اسٹیل کی وزارت
کابینہ نے راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) کے لیے 11,440 کروڑ روپے کی لاگت سے بحالی کے منصوبے کو منظوری دے دی
Posted On:
17 JAN 2025 6:30PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے آر آئی این ایل کے لیے مجموعی طور پر 11,440 کروڑ روپئے کی بحالی کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ اس سرمایہ کاری میں راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) میں ایکویٹی کیپیٹل کے طور پر 10،300 کروڑ روپے اور 1140 کروڑ روپے کے ورکنگ کیپیٹل قرض کو 7 فیصد غیر-تجمعی ترجیحی حصص کے سرمائے کے طور پر تبدیل کرنا شامل ہے جس سے آر آئی این ایل کو ذمہ داری کے طور پر برقرار رکھا جاسکے۔
آر آئی این ایل وزارت اسٹیل کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک شیڈول اے سی پی ایس ای ہے جس کی 100 فیصد ملکیت بھارت سرکار کی ہے۔ آر آئی این ایل وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ (وی ایس پی) چلاتی ہے، جو ریاست آندھرا پردیش میں سرکاری شعبے کے تحت واحد آف شور اسٹیل پلانٹ ہے۔ اس میں مائع سٹیل کی 7.3 ایم ٹی پی اے کی نصب شدہ گنجائش ہے۔
آر آئی این ایل کی مالی حالت نازک ہے (31.03.2024 تک ، آر آئی این ایل کی خالص مالیت ₹(-)4538.00 کروڑ تھی، موجودہ اثاثے 7,686.24 روپے اور موجودہ واجبات 26,114.92 کروڑ روپے تھے)۔ آر آئی این ایل نے ورکنگ کیپیٹل کے لیے بینکوں سے منظور شدہ قرض کی حد ختم کردی ہے اور بینکوں سے مزید قرض حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔ آر آئی این ایل نے جون 2024میں کیپیکس قرض کی ادائیگی اور سود کی ادائیگیوں میں بھی ڈیفالٹ کیا تھا۔
آر آئی این ایل میں 10,300 کروڑ روپئے کی ایکویٹی سرمایہ کاری سے اسے ورکنگ کیپیٹل یکجا کرنے سے متعلق آپریشنل مسائل پر قابو پانے اور سب سے زیادہ پیداواری طریقے سے بلاسٹ فرنس آپریشن شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے کمپنی آہستہ آہستہ اپنی مکمل پیداواری صلاحیت تک پہنچ سکے گی جو اہم اور قومی مفاد میں ہے تاکہ اسٹیل کی پیداوار میں اضافہ کرکے بھارتی اسٹیل مارکیٹ میں استحکام پیدا کیا جاسکے اور ملازمین (ریگولر اور کنٹریکٹ) اور اسٹیل پلانٹ کے آپریشنز پر منحصر افراد کے ذریعہ معاش کو بھی بچایا جاسکے۔ بحالی کے منصوبے میں یہ تصور کیا گیا ہے کہ آر آئی این ایل جنوری 2025 میں دو بلاسٹ فرنس اور اگست 2025 میں تین بلاسٹ فرنس کے ساتھ مکمل پیداوار شروع کرے گا۔
اسٹیل کی پیداوار معیشت کا ایک بنیادی شعبہ ہے اور کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کے اشارے میں سے ایک ہے. وی ایس پی کی بحالی اور اس کی مکمل صلاحیت کے ساتھ مسلسل آپریشن سے عوامی وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے گا اور قومی اسٹیل پالیسی 2017 کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔
یہ اسٹریٹجک فیصلہ آتم نربھر بھارت کے لیے دیسی صنعتوں کی حمایت کرنے کے لیے حکومت کے پختہ عہدبستگی کو ظاہر کرتا ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 5340
(Release ID: 2093872)
Visitor Counter : 17