کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکمرانی کے 10 بنیادی اصول اس دہائی کی بے مثال تبدیلی کا ستون رہے ہیں: مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، چنئی میں


یہ اصول ہندوستان کے شاندار عروج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے 6 اہم شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھایا ہے

Posted On: 14 JAN 2025 7:53PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران حکمرانی کے 10 بنیادی اصول اس دہائی کی بے مثال تبدیلی کا ستون رہے ہیں۔ بنیادی اصولوں میں فیصلہ کن قیادت، بنیادی وجہ کا تجزیہ، نتائج پر مبنی کارروائی، قانون کی حکمرانی اور شفافیت، وقت پر عملدرآمد، مسائل کی ترجیح، جوابدہی اور نگرانی، ٹیکنالوجی کو اپنانا، جدید فنانسنگ اور تمام اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ شراکت داری شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے یہ باتیں آج چنئی میں تھگلک سالانہ میٹنگ میں تقریر کرتے ہوئے کہیں۔

’ہندوستان کا عروج اور اسے درپیش چیلنج‘ کے موضوع پر کلیدی خطبہ دیتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا، ”ملک جس قابل ذکر عروج کا مشاہدہ کر رہا ہے وہ واضح اصولوں میں جڑے ہوئے اور 5 ڈی یعنی ڈیموکریسی، ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ، ڈائورسیٹی، ڈیمانڈ اور ڈیپینڈیبلٹی کے ذریعے چلنے والے ایک منظم اور نتائج پر مبنی نقطہ نظر کا نتیجہ ہے۔ وزیر موصوف کے مطابق 10 بنیادی اصولوں نے 6 اہم شعبوں میں ہندوستان کے عروج کو آگے بڑھایا ہے - عالمی قیادت؛ معیشت، مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری؛ جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ؛ بنیادی ڈھانچے کی ترقی؛ عالمی سافٹ طاقت اور خواتین کی قیادت میں ترقی۔

"عالمی قیادت میں ہندوستان کا عروج عالمی سطح پر اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ، اقدار اور سفارت کاری کا ثبوت ہے۔ ”واسودھایو کٹمبکم“ ہندوستان کی جی20 صدارت کا تھیم ہے جس کی جڑیں قدیم ہندوستانی فلسفہ سے جڑی ہوئی ہیں تھیرولور کی حکمت کے ساتھ گہرائی سے وابستہ ہیں۔ بھارت منڈپم میں 27 فٹ نٹراج کا مجسمہ تمل ناڈو کے بھرپور ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتا ہے“، انھوں نے مزید کہا۔

انھوں نے اعادہ کیا کہ خوراک، لباس، رہائش، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، گھر میں پائپ والا پانی، کھانا پکانے کے گیس کنکشن اور توانائی کے مؤثر لائٹنگ سسٹم تک عالمی رسائی پر مرکزی حکومت کی توجہ پائیدار ترقی کے اہداف تک تیزی سے منتقلی کو یقینی بناتی ہے۔ حکومت کی مختلف کامیابیوں کو بیان کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے آنے والے چیلنجوں کو بھی تسلیم کیا۔ ”جب کہ ہم جامع ترقی کی تعمیر کر رہے ہیں ہمیں ایک ایسی دنیا کی ابھرتی ہوئی حقیقتوں کا سامنا کرنا ہوگا جو ہمارے اتحاد، سلامتی اور امنگوں کی جانچ کرتے ہیں۔ ہماری ترقی کو ان لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ہماری محنت سے کمائے گئے فوائد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ پھر بھی وہی لچک جس نے ہندوستان کے عروج کو تقویت بخشی ہے ان رکاوٹوں کے ذریعے ہماری رہنمائی کرے گی“، انھوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا۔

جناب پیوش گوئل نے اپنی تقریر کا اختتام وزیر اعظم کے 11ویں سنکلپ کو یاد کرتے ہوئے کیا جس کا اعلان ہندوستانی آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ یہ سنکلپ آئین کی روح سے متاثر ہوکر ایک وکست بھارت کی بنیاد رکھتے ہیں۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 5216


(Release ID: 2092918) Visitor Counter : 16