حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی مشاورتی کونسل (پی ایم –ایس ٹی آئی اے سی ) ​​کی27 ویں میٹنگ میں ہندوستان میں سیل اور جین تھراپی پر تبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 21 JAN 2025 7:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی مشاورتی کونسل (پی ایم –ایس ٹی آئی اے سی) ​​کا 27 واں اجلاس آج 21 جنوری 2025 کو حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود کی صدارت میں وگیان بھون میں منعقد ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PSA2101202514MLK.jpg

پی ایم –ایس ٹی آئی اے سی اراکین کے ساتھ میٹنگ نے بھارت میں سیل اور جین تھراپی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اہم سرکاری حکام صنعت کے کھلاڑیوں، صحت کے ماہرین اور ماہرین تعلیم کو اکٹھا کیا۔

رکن(صحت) نیتی آیوگ ڈاکٹر وی کے پال؛ حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر ڈاکٹر پرویندر مینی کے دفتر میں سائنسی سکریٹری؛ سیکرٹری، بایو ٹیکنالوجی ڈیارٹمنٹ ڈاکٹر راجیش ایس گوکھلے؛ سیکرٹری، ہیلتھ ریسرچ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر راجیو بہل؛ سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین، ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت؛ سکریٹری، محکمہ خلائی ڈاکٹر وی نارائنن؛ جوہری توانائی کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر اجیت کمار موہنتی اور سکریٹری، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ پروفیسر ابھے کرندیکر بھی میٹنگ میں شامل ہوئے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں، پروفیسر سود نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں تقریباً 70 ملین لوگ  خطرناک  بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں سے 80 فیصد کی نوعیت جینیاتی ہے۔ انہوں نے ملک میں اہم بیماریوں کے بوجھ کی نشاندہی کی، جس میں کینسر کے کیسز میں اضافہ بھی شامل ہے۔ پروفیسر سود نے ان اہم طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سیل اور جین تھراپی (سی جی ٹی) کی بے پناہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا  کہ جینوم انڈیا پروجیکٹ جیسی پیشرفت ہندوستان کو ذاتی نوعیت کے جین تھراپیوں میں قیادت کرنے کے لیے منفرد حیثیت دیتی ہے۔ ہیموفیلیا کے لیے سی اے آر -ٹی سیل تھراپی اور جین تھراپی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، پروفیسر سود نے ذکر کیا کہ کوششوں کے نتیجے میں سستی اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال ہو سکتی ہے۔ مؤثر نفاذ کے لیے حکومت، صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں، محققین اور صنعت کے درمیان تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ لاگت، ضوابط، بنیادی ڈھانچے اور عوامی تاثرات کو حل کرنے کے لیے ایک جامع پروگرام کی ضرورت ہوتی ہے۔

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے ​​سی جی ٹی  میں پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے ہندوستان کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کے ساتھ اکیڈمی اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر پال نے روایتی علاج کے طریقوں کے مقابلے سی جی ٹی  کی کامیابی کی حوصلہ افزا شرحوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت، صنعت، اسٹارٹ اپس، ریگولیٹرز اور اکیڈمی کے درمیان تعاون کے ذریعے سی جی ٹی  علاج کو مزید سستی اور قابل رسائی بنایا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PSA210120252LORV.jpg

پریزنٹیشنز کے پہلے سیشن میں سیل اور جین تھراپی کی ترقی میں  بائیو ٹکنالوجی کے شعبہ، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (CSIR)، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) اور فارماسیوٹیکل کے شعبہ کے اقدامات، پیشرفت اور پروگراموں کی نمائش کی گئی۔

آئی آئی ٹی  بمبئی سے ڈاکٹر راہل پروار اور بنگلورو کے سینٹ جانز اسپتال سے ڈاکٹر آلوک سریواستو نے بالترتیب ہیموفیلیا کے لیے ہندوستان کی پہلی دیسی سی اے آر- ٹی  تھراپی اور جین تھراپی کی ترقی کے بارے میں اپنی بصیرت کا  اشتراک کیا۔

ایمیونل تھیریپیوٹکس ، مائیکرو سی آر آئی ایس پی آر ، لارس لیبس لمیٹیڈ اور آئی این ٹی اے ایس فارما کی صنعتی پیشکشوں نے سی جی ٹی  میں صنعت کے کام کی نمائش کی۔ مزید برآں، پریزنٹیشنز میں ریگولیٹری اصلاحات، خام مال کی مقامی کاری، کلینکل ٹرائلز اور تحقیق کے لیے بہتر انفراسٹرکچر، اور صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ہنر مند انسانی وسائل تیار کرنے کے لیے صلاحیت سازی کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ڈاکٹر راجیو رگھوونشی، ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) نے CGT ڈرگ ڈویلپمنٹ اور موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کے لیے موجودہ رہنمائی پیش کی۔ انہوں نے جاری اصلاحات پر زور دیا جن کا مقصد منظوری کے عمل کو بڑھانا ہے، جس میں طریقہ کار کو ہموار کرنے کے لیے ڈیجیٹائزیشن، سائنسی ماہرین کی کمیٹیوں (SEC) کو مضبوط کرنا، اور سخت حفاظتی معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے CGT کو آگے بڑھانے کے لیے صلاحیت کی تعمیر شامل ہے۔

پریزنٹیشنز کے بعد، چیئر مین  نے خصوصی مدعوئین سے مداخلت کی دعوت دی جنہوں نے مقررین کی تجاویز اور نتائج کی بازگشت کی۔

پی ایم –ایس ٹی آئی اے سی اراکین نے کینسر سمیت مختلف امراض کے علاج میں سیل اور جین تھراپی (CGT) کی وسیع صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے میدان میں پیشرفت کے لیے CGT پر ایک قومی مشن کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ بات چیت میں کوششوں، وسائل اور بیماریوں کے اعداد و شمار کے بارے میں معلومات کو مرتب کرنے کے لیے ایک مرکزی ڈیٹا بیس کی تشکیل شامل تھی، جو ہندوستانی تناظر سے متعلقہ بیماریوں کو ترجیح دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ بھی تجویز کیا گیا کہ آزمائشی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ مل کر CGT کلینک قائم کیے جائیں۔ صنعت کی شرکت اور کمرشلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے صنعت کی ترغیب کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے۔ ملک کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات اور ترجیحات کے لیے قابل استطاعت اور رسائی کو یقینی بنانے کے ساتھ جدت کو فروغ دینے اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سینٹرز آف ایکسی لینس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PSA210120253D12Q.jpg

ڈاکٹر پال نے سی جی ٹی  مصنوعات میں ملک کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے درکار کلیدی اقدامات کی نشاندہی کرتے ہوئے بحث کا خلاصہ کیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے اشتراک اور اکیڈمیا سے صنعت میں منتقلی اور مصنوعات کی ترقی میں اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیتوں کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے سرمایہ کاری مؤثر تجزیہ کے ذریعے رسائی اور قابل برداشت کو یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر پال نے ان کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے فنڈز کے حصول کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اپنے اختتامی کلمات میں، پروفیسر سود نے شرکاء کی تجاویز کا اعادہ کیا جس میں ہندوستان میں سی جی ٹی  کو آگے بڑھانے کے لیے مشن موڈ اپروچ اپنانے کی اہمیت بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نقطہ نظر سی جی ٹی  سپلائی چین کے تمام پہلوؤں کو مقامی بنانے اور نئی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے سی ڈی ایس سی او  کے اہم کردار اور CGTs کے لیے ریگولیٹری عمل کو ہموار کرنے میں جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں، پروفیسر سود نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ایک مرکزی ڈیش بورڈ کی ضرورت پر زور دیا۔ آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر، انہوں نے سیل اور جین تھراپی کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے ڈی بی ٹی  اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ICMR کے ذریعے ایک جامع مشن دستاویز بنانے کی سفارش کی۔

*****

ش ح ۔ ف خ

U. No: 5474

 


(Release ID: 2094939) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Kannada , Marathi , Hindi