بھارت کے لوک پال
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے لوک پال میں یوم جمہوریہ کی تقریب

Posted On: 26 JAN 2025 4:53PM by PIB Delhi

بھارت کے لوک پال میں 76واں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر عزت مآب جناب ابھیشیک بھاگوٹیا نے بھارتیہ لوک پال کے چیئرمین جناب جسٹس اے ایم کھانویلکر اور دیگراراکین کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر چیئرمین جناب جسٹس اے ایم کھانویلکر ترنگا لہرایا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XLHR.jpg

اپنے خطاب میں بھارتیہ لوک پال آف کے چیئرمین نے کہا کہ قومی ترنگا آزادی، انصاف اور ناقابل شکست عزم کی علامت بن کر بلند ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اربوں امیدوں کو ایک مشترکہ تقدیر میں باندھتا ہے۔ ایک ایسی تقدیر، جو ہمارے آئین کے تحت حکمرانی اور رہنمائی کی ہے، جو حکمت، بصیرت اور ایک منصفانہ اور شمولیتی قوم کے لیے تحریک سے تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جشن ہماری مشترکہ آرزوؤں کی علامت ہے اور ہماری جمہوریت، مساوات اور انصاف پر غیر متزلزل یقین کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہر بھارتی کے لیے یاد دلانے کے لیے ہے کہ ہم اس عظیم جمہوریہ میں کس طرح اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں تاکہ اسے – سوارنیم بھارت بنایا جا سکے، اور اس کی وراثت اور ترقی کو اجاگر کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی دن پر ہم سب کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری جمہوریت تب ہی سب سے مضبوط ہوتی ہے جب اس کے شہری ایمانداری، ذمہ داری اور حوصلے کے ساتھ عمل کرتے ہیں۔ بدعنوانی، کسی بھی صورت میں، صرف قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے بلکہ یہ اعتماد کی غداری ہے، وہ اعتماد جو ہمیں ایک قوم کے طور پر جوڑتا ہے۔ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ لوک پال آف انڈیا صرف ایک ادارہ نہیں ہے، بلکہ یہ انصاف اور شفافیت کو برقرار رکھنے کا وعدہ ہے۔ انہوں نے سب سے درخواست کی کہ اس مشن میں ایک ساتھ شامل ہوں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہم نئے چیلنجز اور مواقع کی طرف بڑھتے ہیں، ہم اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم ایک ایسے بھارت کی تعمیر کریں گے جو جمہوریت اور ایمانداری کا روشن مینار بنے۔

چیئرمین موصوف نے امید ظاہر کی’’یہ یوم جمہوریہ ہمارے اندر مقصد، اتحاد اور امید کا نیا جذبہ پیدا کرے۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5672


(Release ID: 2096471) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil