محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او نے ارکان کے پروفائل کو اپڈیٹ کرنے کے لیے آن لائن عمل کو آسان بنا دیا
Posted On:
19 JAN 2025 11:36AM by PIB Delhi
ارکان کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور ان کے ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنانے کے عزم کے تحت، ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے رکن کے پروفائل کو اپڈیٹ کرنے کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت، وہ ارکان جن کا یونیورسل اکاؤنٹ نمبر(یو اے این) آدھار کے ذریعے پہلے ہی تصدیق شدہ ہے، وہ خود اپنا پروفائل اپڈیٹ کر سکتے ہیں، جس میں نام، تاریخ پیدائش، جنس، قومیت، والد/والدہ کا نام، ازدواجی حیثیت، شریک حیات کا نام، ملازمت میں شامل ہونے کی تاریخ اور چھوڑنے کی تاریخ شامل ہیں، اور اس کے لیے کسی دستاویز کو اپلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صرف ان صورتوں میں جہاں یو اے این یکم اکتوبر 2017 سے پہلے حاصل کیا گیا ہو، اپڈیٹ کے لیے آجر کی تصدیق درکار ہوگی۔
ای پی ایف او کے ڈیٹا بیس میں ارکان کے ذاتی ڈیٹا کی مطابقت اور تصدیق انتہائی اہم ہے تاکہ خدمات کو بغیر کسی رکاوٹ کے فراہم کیا جا سکے اور فنڈ سے غلط یا دھوکہ دہی پر مبنی ادائیگی کے خطرے سے بچا جا سکے۔ اگر کسی رکن کو اپنی تفصیلات تبدیل یا درست کرنے کی ضرورت ہو، تو ایک فنکشن پہلے ہی دستیاب تھا جس کے ذریعے ارکان مطلوبہ دستاویزات اپلوڈ کرکے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے تھے۔ یہ درخواستیں آن لائن آجر کے ذریعے تصدیق کے بعد ای پی ایف او کو حتمی منظوری کے لیے بھیجی جاتی تھیں۔
ای پی ایف او کو مالی سال 2024-25 میں 8 لاکھ درخواستیں درستگی کے لیے آجر کے ذریعے موصول ہوئیں، جن میں سے تقریباً 45 فیصد تبدیلی کی درخواستیں رکن خود ای پی ایف او میں آجر کی تصدیق یا منظوری کے بغیر منظور کر سکتے ہیں۔ اس سے اوسطاً تقریباً 28 دن کا تاخیر ختم ہوگا جو آجر کو جوائنٹ ڈیکلریشنز (جے ڈیز) کی منظوری دینے میں لگتے ہیں۔ جن ارکان کا مکمل ای-کے وائی سی نہیں ہے، ان کے لیے ای پی ایف او میں تبدیلی کی درخواستوں کی منظوری تقریباً 50فیصد معاملات میں آجر کی سطح پر ہو گی، اور ای پی ایف او کی کسی مزید منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ نظرثانی فوری طور پر تقریباً 3.9 لاکھ ارکان کو فائدہ پہنچائے گی جن کی درخواستیں مختلف مراحل میں زیر التوا ہیں۔ اگر کوئی رکن جو خود منظوری دے سکتا ہے، اپنی درخواست پہلے ہی آجر کے پاس جمع کرا چکا ہے اور وہ زیر التوا ہے، تو رکن پہلے سے جمع شدہ درخواست کو حذف کر سکتا ہے اور آسان شدہ عمل کے مطابق خود منظوری دے سکتا ہے۔ اکثریت کے معاملات میں درخواست خود رکن کی طرف سے منظور کی جا سکے گی، یا بعض منتخب کیسز میں آجر کے ذریعے۔
فی الحال، ارکان کی جانب سے دائر کی گئی شکایات کا تقریباً 27 فیصد حصہ رکن پروفائل/کے وائی سی سے متعلق ہوتا ہے اور نئے جوائنٹ ڈیکلریشن کی فعالیت کے متعارف ہونے کے ساتھ، توقع کی جا رہی ہے کہ شکایات کی تعداد میں نمایاں کمی آئے گی۔
آن لائن عمل میں یہ آسانی ارکان کی درخواستوں کو فوری طور پر صاف کرنے میں مدد دے گی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ڈیٹا کی مطابقت برقرار رہے، غلطیوں کے خطرے کو کم کیا جائے اور ارکان کو مؤثر خدمات فراہم کی جائیں، اس کے ساتھ ہی زندگی میں آسانی کی ترویج ہو گی۔ اس کے علاوہ آجر کو اس طرح کی تفصیلات کی تصدیق کی اضافی محنت سے بچا کر، یہ آسان عمل کاروبار کرنے میں بھی اہم بہتری لائے گا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 5384
(Release ID: 2094251)
Visitor Counter : 34