اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

حج 2025 کے لیے دوسری فہرست منتظرین جاری

Posted On: 11 JAN 2025 11:04AM by PIB Delhi

بھارتی حج کمیٹی، جو اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کام کرتی ہے، نے حج 2025 کے لیے دوسری فہرست منتظرین جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مختلف ریاستوں کے 3676 درخواست کنندگان کے لیے عارضی  نشستیں مختص کی جا چکی ہیں (ضمیمہ ۔ I کے مطابق)

سرکلر نمبر 25 مورخہ 10 جنوری 2025 کے مطابق، ان درخواست کنندگان کو 272300 روپے (پہلی قسط 130300 روپے اور دوسری قسط 142000 روپے کی مجموعی رقم) 23 جنوری 2025  یا اس سے قبل حج کی رقم کے طور پر جمع کرانے ہوں گے۔ اس کے علاوہ، درخواست کنندگان کو 25 جنوری 2025 تک ضروری دستاویزات جمع کرانے ہوں گے، جن کی تفصیلات ان کی متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حج کمیٹیوں کو  جاری کیے گئے سرکلر نمبر 25 میں دی گئی ہیں۔ حج کی بقایہ رقم (تیسری قسط) سے متعلق تفصیلات کے بارے میں، سعودی عرب میں ہوائی سفر کے کرائے اور اخراجات  کے حتمی شکل دیے جانے کی بنیاد پر،  بعد میں بتایا جائے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے، درخواست کنندگان کو مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ سرکلر نمبر 25 ملاحظہ کریں جو بھارتی حج کمیٹی کی سرکاری ویب سائٹhttps://www.hajcommittee.gov.in پر دستیاب ہے، یا اپنی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حج کمیٹیوں سے رابطہ قائم کریں۔

مزید تفصیلات اور تازہ ترین اطلاعات کے لیے ، براہِ کرم رابطہ قائم کریں:

محمد نیاز احمد، ڈپٹی سی ای او (آپریشنز)، بھارتی حج کمیٹی

ای میل: dyceop.hci[at]gov[dot]in، فون نمبر : +91-9650426727

ضمیمہ- I

نمبر شمار

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

فہرست منتظرین جنہیں عارضی طور پر منتخب کیا گیا ہے

سے

تک

1

چھتیس گڑھ

136

160

2

دہلی (قومی راجدھانی خطہ)

626

790

3

گجرات

1724

2207

4

کرناٹک

2075

2310

5

کیرالہ

1712

2208

6

مدھیہ پردیش

906

1136

7

مہاراشٹر

3697

4789

8

تمل ناڈو

1016

1319

9

تلنگانہ

1632

2288

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5096


(Release ID: 2092019) Visitor Counter : 51