وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مہاکمبھ نگر میں مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں کی  جانب سے حکومت ہند کی حصولیابیوں، منصوبوں، پالیسیوں اور عوامی بہبود کے پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے نمائش کا انعقاد

Posted On: 17 JAN 2025 9:27PM by PIB Delhi

پریاگ راج میں مہاکمبھ کے تروینی روڈ پر مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں کی  جانب سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس نمائشی علاقے میں، حکومت ہند  کی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک ڈیجیٹل نمائشی پنڈال  بنایا ہے تاکہ حکومت ہند کی حصولیابیوں، منصوبوں، پالیسیوں اور عوامی بہبود کے پروگراموں کے بارے میں عام لوگوں کو معلومات فراہم کی جاسکیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے پویلین، پردھان منتری انٹرن شپ اسکیم کے ساتھ ساتھ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور محکمہ اشاعت کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کی ڈیجیٹل نمائش میں عوامی فلاح و بہبود کی مختلف اسکیموں کی معلومات کو اینامورفک وال، ایل ای ڈی ٹی وی اسکرین، ایل ای ڈی وال، ہولوگرافک سلنڈر کے ذریعہ دکھایا جا رہا ہے۔

پردھان منتری انٹرنشپ اسکیم کی ڈیجیٹل نمائش میں، مختلف کمپنیوں، صنعتی اکائیوں میں پردھان منتری انٹرنشپ حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں عوام کو بتایا جا رہا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی نمائش میں سیلاب، آگ، زلزلے، سرد موسم، جنگلات میں لگنے والی آگ اور دیگر قدرتی اور انسان ساختہ آفات سے بچاؤ کے اقدامات کو ڈیجیٹل ذرائع سے بتایا اور دکھایا جا رہا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے شعبہ پبلیکیشن کے اسٹال پر اہم موضوعات اور عظیم انسانوں کی زندگیوں پر مبنی کتابیں دستیاب ہیں۔

جوار کی مصنوعات اور سبزیوں کے بیج بھی زائرین کے لیے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے اسٹالوں پر دستیاب ہیں۔

مہاکمبھ میں آنے والے ہزاروں لوگ ان اور دیگر اسٹالوں کو دیکھ رہے ہیں۔ سامعین ان نمائشوں میں دکھائی جانے والی تصاویر، فلموں کے ذریعہ دی جانے والی معلومات کو سراہ رہے ہیں اور ڈیجیٹل نمائش کو معلوماتی اور تعلیمی قرار دے رہے ہیں۔

مہاکمبھ نگر، تریوینی مارگ ایگزیبیشن کمپلیکس میں منعقد ہونے والی یہ نمائشیں 26 فروری 2025 تک عوام کے دیکھنے کے لیے مفت کھلی رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض۔ ن م  (

5353


(Release ID: 2093986) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi , Gujarati