کی ضروریات کے لیے درآمدات پر انحصار کو کم کرنا اور زراعت کے شعبے کو فروغ دینا ہے ۔ گزشتہ دس برسوں کے دوران (31.12.2024 تک) عوامی شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے ذریعہ پیٹرول میں ایتھانول ملانے کے نتیجے میں تقریبا 1,13,007 کروڑ روپے سے زائد غیر ملکی زرمبادلہ اور خام تیل کے متبادل کی صورت میں تقریبا 193 لاکھ میٹرک ٹن کی بچت ہوئی ہے ۔
عوامی شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے ذریعہ ایتھانول کی ملاوٹ ایتھانول سپلائی سال 14-2013 میں 38 کروڑ لیٹر سے بڑھ کر 707 کروڑ لیٹر ہو گئی ہے جس نے ای ایس وائی 24-2023 میں 14.60فیصد کی اوسط ملاوٹ کے ہدف کو حاصل کیا ہے ۔
حکومت نے پیٹرول میں 20فیصد ایتھانول ملانے کے ہدف کو پہلے کے 2030 سے آگے بڑھا کرای ایس وائی 26-2025 کردیا ہے اور ’’ہندوستان کے ایتھانول کی ملاوٹ کا روڈ میپ 25-2020‘‘ کو پبلک ڈومین میں رکھاگیا ہے ۔ اس سمت میں قدم آگے بڑھاتے ہوئے ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رواں ای ایس وائی 25-2024 کے دوران 18فیصد ملاوٹ کے ہدف کو حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ دیگر حالیہ اقدامات میں ایتھانول ڈسٹلیشن کی صلاحیت کو بڑھا کر سالانہ 1713 کروڑ لیٹر کرنا ؛ ایتھانول کی کمی کا سامنا کرنے والی ریاستوں میں خصوصی ایتھانول پلانٹس (ڈی ای پی) کے قیام کے لیے طویل مدتی آف ٹیک معاہدے (ایل ٹی او اے) ؛ سنگل فیڈ ڈسٹلریز کو ملٹی فیڈ میں تبدیل کرنے کیلئے حوصلہ افزائی ؛ ای-100 اور ای-20 ایندھن کی دستیابی ؛ فلیکسی فیول گاڑیوں کی شروعات وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ تمام اقدامات کاروبار کرنے میں آسانی اور آتم نربھر بھارت کے مقاصد کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔
ای بی پی پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے فراہم کردہ لچک کی وجہ سے ، روزگار کے مواقع اور مختلف متعلقہ فریقوں کے درمیان اندرون ملک قیمت کے اشتراک کے علاوہ گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ ڈسٹلریز ، اسٹوریج اور لاجسٹک کی سہولیات کے نیٹ ورک کی شکل میں ملک بھر میں سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ تمام ڈسٹلریز اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گی اور ان میں سے بڑی تعداد سے ای بی پی پروگرام کے لیے ایتھانول کی فراہمی متوقع ہے ۔ اس سے خاطر خواہ غیر ملکی کرنسی کی بچت ، خام تیل کے متبادل کے استعمال، ماحولیاتی فوائد حاصل ہونے اور گنے کے کاشتکاروں کو جلد ادائیگی کرنے میں مدد ملے گی ۔
*****
(ش ح ۔م ش ع۔ش ہ ب(
U. No. 5779
(Release ID: 2097325)
Visitor Counter : 24
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Nepali
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam