وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

دوردرشن کے لیے قابل فخر لمحہ: الیکٹرانک میڈیا (ٹی وی) زمرے میں ووٹر بیداری کے لیے ای سی آئی میڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا


باخبر اور ذمہ دارانہ ووٹنگ کو فروغ دینے کے لیے لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران "چناو کا پرو دیش کا گَرو" سیریز سمیت مؤثر کوریج کے لیےاسے  پہچانا گیا

Posted On: 25 JAN 2025 7:47PM by PIB Delhi

دوردرشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ اسے ووٹر بیداری اور تعلیم پر 360 ڈگری کی جامع مہم کے لیے الیکٹرانک میڈیا کے زمرے میں باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ دوردرشن کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران "چنا و  کا پرو دیش کا گرو" سیریز  سمیت اس کی اثر انگیز  کوریج کے لیے شناخت  ملی ہے۔ انتخابات کے دوران  اس نے باخبر اور ذمہ دارانہ ووٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ڈی جی دوردرشن، محترمہ کنچن پرساد صدر جمہوریہ ہند، دروپدی مرمو سے اعزاز حاصل کرتے ہوئے

پارلیمانی انتخابات 2024 کے دوران ملک بھر میں چلائی گئی مہم نے باخبر اور فعال شہریت  کو فروغ دینے کے لیے دوردرشن کے عزم کو ظاہر کیا۔ اس میں شامل ہیں:

اختراعی پروگرامنگ: ووٹر ایجوکیشن کی 30 مختصر فلمیں بنائی گئیں اور انہیں نشر کی گئیں

کثیر لسانی رسائی: ڈی ڈی نیشنل، ڈی ڈی انڈیا، اور ڈی ڈی نیوز چینلوں  میں وسیع پیمانے پر پھیلاؤ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ پیغامات ملک کے کونے کونے تک پہنچیں۔

مشغول اشتہارات: مشغول ایل بینڈ اشتہار، مگ برانڈنگ اور اشتہارات (45 سیکنڈ/اسپاٹ) جس کا مقصد لاکھوں لوگوں کو جمہوریت میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔

اپنے تخلیقی اور جامع نقطہ نظر کے ذریعہ، دوردرشن نے پورے ملک میں ووٹروں کو، خاص طور پر پہلی بار شرکت کرنے والوں کو، جمہوری عمل میں تعاون کرنے کے لیے کامیابی سے بااختیار بنایا۔

یہ اعزاز حاصل کرنے پر، دوردرشن لوگوں کی بھروسہ مند آواز بن کر قوم کی تعمیر کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض۔ ن م  (

5659


(Release ID: 2096347) Visitor Counter : 15