وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے لال قلعہ کےسبزہ زار میں 26 سے 31 جنوری 2025 تک چھ روزہ عظیم الشان تقریب’’بھارت پَرو‘‘ کا انعقاد کیا
بھارت پَرو 2025 کا موضوع ہے’دیکھو اپنا دیش‘
چھ روزہ تقریب کی اہم خصوصیات میں کھانے کے 59 اسٹال، دستکاری اور ہتھ کرگھا کے 70 اسٹال، 34 ریاستی سیاحت کے پویلین اور 24 مرکزی وزارتوں کے اسٹالز شامل ہیں
بھارت پَرو 27 سے 31 جنوری 2025 تک دوپہر 12 بجے سے رات 09 بجے تک کھلا ہے
Posted On:
26 JAN 2025 11:40PM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 2016 سے ہر سال 26 سے 31 جنوری تک لال قلعہ، نئی دہلی میں بھارت پَرو کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت سیاحت نے نوڈل منسٹری کے طور پر کیا ہے اور یہ لال قلعہ کے سامنےسبزہ زار اور گیان پتھ پر ہوتا ہے۔
بھارت پَرو-2025 میں ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں کے پویلین وغیرہ کے علاوہ یوم جمہوریہ کی جھلکیاں، آرمڈ فورس بینڈز کی پرفارمنس (اسٹیٹک اینڈ موونگ)،زیڈ سی سیز اور ریاستی/یو ٹی گروپوں کی ثقافتی پرفارمنس، ہندوستان کے کھانے، اسٹوڈیو کچن اور کرافٹس بازار کے ذریعے کھانے کی نمائش جیسی خصوصیات شامل ہیں۔
اس سال کاموضوع ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ ہے۔ یہ تقریب شہریوں کو "دیکھو اپنا دیش: عوام کی پسند کی ووٹنگ" میں حصہ لینے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرے گی، اس طرح شہریوں کو شامل کیا جائے گا، مقبول اور ابھرتے ہوئے مقامات کو اجاگر کیا جائے گا، اور ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو فروغ ملے گا۔ شہری نیچے دیئے گئے کیو آر کوڈ کو سکین کرکے دیکھو اپنا دیش عوام کی پسند کی ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں، یاویب سائٹ https://bit.ly/DADPC پر لاگ ان کر سکتے ہیں۔
بھارت پَرو 2025 کے اہم نکات:
چھ روزہ تقریب میں درج ذیل اہم خصوصیات شامل ہیں:
59 کھانے کے اسٹال:ریاستی حکومتوں کے اسٹال، آئی ایچ ایمس کے اسٹال، دیگر ہوٹل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹس کے اسٹال، این اے ایس وی آئی ، اسٹوڈیو کچن کے ذریعے کھانے کی نمائشیں۔
دستکاری اور ہتھ کرگھا کے70 اسٹال:ڈی سی کے اسٹالز ہتھ کرگھا، ڈی سی کے اسٹالز دستکاری، کے وی آئی سی کے اسٹالز، ٹرائفڈ،تہاڑ جیل کے اسٹالز، مرکزی وزارتوں کے اسٹالز، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسٹالز۔
34 ریاستی سیاحت پویلینز اور 24 مرکزی وزارتوں کے اسٹال،
ثقافت اور وراثت:
نارتھ زونل کلچرل سینٹر (وزارت ثقافت) کے ذریعے تیار کردہ پرفارمنس، دہلی کی علاقائی تنظیموں جیسے کنڑ ایسوسی ایشن، گجرات ایسوسی ایشن وغیرہ کے ذریعے پرفارمنس اور مشہور فنکاروں کی خصوصی پرفارمنس۔یوم جمہوریہ کی جھانکیاں، فوج، بحریہ، فضائیہ اور پیراملٹری فورسز کے بینڈ کی پرفارمنس۔
ایکٹیویٹی زون: نکڑناٹک، کوئز، پینٹنگ کے مقابلے، سیاحت یوتھ کلب کی شمولیت، اسکول/کالج کے بچوں کی سرگرمیاں، تجرباتی زون اور ڈی آئی وائی سرگرمیاں۔
بہارت پرو 2025 میں شریک تنظیمیں:
- تمام ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقے کی سیاحت اور ثقافت کی وزارتیں
- مرکزی وزارتیں (22) / محکمے / تنظیمیں: وزارت دفاع، وزارت ریلوے، وزارت آیوش، مائی گوو (MEITY)، وزارت تعلیم، وزارت ثقافت، وزارت ٹیکسٹائل، سڑک ٹرانسپورٹ ا اور شاہراہوں کی وزارت ،بندرگاہوں ،جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ، وزارت شمال مشرقی امور، وزارت ماحولیات اور جنگلات، وزارت قبائلی امور، بھارت ثقافت پورٹل، آئی جی این سی اے، امرچترکتھا، آرکیٹیکچر کونسل، این سی ایس ایم، وزارت معدنیات، راشٹرپتی بھون،خوراک کی ڈبہ بندی کی وزارت ،نوجوانوں کے امور کی وزارت،وزارت برائےخواتین اور بچوں کی ترقی، وزارت جل شکتی (این جی سی ایم)، وزارت دیہی ترقی، وزارت ایم ایس ایم ای، محکمہ ڈاک وغیرہ۔
- دیگر تنظیمیں: رشٹرپتی بھون، تہاڑ جیل، آغا خان ٹرسٹ (این جی او)، آئی ایچ ایم پوسا، ایف ڈی ڈی آئی، دیہی صحت تربیتی مرکز، مورارجی ديسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا، نارتھ زونل کلچرل سینٹر، نیشنل بک ٹرسٹ وغیرہ۔
بھارت پَرو 2025کا 26 جنوری کو شام 5 بجے سے 9 بجے تک اور 27 سے 31 جنوری 2025 تک دوپہر 12 بجے سے 9 بجے تک لطف لیا جا سکتا ہے۔ اس میں داخلہ مفت ہے۔
****
ش ح۔ا ع خ ۔ش ا
UNO-5698
(Release ID: 2096641)
Visitor Counter : 20