نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کا قومی دن 2025


نوجوانوں کی طاقت کا جشن

Posted On: 11 JAN 2025 5:24PM by PIB Delhi

"سوامی وویکانند نے ہندوستان کے نوجوانوں کو ایک شاندار ماضی اور ایک عظیم مستقبل کی مضبوط کڑی کے طور پر دیکھا۔ وویکانند کہتے تھے کہ ساری طاقت آپ کے اندر ہے، اس طاقت کو پکارو۔ آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ آپ سب کچھ کر سکتے ہیں۔ اپنے آپ پر یہیقین اور ناممکن کو ممکن میں بدلنا آج بھی ملک کے نوجوانوں سے متعلق ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان کے نوجوان اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ نوجوان خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی

تعارف

نوجوانوں کا قومی دن یا راشٹریہیووا دیوس ہر سال 12 جنوری کو عظیم روحانی رہنما، فلسفی اور مفکر سوامی وویکانند کییاد میں منایا جاتا ہے، جن کا نوجوانوں کی صلاحیت پر اٹل یقین ملک کے نوجوان شہریوں کے ساتھ گہرائی سے گونجتا رہتا ہے۔ ان کی متاثر کن زندگی اور بااختیار پیغام نوجوانوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو پروان چڑھائیں، اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں، اور اپنے تصور کردہ آئیڈیل کے لائق مستقبل کی تشکیل کریں۔ نوجوان، جن کی عمر 15 سے 29 سال کے درمیان ہے، ہندوستان کی کل آبادی کا تقریباً 40فیصد ہے۔ معاشرے کے سب سے متحرک اور فعال طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے، یہ گروہ ملک کا سب سے قیمتی انسانی وسائل کی تشکیل کرتا ہے۔ اپنی لامحدود صلاحیتوں کے ساتھ، نوجوان ہندوستان کو ترقی اور اختراع کی نئی بلندیوں تک لے جانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کا قومی دن اس صلاحیت کو تسلیم کرنے، منانے اور اس سے  مستفیدہونے کے ایک لمحے کے طور پر کام کرتا ہے، جو نوجوان ذہنوں کو ملک کی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ – 2025

سوامی وویکانند کے 162 ویںیوم پیدائش کییاد میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025، 11تا 12 جنوری، 2025 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میںمنعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر نے 11 جنوری 2025 کو وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کا باضابطہ افتتاح کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جنوری 2025 کو 30 لاکھ سے زیادہ شرکاء میں سے میرٹ پر مبنی کثیر سطحی عمل کے ذریعہ منتخب ہونے والے ہندوستان بھر کے 3000 متحرک نوجوان لیڈروں کے ساتھ شرکت کریں گے۔ اس تقریب کا مقصد روایتی انداز میں نیشنلیوتھ فیسٹیول کے انعقاد کی 25 سالہ پرانی روایت کو توڑنا ہے۔یہ نوجوانوں کو ترقییافتہ ہندوستان کے لیے اختراعی حل پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ شرکاء وزیر اعظم کو دس موضوعاتی شعبوں پر پریزنٹیشن دیں گے جو ٹیکنالوجی، پائیداری، خواتین کو بااختیار بنانا، مینوفیکچرنگ اور زراعت سمیت ہندوستان کی ترقیکے لیے اہم ہیں۔ مزید برآں، ان موضوعات پر بہترین مضامین کا ایک مجموعہ بھی جاری کیا جائے گا۔ ایک منفرد ماحول میں، وزیر اعظم نوجوان رہنماؤں کے ساتھ ظہرانہ میں شامل ہوں گے، انہیں اپنے خیالات، تجربات اور خواہشات کو براہ راست ان کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔

نوجوانوں کے قومی دن کے مقاصد

  • سوامی وویکانند کی زندگی اور پیغام کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تاکہ نوجوانوں کو قوم کی تعمیر میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔
  • نوجوانوں کو مختلف سرگرمیوں میں شامل کرنا اور خدمت اور رضاکارانہ جذبے کو فروغ دینا۔

 

اسکیموں کی تنظیم نو

محکمہ امور نوجوانان نے محکمہ کی طرف سے نافذ کی گئی تمام اسکیموں کو 3 اسکیموں میں دوبارہ تشکیل دیا/مضبوط کیا، جو کہ  یکم اپریل2016 سے نافذ العمل ہے، حسب ذیل ہیں :

 

نمبر شمار

اسکیموں کے نام (تنظیم نو سے پہلے)

اسکیموں کے نام (تنظیم نو کے بعد)

1

نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس)

ایک نئی ’چھتری‘ اسکیم میں ضم کیا گیا جسے راشٹریہیووا سشکتیکرن کاریہ کرم– آر وائی ایس کے  کہا جاتا ہے)

2

نیشنل یوتھ کورپس (این وائی سی)

3

نیشنل پروگرام فار یوتھ اینڈ اڈولسینٹ سشکتی کرن کاریہ کرم – ڈیولپمنٹ (این پی وائی اے ڈی)

4

انٹرنیشنل کوآپریشن

5

یوتھ ہاسٹل (وائی ایچ)

6

اسسٹنس ٹو اسکوٹنگ اینڈ گائیڈنگ آرگنائزیشن

7

نیشنل  ڈسپلن اسکیم (این ڈی ایس)

8

نیشنل ینگ لیڈرس پروگرام (این وائی ایل پی )

9

نیشنل سروس اسکیم ( این ایس ایس)

نیشنل سروس اسکیم ( این ایس ایس)

10

راجیو گاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ (آر جی این آئی وائی ڈی)

راجیو گاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ (آر جی این آئی وائی ڈی)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اسکیمیں اور پہل

نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کے لیے، اس کی پوری صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے، نوجوانوں کے محکمہ، نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کی وزارت نے بہت سی اسکیمیں اور اقدامات کیے ہیں جیسے:

 

نہرویووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس)

1972 میں شروع کیا گیا،این وائی کے ایس نوجوانوں کی دنیا کی سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی شخصیت کو فروغ دینا اور انہیں قوم سازی کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔ این وائی کے ایس کی سرگرمیاں چار زمروں میں آتی ہیں:

  1. بنیادی پروگرام:این وائی کے ایس کے اپنے بجٹ کے ساتھ لاگو کیا گیا۔
  2. نوجوانوں کے امور کی اسکیمیں: نوجوانوں اور نوعمروں کی ترقی کے لیے قومی پروگرام (این پی وائی اے ڈی) اور نیشنلینگ لیڈرز پروگرام  (این وائی ایل پی ) شامل ہیں۔
  3. باہمی تعاون کے منصوبے: نوجوانوں کی ترقی کے لیے دیگر وزارتوں کے ذریعہ مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔
  4. خصوصی پروگرام: نوجوانوں پر مرکوز اہم سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنا ۔

 

نیشنلیوتھ پالیسی (این وائی پی -2024)

حکومت نے نیشنلیوتھ پالیسی(این وائی پی2014)کا جائزہ لیا ہے اور اسے اپ ڈیٹ کیا ہے، اور نئے این وائی پی  2024 کے لیے ایک مسودہ جاری کیا ہے۔ یہ مسودہ ہندوستان میں نوجوانوں کی ترقی کے لیے دس سالہ وژن کا خاکہ پیش کرتا ہے، جو پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے ساتھ منسلک ہے۔ یہپانچ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے: تعلیم، روزگار، نوجوانوں کی قیادت، صحت، اور سماجی انصاف، سماجی شمولیت کے عزم کے ساتھ۔

اہم نکات میں شامل ہیں:

  1. 2030 تک نوجوانوں کی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ایک واضح منصوبہ
  2. کیریئر اور زندگی کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ساتھ صف بندی کرنا
  3. قیادت اور رضاکارانہ مواقع کو تقویت دینا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال
  4. صحت کی دیکھ بھال کو بڑھانا، خاص طور پر دماغی صحت اور تولیدی صحت، اور کھیلوں اور تندرستی کو فروغ دینا
  5. پسماندہ نوجوانوں کی حفاظت، انصاف اور مدد کو یقینی بنانا

 

 

 

نیشنلیوتھ کورپس (این وائی سی)

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے 11-2010 کے دوران نیشنلیوتھ کورپس  کے نام سے ایک اسکیم متعارف کرائی۔ اس اسکیم کا مقصد نظم و ضبط اور سرشار نوجوانوں کا ایک گروپ تشکیل دینا ہے، جو قوم کی تعمیر کے کام میں مشغول ہونے کا جذبہ رکھتے ہیں، تاکہ جامع ترقی (معاشرتی اور اقتصادی دونوں) کے حصول کو آسان بنایا جا سکے۔ معلومات کے پھیلاؤ کے لیے، کمیونٹی میں بنیادی معلومات، گروپ ماڈیولٹر اور ہم مرتبہ گروپ کے اساتذہ کے طور پر کام کرنا اور خاص طور پر نوجوان طبقے کے لیے رول ماڈل کے طور پر کام کرنا عوامی اخلاقیات، محنت کا وقار ۔

 

نیشنلینگ لیڈرز پروگرام (این وائی ایل پی)

این وائی ایل پی نوجوان افراد میں قیادت اور اختراع کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ وہ سماجی اور اقتصادی ترقی میں مؤثر طریقے سے  تعاون کر سکیں۔ اس پروگرام کا مقصد ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم بنانا ہے جہاں نوجوان اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں اور مقامی انتظامیہ کی توجہ ایسے مسائل/ خدشات کی طرف مبذول کر سکیں جو ان کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں، نوجوانوں کو عصری سماجی و اقتصادی ترقی کے مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں اور انہیںکمیونٹی کی ترقی اور سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے بارے میںاپنے خیالات و  تجربات کا اشتراک کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

نیشنلیوتھ ایوارڈ

نوجوانوں اور غیر سرکاری اداروں (این جی او) کی مثالی شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے، قومییوتھ ایوارڈ ہر سال ان کی طرف سے قوم کی تعمیر/معاشرے کی خدمت کے لیے کیے گئے بہترین کام کے لیے دیا جاتا ہے۔ 1,00,000 روپے کا نقد انعام ،ایک تمغہ اور ایک سرٹیفکیٹ ہر انفرادی ایوارڈیافتہ کو دیا جاتا ہے۔ رضاکار نوجوانوں کی تنظیموں کو ایوارڈ میں ایک سرٹیفکیٹ، ایک تمغہ اور 3,00,000روپے کی رقم شامل ہے۔

 

ناسک میں 2024 میں منعقد ہونے والے 27 ویں نیشنلیوتھ ایوارڈز کی ایک جھلک

 

نوجوانوں اور نوعمروں کی ترقی کا قومی پروگرام (این پی وائی اے ڈی )

این پی وائی اے ڈی  اسکیم کے تحت، نوجوانوں اور نوعمروں کی ترقی کے لیے سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے سرکاری/غیر سرکاری تنظیموں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

این پی وائی اے ڈی  کے تحت امداد 5 بڑے اجزاء کے تحت فراہم کی جاتی ہے، یعنی،

  1. یوتھ لیڈرشپ اور پرسنالٹی ڈویلپمنٹ ٹریننگ
  2. قومییکجہتی کا فروغ (قومییکجہتی کیمپس، بین ریاستییوتھ ایکسچینج پروگرام، یوتھ فیسٹیول، کثیر ثقافتی سرگرمیاں وغیرہ)
  3. ایڈونچر کو فروغ دینا۔ ٹینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈز
  4. نوعمروں کی ترقی اور بااختیار بنانا (زندگی کی مہارت کی تعلیم، مشاورت، کیریئر گائیڈنس، وغیرہ)
  5. تکنیکی اور وسائل کی ترقی (نوجوانوں کے مسائل پر تحقیق اور مطالعہ، دستاویزی، سیمینار/ ورکشاپس)

 

نیشنل سروس سکیم (این ایس ایس)

1969 میں قائم کیا گیا،این ایس ایس  طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ "میں نہیں،بلکہ آپ" (سویم سے پہلے آپ) کے نعرے کے ساتھ کمیونٹی سروس میں مشغول ہوں۔ اس کے مقاصد میں تعلیمی اداروں اور کمیونٹیکے درمیان بامعنی روابط کو فروغ دیتے ہوئے سماجی ذمہ داری، قیادت، شہری مصروفیت، اور قومییکجہتی کو فروغ دینا شامل ہے۔

 

یوتھ ہاسٹل

یوتھ ہاسٹل کفایتی رہائش کی پیشکش کرکے، سماجی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دے کر سفر اور تلاش کو فروغ دیتے ہیں۔ ہاسٹل نوجوانوں کے لیے مناسب نرخوں پر اچھی رہائش فراہم کرتے ہیں، اور مرکزی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ مینیجر اور وارڈن ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

 

بین الاقوامی تعاون

محکمہ نوجوانوں کے مختلف مسائل پر دیگر ممالک اور بین الاقوامی ایجنسیوں/تنظیموں کے ساتھ مل کر نوجوانوں میں ایک بین الاقوامی نقطہ نظر پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ محکمہ نوجوانوں سے متعلق مختلف امور پر اقوام متحدہ کی ایجنسیوں جیسے اقوام متحدہ کے رضاکاروں (یو این وی)/ یونائیٹڈ نیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام  (یو این ڈی پی) اور کامن ویلتھیوتھ پروگرام (سی وائی پی) کے ساتھ بھی تعاون کرتا ہے۔ محکمہ نے جولائی 2020 سے اقوام متحدہ چلڈرن فنڈ (یونیسیف) کے ساتھ مل کر ہنر مندی کی تربیت اور نوجوانوں کو فائدہ مند روزگار فراہم کرنے کے لیے کام شروع کیا ہے۔

 

نتیجہ

نوجوانوں کا قومی دن اس اہم کردار کی ایک ضرورییاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے جو نوجوان ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں ادا کرتے ہیں۔ جیسا کہ ہم سوامی وویکانند کی زندگی اور پیغام کو یاد کرتے ہیں، ہمیں ہندوستان کے نوجوانوں کے اندر بے پناہ صلاحیت کییاد دلائی جاتی ہے۔ این وائی کے ایس، این وائی سی، این وائی ایل  اور دیگر جیسے مختلف اقدامات اور اسکیموں کے ذریعہ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نوجوان افراد کو بااختیار بناتی ہے، ان کی رہنمائی قوم کی تعمیر اور ذاتی ترقی کے تئیں کرتی ہے۔ ان پروگراموں کے تعاون سے نوجوان نہ صرف اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیےآراستہ  ہوتے ہیں بلکہ ایک خوشحال، خود انحصار ہندوستان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بامعنی تعاون پیش کرتے ہیں۔

 

حوالہ جات

پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض۔ ن م(

5107


(Release ID: 2092153) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Gujarati