وزارت دفاع
یوم جمہوریہ کی تقریبات 2025 : ویر گاتھا 4.0 کو شاندار ردعمل حاصل ہوا، اس میں پورے ہندوستان کے 1.76 کروڑ طلباء نے حصہ لیا
قومی سطح پر 100 سپر فاتحین کو منتخب کیا گیا؛ مہمان خصوصی کی حیثیت سے کرتویہ پتھ پر روایتی پریڈ کا مشاہدہ کریں گے
Posted On:
10 JAN 2025 2:24PM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر دفاع اور تعلیم کی وزارت کی مشترکہ پہل، پروجیکٹ ’ویر گاتھا 4.0‘ کے چوتھے ایڈیشن کو ملک بھر میں شاندار ردعمل حاصل ہوا ہے۔ اس سال، تقریباً 2.31 لاکھ اسکولوں کے تقریباً 1.76 کروڑ طلبہ نے مقابلے میں حصہ لیا۔
قومی سطح پر سو (100) فاتحین کو منتخب کیا گیا ہے۔ان فاتحین کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر ایک زمرے سے 25 فاتحین: تیاری کا مرحلہ (گریڈ 3-5)، مڈل اسٹیج (گریڈ 6-8)، سیکنڈری اسٹیج (گریڈ 9-10) اور سیکنڈری اسٹیج (گریڈ 11-12)۔ فاتحین کی فہرست درج ذیل ہے:
(ویر گاتھا 4.0 - سپر 100 فاتحین)
پانچ ستمبر 2024 کو شروع کئے گئے ، ویر گاتھا 4.0 پروجیکٹ نے مضمون اور پیراگراف لکھنے کے لیے مختلف قسم کے فکر انگیز موضوعات پیش کیے ہیں۔ طلباء کو بالخصوص گیلنٹری ایوارڈ حاصل یافتہ افراد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے منتخب کردہ رول ماڈلز کے بارے میں تحریر کرنے کا موقع ملا۔ انہیں آزادی کے جنگجوؤں کی متاثر کن زندگیوں جیسے کہ رانی لکشمی بائی، 1857 کی پہلی جنگ آزادی، اور ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں قبائلی بغاوتوں کے اہم کردار کو دریافت کرنے کی بھی ترغیب دی گئی۔
موضوعات کی اس گوناں گوں انداز نے نہ صرف اندراجات کے معیار کو بڑھایا، بلکہ ہندوستان کی تاریخی اور ثقافتی میراث کے بارے میں بھی شرکاء کی سمجھ میں گہرائی پیدا کی ۔
مذکورہ پروجیکٹ میں مقامی سطح پر اسکولوں میں منعقد سرگرمیوں کو شامل کرنا ، گیلنٹری ایوارڈ یافتہ (آف لائن اور آن لائن دونوں) کے ذریعے ملک گیر بات چیت کے پروگرام اور مائی جی او وی پورٹل کے ذریعے سرفہرست اندراجات کو جمع کرنا شامل تھا۔
اسکول کی سطح کی سرگرمیاں 31 اکتوبر 2024 کو اختتام پذیر ہوئیں۔ ریاستی اور ضلع کی سطح پر ہونے والے جائزوں کے بعد، قومی سطح کے جائزہ کے لیے تقریباً 4,029 اندراجات داخل کرائے گئے، جہاں سب سے اوپر کے 100 اندراجات کو سپر- 100 فاتحین کے طور پر منتخب کیا گیا۔ ان فاتحین کو نئی دہلی میں دفاع اور تعلیم کی وزارت مشترکہ طور پر اعزاز سے نوازے گی۔ ہر فاتح کو 10,000 روپے کا نقد انعام ملے گا اور خصوصی مہمانوں کے طور پر کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ 2025 کا مشاہدہ کرنے کا بھی موقع ملے گا۔
سو قومی سطح کے فاتحین کے علاوہ، ریاستی / مرکزی کے زیر انتظام علاقے / ضلع حکام کی طرف سے آٹھ فاتحین (ہر زمرے سے دو) اور ضلع سطح پر چار فاتحین (ہر زمرے میں سے ایک) کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا۔
ہندوستان کی آزادی کے 75 سال منانے کے لئے پروجیکٹ ویر گاتھا کا آغاز 2021 میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد گیلنٹری ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی بہادری کے کار ناموں اور ان ہیروز کی زندگی کی داستانوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس اقدام سے طلباء میں حب الوطنی اور شہری اقدار کو ابھارنے میں مدد ملتی ہے۔ ویر گاتھا پروجیکٹ کا ایڈیشن 1 سے ایڈیشن 4 تک کا سفر متاثر کن رہا ہے، جس نے ملک کے طول و عرض میں مقابلے کی رسائی کو بڑھایا ہے۔
پروجیکٹ ویر گاتھا کے پہلے دو ایڈیشنز میں، قومی سطح پر 25 فاتحین کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں پہلے ایڈیشن میں تقریباً آٹھ لاکھ طلباء اور دوسرے ایڈیشن میں 19 لاکھ طلباء نے حصہ لیا۔ تیسرے ایڈیشن نے پہلی مرتبہ 100 قومی فاتحین کے انتخاب اور 1.36 کروڑ طلباء کی بڑھتی ہوئی شرکت کے ساتھ ایک اہم سنگ میل کا نشان حاصل کیا۔ ویر گاتھا 4.0 میں اضافے کی رفتار مسلسل بڑھ رہی ہے، اس پہل کے اثر کو بڑے پیمانے پر تقویت حاصل ہوئی ہے ۔
************
U.No:7101
ش ح۔ش م۔ق ر
(Release ID: 2091779)
Visitor Counter : 22