امور داخلہ کی وزارت
بھارتی قومی مرکز برائے سمندری معلومات خدمات(آئی این سی او آئی ایس)کو سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار 2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، بھارت کی حکومت نے آفات کے بندوبست کے شعبے میں افراد اور تنظیموں کے گراں قدر تعاون اور بے لوث خدمات کے اعتراف اور اعزاز میں سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار قائم کیا ہے
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، ملک نے آفات کے بندوبست کے طریقوں، تیاریوں، آفات کو کم کرنے اور آفات سے نمٹنے کے طور طریقوں میں نمایاں بہتری کی ہے، جس کے نتیجے میں قدرتی آفات کے دوران جانی نقصان میں کافی کمی آئی ہے
Posted On:
23 JAN 2025 9:18AM by PIB Delhi
بھارتی قومی مرکز برائے سمندری معلومات خدمات(آئی این سی او آئی ایس) کو آفات کے بندوبست میں شاندار کارکردگی کے لیے ادارہ جاتی زمرے میں سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار 2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی حکومت نے ایک سالانہ ایوارڈ قائم کیا ہے جسے سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار کہا جاتا ہے، جو بھارت میں آفات کے بندوبست کے شعبے میں افراد اور تنظیموں کی گراں قدر خدمات اور بے لوث تعاون کا اعتراف اور ان کی عزت افزائی کرتا ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال 23 جنوری کو، نیتا جی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کے موقع پر دیا جاتا ہے۔ اداروں کے لیے اس ایوارڈ کے ساتھ 51 لاکھ روپے کی نقد رقم اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے، جبکہ افراد کے لیے 5 لاکھ روپے اور سرٹیفکیٹ شامل ہوتا ہے۔
داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، ملک نے آفات کے بندوبست کے طریقوں، تیاری، تخفیف اور فوری کارروائی کے نظام میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں قدرتی آفات کے دوران جانی نقصان میں نمایاں کمی آئی ہے۔
سال 2025 کے ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں یکم جولائی 2024 سے طلب کی گئیں۔ سال 2025 کے ایوارڈ اسکیم کو پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر مشتہر کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت اداروں اور افراد سے کل 297 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔
آفات کے بندوبست کے شعبے میں2025 کے ایوارڈ کے فاتح کی نمایاں کارکردگی کا خلاصہ:
بھارتی قومی مرکز برائے سمندری معلومات خدمات(آئی این سی او آئی ایس) 1999 میں حیدرآباد، تلنگانہ میں قائم کیا گیا تھا۔آئی این سی او آئی ایسبھارت کی آفات کے بندوبست کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے جو سمندری خطرات کے لیے ابتدائی وارننگ دینے میں مہارت رکھتا ہے۔ اس نے بھارتی سونامی وارننگ سینٹر(آئی ٹی ای ڈبلیو سی)قائم کیا، جو بھارت اور بحر ہند کے 28 ساحلی ممالک کو خدمات فراہم کرتا ہے اور 10 منٹ کے اندر سونامی وارننگ جاری کرتا ہے۔ اسےیونیسکونے ایک اعلیٰ سونامی سروس فراہم کنندہ کے طور پر تسلیم کیا ہے۔زلزلہ اسٹیشنز، مدوجزر (ٹائیڈ) کی پیمائش ، اور دیگر سمندری سینسرز کے نیٹ ورک کی مدد سے، یہ اونچی لہروں، طوفان، اور طوفانی لہرکی پیش گوئی بھی فراہم کرتا ہے، جس سے ساحلی علاقوں اور سمندری سرگرمیوں کی حفاظت میں مدد ملتی ہے۔آئی این سی او آئی ایسنے 2013 کے فیلن اور 2014 کے ہدہد طوفان کے دوران مشورے جاری کرنے میں مدد کی، جس کی بدولت لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور ساحلی آبادی کے خطرے کو کم کیا گیا۔آئی این سی او آئی ایسنے سمندر میں گم شدہ افراد یا اشیاء کا پتہ لگانے میں بھارتی کوسٹ گارڈ، بحریہ، اور ساحلی پولیس کی مدد کے لیے سَرچ اینڈ ریسکیو ایڈیڈ ٹول(ایس اے آر اے ٹی)تیار کیا ہے۔ اس نےسائنوپسویژولائزیشن پلیٹ فارم بھی قائم کیا، جو شدید حادثات کے دوران رئیل ٹائم ڈیٹا کو مربوط کرکے ہم آہنگی کو مضبوط کرتا ہے۔آئی این سی او آئی ایس نے سال 2024 میں جیواسپیشل ورلڈ ایکسیلنس ان میری ٹائم سروسز ایوارڈ اور 2021 میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ایکسیلنس ایوارڈ حاصل کیا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5523)
(Release ID: 2095365)