وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

’رکشا کَوَچ   - کثیر حلقوں  کی طرف سے لائق  خطرات کے خلاف کثیر سطحی تحفظ‘ کے موضوع کے ساتھ، ڈی آر ڈی او 2025 کی یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران غیرمعمولی اختراعات  کا مظاہرہ  کرے گی

Posted On: 23 JAN 2025 12:56PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ  ہندوستان کو بااختیار بنانے کے وژن   اور دفاع میں ’آتم نربھرتا‘ کے حصول کے مشن  کے ساتھ  26 جنوری 2025 کو نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر 76ویں یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران قومی سلامتی کے لیےاپنے غیرمعمولی اختراعات کا مظاہرہ کرے گی۔

  ڈی آر ڈی او کی جھانکی میں ’رکشا کَوَچ     - کثیر حلقوں  کی طرف سے لائق  خطرات کے خلاف کثیر سطحی تحفظ‘ ،  کے موضوع کےساتھ، کوئیک ری ایکشن سطح سے ہوا میں مار کرنے والا میزائل ، ایئربورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم؛ 155 ملی میٹر/52 کیل ایڈوانسڈ ٹووڈ آرٹلری گن سسٹم؛ ڈرون ڈیٹیکٹ، ڈیٹر اینڈ ڈسٹرائے؛ سیٹلائٹ پر مبنی نگرانی نظام؛ میڈیم پاور رڈار - ارودھرا؛ جدید  ہلکے وزن کی ٹارپیڈو؛ الیکٹرانک وارفیئر سسٹم - دھارا شکتی؛ لیزر پر مبنی ڈائرکٹیڈ  انرجی ویپن؛ انتہائی کم فاصلے کا فضائی  دفاعی نظام؛ مقامی بغیر پائلٹ کے فضائی نظام؛ وی /یو ایچ ایف مین پیک سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو فور لینڈ فورسز ، مقامی طور پر محفوظ سیٹلائٹ فون اور یو جی آر اے ایم اسالٹ رائفل نظرآئیں گی۔

اس کے علاوہ، ڈی آر ڈی او کی2024 اہم کامیابیوں کے تعلق سے اس کی جھانکی کے پوسٹرزمیں طویل دوری تک مار کرنے والے ہائپرسونک  بحری جہاز شکن  میزائل؛ ہلکے وزن کی بلٹ پروف جیکٹ ’ ابھید‘ دیویاسترا- ملٹی پل انڈی ڈیپینڈیٹلی  ٹارگیٹیبل ری انٹری وھیکل ’زوراور‘ ہلکا ٹینک رڈار سے اپ گریڈ کیا گیا ڈورنیئر مڈلائف، الیکٹرانک وارفیئر سسٹم، سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو اور الیکٹرو آپٹک (شائن) کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ڈی آر ڈی او کے پختہ عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، جو کہ درستگی، خود انحصاری اور قومی سلامتی پر مرکوز ہے، پرلے ویپن سسٹم  کے سازوسامان کا بھی مظاہرہ کرے گی ، یہ   سطح سے سطح تک مار کرنے والا ٹیکٹیکل میزائل ہے، جو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے، جو کہ  طاقت  کی ایک اور سطح کا اضافہ کرتا  ہے۔ ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ بہت سے دیگر سسٹمز جیسے ناگ میزائل سسٹم، پینا کا، برہموس، شارٹ اسپین برجنگ سسٹم 10 ایم اور آکاش ویپن سسٹم بھی پریڈ کے دوران مختلف مسلح افواج کے دستوں میں دکھائے جائیں گے۔

ڈی آر ڈی او بنیادی طور پر  ’میک ان انڈیا اینڈ میک فار دی ورلڈ ‘ کے مقصد کو حقیقت میں بدلنے کے لئے  سسٹم ڈیفینیشن ، ڈیزائن اور بہت سے جدید فوجی نظام  اور ٹیکنالوجیز کی تیاری میں مصروف ہے۔ ڈی آر ڈی او دفاعی ماحولیاتی نظام کے سبھی فریقوں کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے جس میں تعلیمی ادارے، صنعت، اسٹارٹ اپس اور کریٹیکل نظام کی تیاری میں سروسزاور 'آتم نربھر بھارت' کے جذبے کو تقویت پہنچانا شامل ہے۔

************

ش ح ۔   ف ا  ۔  م  ص

 (U: 5534 )


(Release ID: 2095408) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati