نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے 2025 کے کھوکھو  عالمی  کپ کی جیتنے والی ٹیموں کو اعزاز سے نوازا؛ ملک  کا فخر بڑھانے پرکھلاڑیوں کی  تعریف کی

Posted On: 22 JAN 2025 2:43PM by PIB Delhi

امور نوجوان وکھیل اور مزدور وروزگار کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نئی دہلی میں عالمی  کپ جیتنے والی کھوکھو ٹیموں کو اعزاز سے نوازا۔ بھارتی مرد اور خواتین کی ٹیموں نے 19 جنوری کو اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں افتتاحی  ورلڈ کپ کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کی۔ دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے فائنلز میں نیپال کو شکست دی۔

 

 

آج کے کھیل میں مرد اور خواتین کی کھو کھو  ٹیموں کا مکمل اسکواڈ، کوچز، کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا (کے کے ایف آئی) کے صدر سدھانسو متھل اور وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔

 

ملک میں روایتی کھیلوں کے دوبارہ عروج کے بارے میں ڈاکٹر مانڈویہ نے کہاکہ روایتی کھیل ہماری لچک، کمیونٹی اسپرٹ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ہمارے روایتی کھیلوں کی قدروں کو برقرار رکھتے ہیں۔ دنیا کو ان روایتی کھیلوں کی دولت سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ عزت مأب  وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف قومی پلیٹ فارمز پر یہ ذکر کیا ہے کہ ہمیں روایتی کھیلوں کو بہترین طریقے سے اجاگر کرنا ہے۔ اب ہماری ٹیموں کو نہ صرف بہترین نمائش مل رہی ہے بلکہ وہ کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں۔ میں اپنے  کھلاڑیوں کے جذبے اور دونوں ٹیموں کے روایتی ہنر کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 

 

2036 کے اولمپکس کی جھلک کے ساتھ، جس کے لیے بھارت نے میزبانی کی بولی لگائی   ہے، وزیرموصوف  نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ شراکت داروں  سے جیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، اگلا ہدف 2026 کے ایشین گیمز ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم نے کھو کھو ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کا شاندار کام کیا ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کھلاڑیوں کو ایشین گیمز میں کھیلنے کا موقع ملے۔ حکومت کا مقصد یہ بھی ہے کہ کھو کھو کو 2036 کے اولمپکس تک لے جایا جائے۔ اس کے لیے کھلاڑیوں اور کوچز کو اچھا مظاہرہ جاری رکھنا ہوگا، فیڈریشن کو اچھے طریقے سے انتظام کرنا ہوگا اور کھیلوں کی  وزارت کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاونت فراہم کرتی رہے گی۔

قومی راجدھانی میں 23 ممالک نے 2025 کے کھوکھو ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا، جس میں بھارت نے پہلا مقام حاصل کیا۔ اس کامیابی کا بڑا کریڈٹ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے  جے ایل این اسٹیڈیم میں ہونے والے ماہ بھر کے کیمپ کو دیا گیا ہے۔ بھارت کی خواتین کی کھو کھو ٹیم کے چیف کوچ سمت  بھاٹیا نے کہاکہ 10 دسمبر کو ہم نے ایس اے آئی  جے ایل این اسٹیڈیم میں کیمپ شروع کیا تھا جس میں 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ ان میں سے ہم نے مرد اور خواتین کی ٹیم کے لیے بہترین 15 کھلاڑی منتخب کیے۔ ٹیموں میں کشمیر سے کنیا کماری تک کے کھلاڑی شامل تھے اور اس کیمپ نے ٹیم کی کیمسٹری کو مضبوط کیا۔

 

سمت بھاٹیہ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے پہلی بار اسپورٹس سائنس ٹیسٹنگ کی تھی اور انہیں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا  کی طرف سے بہترین غذا اور رہائشی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ آج یہ ہماری کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اگلے ورلڈ کپ کاانعقاد  اگلے چار سال میں انگلینڈ میں ہوگا، ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ بھارت کا پرچم پھر سے پوڈیم کے اوپر لہراے گا۔

 

 

*****

UR-5490

(ش ح۔ع ح ۔خ م )

 


(Release ID: 2095083) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Gujarati