کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے بلجیم کے امور خارجہ اور غیر ملکی تجارت کے وزیر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا

Posted On: 21 JAN 2025 9:19AM by PIB Delhi

ہندوستان کے کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج برسلز میں بلجیم کے  امورخارجہ ، یورپی امور اور غیر ملکی تجارت کے وزیر جناب برنارڈ کوئنٹن سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں ہندوستان اور بلجیم کے درمیان دیرینہ تعلقات کو تقویت  ملی ہے جو جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کی مشترکہ اقدار پر قائم ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، اور اس شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے نئی راہیں تلاش کیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان- بلجیم تجارت کا تخمینہ 2023-2024 میں 15.07 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ بلجیم سے ہندوستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا تخمینہ 3.94 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ تھا۔

بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے باہمی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے اہم عوامل کے طور پر بیرونی تجارت پربلجیم کے خاطر خواہ انحصار اور ہندوستان کی متحرک، بڑھتی ہوئی معیشت کو تسلیم کیا۔ اپنی شراکت داری کی بنیاد کے طور پر تجارت کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تجارتی تعلقات کو متنوع بنانے اور اقتصادی سفارت کاری کو گہرا ئی بخشنے کی اہمیت پر زور دیا۔

رہنماؤں نے ای یو-انڈیا آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) مذاکرات کی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مذاکرات کو ہموار کرنے اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تجارتی مسائل کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے قابل تجدید توانائی، لائف سائنسز، انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، اور غذائی اشیاءکو تعاون کے کلیدی شعبوں کے طور پر اجاگر کیا گیا۔بلجیم نے اپنے تجارتی تعلقات کو متنوع بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر ہندوستان کے ساتھ رابطے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ ریگولیٹری رکاوٹوں، خاص طور پر دواسازی اور زرعی مصنوعات کی منظوری کے عمل  پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقوں نے مسلسل بات چیت کے ذریعے ان چیلنجوں سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔

میٹنگ تجارتی مسائل کے حل کے لیے مضبوط میکنزم قائم کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے مضبوط اور باہمی طور پرسود مند تجارتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ اعلیٰ سطحی رابطہ ہندوستان-بلجیم تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے، اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے لیے ان کے مشترکہ وژن کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

تجارت اور صنعت نے یورپی کاروباری رہنماؤں، ہیروں کی صنعت کے نمائندوں اور بحری خدمات، شمسی توانائی، صاف ستھری  ٹیکنالوجی، فضلہ کو صاف کرنے اور گرین ہائیڈروجن کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

 

***********

 

ش ح – ف ا – م ش

U. No.5440


(Release ID: 2094694) Visitor Counter : 21