کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے قومی ہلدی بورڈ کا آغاز کیا


قومی ہلدی بورڈ نظام آباد میں  قائم کیا گیا

بورڈ کا آغاز ملک بھر میں تقریبات کے ایک مبارک دن پر کیا جا رہا ہے: جناب گوئل

بورڈ ’گولڈن اسپائس‘ کسانوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے گا، اچھی اقسام تیار کرے گا اور اس کی برآمد پر توجہ دے گا: جناب  گوئل

آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ہلدی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے بے پناہ امکانات : جناب  گوئل

Posted On: 14 JAN 2025 12:57PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش نے آج نئی دہلی میں نیشنل ہلدی بورڈ کا افتتاح کیا۔ جناب  گوئل نے جناب  پالے گنگا ریڈی کو اس کے پہلے چیئرپرسن کے طور پر اعلان کیا۔ بورڈ کا صدر دفتر نظام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔

وزیر  موصوف نے نشاندہی کی کہ قومی ہلدی بورڈ کا آغاز ملک بھر میں تقریبات کے ایک مبارک دن پر ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ مختلف وزارتوں کے نمائندے بھی نیشنل ہلدی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ برآمد کنندگان اور پروڈیوسرزاداروں کے نمائندوں کو بھی بورڈ میں شامل کیا جائے گا۔

ہلدی کو’گولڈن اسپائس‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ نو تشکیل شدہ بورڈ 20 ریاستوں بشمول مہاراشٹر، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش ، میگھالیہ اور دیگر میں پھیلے ہوئے ہلدی کے کسانوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ہلدی کی پیداوار میں اضافے کے بے پناہ امکانات ہیں اور ہلدی بورڈ کی تشکیل سے ملک میں ہلدی پیدا کرنے والوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

وزیر  موصوف نے کہا  کہ نیا بورڈ ہلدی کی نئی مصنوعات کی تحقیق اور ترقی کو فروغ دے گا، اور بیرون ملک مارکیٹنگ کے لیے ہلدی سے متعلق مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ ہلدی کی ضروری اور طبی خصوصیات، اس کی پیداوار بڑھانے کے طریقوں اور نئی منڈیوں میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے لاجسٹکس  اور سپلائی چین کو فروغ دینے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر بھی غور کرے گا۔ جناب گوئل نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بورڈ ہلدی کی پیداوار اور برآمدات کی کوالٹی اور حفاظتی معیار کو بھی یقینی بنائے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ گزشتہ سال 24-2023 میں ہندوستان میں 3.05 لاکھ ہیکٹر رقبہ ہلدی کی کاشت کے تحت تھا جس کی پیداوار 10.74 لاکھ ٹن تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان ہلدی کی عالمی پیداوار کے 70 فیصد سے زیادہ کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والی ہلدی کی 30 اقسام ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب بندی سنجے کمار،  اور  نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ، جناب   اروند دھرم پوری نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

بورڈ کے چیئرپرسن کے علاوہ آیوش کی وزارت، دوا سازی کے محکمے، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے اور کامرس کے محکمے کے نمائندوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ہلدی اگانے والی سرفہرست دو ریاستوں مہاراشٹرا اور تلنگانہ اور ریاست میگھالیہ جو لاکا ڈونگ ہلدی  کے لئےمشہور ہے، کے  نمائندے بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ نیشنل ہلدی بورڈ ملک میں ہلدی کے شعبے کی مجموعی ترقی اور نمو پر توجہ دے گا۔

نیشنل ہلدی بورڈ قیادت فراہم کرے گا، کوششوں میں اضافہ کرے گا اور ہلدی کے شعبے سے متعلق معاملات میں دیگر سرکاری محکموں/ ایجنسیوں کے ساتھ تال میل  کی سہولت فراہم کرے گا اور ملک میں ہلدی کے شعبے کی ترقی اور نمو میں سہولت فراہم کرے گا۔ اس سے ہلدی اور اس کی مصنوعات کی تجارت میں اضافے کے لیے موجود وسیع امکانات  ،خاص طور پر ہلدی کے صحت اور تندرستی کے فوائد کے پیش نظر  ،کو استعمال کرنے کی کوششوں  پرتوجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔

ہندوستان دنیا میں ہلدی کا سب سے بڑا پروڈیوسر، صارف اور برآمد کنندہ ہے۔ ہندوستان کا عالمی تجارت میں 62 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔ 2023-24 کے دوران 226.5 ملین امریکی ڈالر کی 1.62 لاکھ ٹن ہلدی اور ہلدی کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔

******

ش ح۔ اک۔ س ع س

U NO   5196


(Release ID: 2092845) Visitor Counter : 20