وزارت اطلاعات ونشریات
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آئندہ روز پریاگ راج میں آکاش وانی کے خصوصی ’کمبھ وانی‘ چینل اور ’کمبھ منگل‘ دھوَنی کا افتتاح کریں گے
کمبھ کی مکمل مدت کے دوران، آکاش وانی کا کمبھ وانی چینل پریاگ راج کا آنکھوں دیکھا حال ملک اور دنیا تک پہنچا کر مہاکمبھ کی روایات کو فروغ دے گا اور عقیدت مندوں کو اہم اطلاعات فراہم کرے گا
Posted On:
09 JAN 2025 7:17PM by PIB Delhi
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ سرکٹ ہاؤس، پریاگ راج میں مہاکمبھ 2025 کے لیے وقف آکاش وانی کے خصوصی کمبھ وانی چینل (ایف ایم 103.5 میگا ہرٹز) کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس تاریخی موقع پر اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن بھی تقریب میں آن لائن شرکت کریں گے۔ اس تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ کے ذریعہ کمبھ منگل دھوَنی کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔
کمبھ وانی کے ذریعہ نشر کیا جانے والا آنکھوں دیکھا حال ان لوگوں کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوگا جو کمبھ میں حصہ لینے کے لیے پریاگ راج نہیں آسکیں گے۔ یہ اس تاریخی مہاکمبھ کے ماحول کو ملک و دنیا تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوگا۔ ملک کے پبلک سروس براڈکاسٹر پرسار بھارتی کی یہ پہل قدمی نہ صرف بھارت میں عقیدے کی تاریخی روایت کو فروغ دے گی، بلکہ عقیدت مندوں کو اہم جانکاری بھی فراہم کرے گی، ساتھ ہی ثقافتی پروگراموں کا گھر بیٹھے لطف دلائے گی۔
کمبھ وانی ایک نظر میں:
کمبھ وانی چینل: تعارف و نشریات کا دورانیہ
- نشریات کا دورانیہ: 10 جنوری 2025 سے 26 فروری 2025 تک
- نشریات کا وقت: صبح 5:55 سے رات 10:05 بجے تک
- فریکوینسی: ایف ایم 103.5 میگاہرٹز
کمبھ وانی پر خصوصی پروگرامس
1۔ راست نشریات:
- اہم اسنان کے مواقع(14 اور 29 جنوری) کا آنکھوں دیکھا حال
- کمبھ کے علاقے کی سرگرمیوں پر روزانہ براہِ راست رپورٹنگ
2۔ خصوصی ثقافتی ورثہ جاتی پیشکش:
- سیریل ’شیو مہیما‘
- بھارتی ثقافتی ورثے پر خصوصی پروگرامس
3۔ گفت وشنید پر مبنی شوز:
- ’نمسکار پریاگ راج‘ (9:00- 10:00 بجے صبح)
- ’سنگم تٹ سے‘ (4:00 – 5:30 شام)
4۔ خصوصی صحتی مشاورتیں
- ہیلو ڈاکٹر: اسٹوڈیو میں موجود ڈاکٹروں کے ذریعہ براہِ راست صحت سے متعلق مشورے دیے جائیں گے۔
5۔ کمبھ سے متعلق خبریں:
- اہم خبروں کے بلیٹن (صبح 8:40 بجے،دوپہر 2:30 بجے،شام 8:30 بجے)
6۔ خصوصی کوریج:
- ریاستی حکومت اور مختلف محکموں کے زیر اہتمام ثقافتی پروگراموں کی کوریج۔
- نوجوانوں، خواتین اور دنیا بھر سے آئے عقیدت مندوں پر خصوصی پروگرام۔
7۔ اہم معلومات:
- سفر، صحت، صفائی ستھرائی، کھویا اور پایا، اور کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا، اس سے متعلق جانکاری۔
آل انڈیا ریڈیو نے ہمیشہ ایک عوامی براڈکاسٹر کا کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی ثقافتی ورثے اور روایات کو فروغ دیا ہے۔ سال 2013 کے کمبھ اور 2019 کے اَردھ کمبھ میں کمبھ وانی چینل نے سامعین کے درمیان مقبولیت حاصل کی تھی۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مہا کمبھ 2025 کے لیے یہ خصوصی چینل ایک مرتبہ پھر قائم کیا گیا ہے۔
اس تقریب میں پرسار بھارتی کے چیئرمین ڈاکٹر نونیت کمار سہگل، سی ای او، گورَو دویدی، آل انڈیا ریڈیو کی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر پرگیہ پلیوال گوڑ، دور درشن کی ڈائرکٹر جنرل کنچن پرساد، اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5047
(Release ID: 2091587)
Visitor Counter : 14