وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مہاکمبھ 2025 مرکزی وزیر دفاع نے پریاگ راج کے سنگم میں مقدس اشنان کیا


بھارت کے اصل کو سمجھنے کے لیے مہاکمبھ میں آئیں: شری راج ناتھ سنگھ

Posted On: 18 JAN 2025 7:48PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر دفاع، جناب راج ناتھ سنگھ مہاکمبھ 2025 میں شرکت کے لیے آج پریاگ راج پہنچے۔جناب راجناتھ سنگھ کے ساتھ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب سدھانشو ترویدی بھی تھے۔ پریاگ راج پہنچنے پر وزیر دفاع نے سب سے پہلے گنگا، جمنا اور سرسوتی ندیوں کے مقدس تروینی سنگم میں اشنان کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اکشے وت، پاتالپوری اور بڑے ہنومان مندر کا دورہ کیا، جبکہ مہاکمبھ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026POB.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VVBM.jpg

اس موقع پر معززین نے مقدس تروینی سنگم میں اشنان کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے آج پریاگ راج میں سنگم میں اشنان کیا۔ یہ بھارت کا ایک عظیم الشان روحانی اور ثقافتی تہوار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے اصل  کو سمجھنے کے لئے ہر کسی کو مہاکمبھ کا دورہ کرنا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TWKK.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KM36.jpg

******

(ش ح۔اص)

UR No. 5371


(Release ID: 2094168) Visitor Counter : 19