صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

امرت ادیان 2 فروری سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا

Posted On: 21 JAN 2025 11:55AM by PIB Delhi

راشٹرپتی بھون کا امرت ادیان 2 فروری سے 30 مارچ 2025 تک عوام کے دیکھنے کے لیے کھلا رہے گا۔ لوگ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان ہفتے میں 6 دن ادیان کا دورہ کر سکتے ہیں، سوائے پیر کے روز، جو مینٹیننس کے دن ہوتے ہیں۔ ادیان 5 فروری (دہلی قانون ساز اسمبلی کے لیے پولنگ کی وجہ سے)، 20 اور 21 فروری (راشٹرپتی بھون میں وزیٹرس کانفرنس کی وجہ سے) اور 14 مارچ (ہولی کی وجہ سے) کو بھی  بند رہے گا۔

تمام زائرین کے لیے داخلہ اور اخراج پریسیڈنٹ اسٹیٹ کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگا،  جو نارتھ ایونیو  کے قریب ہے جہاں راشٹرپتی بھون سے یہ  ملتا ہے۔ زائرین کی سہولت کے لیے، سینٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے گیٹ نمبر 35 تک شٹل بس سروس ہر 30 منٹ پر صبح 9.30 بجے سے شام 6.00 بجے کے درمیان دستیاب ہوگی۔

 امرت ادیان  مندرجہ ذیل دنوں  میں خصوصی زمرے کےافراد  کے لیے کھلا رہے گا:

  • 26 مارچ –معذور افراد کے لیے
  • 27 مارچ – دفاعی، نیم فوجی اور پولیس دستوں کے اہلکاروں کے لیے
  • 28 مارچ – خواتین اور قبائلی خواتین کے ایس ایچ جیز کے لیے
  • 29 مارچ – بزرگ شہریوں کے لیے

ادیان میں بکنگ اور داخلہ مفت ہے۔ بکنگ https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/. پر کی جا سکتی ہے۔ واک-ان انٹری بھی دستیاب ہے۔

راشٹرپتی بھون 6 سے 9 مارچ 2025 تک امرت ادیان کے حصے کے طور پر وویدھتا کا امرت مہوتسو کی میزبانی بھی کرے گا۔ اس سال کا مہوتسو جنوبی ہندوستان کے مالامال ثقافتی ورثے اور منفرد روایات کو ظاہر کرے گا۔

*********

 

 

ش ح ۔  م ش۔  ت ع

U. No.5450


(Release ID: 2094744) Visitor Counter : 20