صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی صدر نے انڈونیشیا کے صدر کی میزبانی کی
یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی کے طور پر صدر سبینٹو کی موجودگی ہمارے دیرینہ تعلقات کی ترجمانی کرتی ہے: صدر دروپدی مرمو
Posted On:
25 JAN 2025 10:05PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدرعزت مآب جناب پرابوو سوبیانتو كا آج راشٹرپتی بھون میں (25 جنوری، 2025) میں استقبال كیا اور ان کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔
صدر سوبیانتو کا ہندوستان کے پہلے سرکاری دورہ پر خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان تہذیبی تعلقات ہزاروں سال پرانے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تکثیریت، جامعیت اور قانون کی حکمرانی کی اقدار دونوں ممالک کے لیے مشترک ہیں اور ان مشترکہ اقدار نے ہمارے عصری تعلقات کو ایك سمت عطا كی ہے۔
صدر جمہوریہ نے مہمان خصوصی کے طور پر ہمارے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کرنے پر صدر سوبیانتو کا شکریہ ادا کیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ 75 سال پہلے 1950 میں ہمارے اولین یوم جمہوریہ کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر سوکارنو مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی۔ یہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور مضبوط جمہوری روایت کا ترجمان ہے۔
صدر جمہوریہ نے ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان صدیوں پرانے تہذیبی روابط کو بھی یاد کیا، جس میں اوڈیشہ میں منائی جانے والی 'بالی جاترا' بھی شامل ہے، جو قدیم زمانے میں ہندوستان سے بالی اور ہند-بحرالکاہل کے دیگر خطوں تک ہندوستانی سمندری مسافروں اور تاجروں کے سفر کی یاد دلاتی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ عصر حاضر میں ہماری وسیع ابھرتی ہوئی منڈیاں، جغرافیائی قربت اور اقتصادی ڈھانچے میں مماثلتیں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے بے پناہ امکانات فراہم کرتی ہیں۔
صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ دفاعی اور خلائی تعاون ہمارے دوطرفہ تعلقات کے اہم عناصر کے طور پر ابھر رہے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈونیشیا ہندوستان کی 'ایکٹ ایسٹ' پالیسی اور انڈو پیسفک ویژن کا ایک اہم ستون ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے سرکردہ ارکان کے طور پر ہندوستان اور انڈونیشیا مختلف کثیر جہتی پلیٹ فارمز بشمول G-20 اور آسیان کے ذریعے قریبی تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے انڈونیشیا کو برکس میں مستقل رکن کے طور پر شمولیت پر بھی مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرز کے طور پر ہندوستان اور انڈونیشیا کئی نئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دے رہے ہیں جو اس دورے سے مزید مضبوط ہوں گے۔
صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
******
U.No:5674
ش ح۔ ع س۔س ا
(Release ID: 2096505)
Visitor Counter : 20