وزارات ثقافت
مہا کمبھ 2025 میں ثقافتی اداکار
روحانیت میں فنون کی روایت کو بُننا
Posted On:
09 JAN 2025 6:15PM by PIB Delhi
مہا کمبھ میلہ، جو دنیا کے سب سے بڑے روحانی اجتماعات میں سے ایک ہے، نہ صرف دریاوں کا سنگم ہے بلکہ ثقافتوں، روایات، اور فنون کا بھی ایک اجتماع ہے۔ یہ عظیم تقریب ہر بارہ سال بعد منائی جاتی ہے اور مذہب اور روحانیت کی سرحدوں سے ماورا ہوکر بھارت کی بھرپور ثقافتی ورثے کو پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اس کے متعدد پہلوؤں میں ثقافتی فنکاروں کی پرفارمنسز کو خاص اہمیت حاصل ہے، جو اپنی موسیقی، رقص، اور تھیٹر کی پیشکشوں کے ذریعے عقیدت، عقیدہ اور تاریخ کی کہانیاں سناتے ہیں اور لاکھوں افراد کو مسحور کر دیتے ہیں۔ کلاسیکی رقص سے لے کر لوک روایات تک، یہ فنکار بھارت کی ثقافتی تنوع کا ایک جاندار تانے بانے بُنتے ہیں، جو یاتریوں اور زائرین کے لیے روحانی تجربے کو مزید بہتر بناتے ہیں۔
اتر پردیش حکومت نے پورے ملک سے مختلف فنکاروں کو مہا کمبھ میلہ 2025 میں پرفارم کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ پرفارمنسز 16 جنوری 2025 سے شروع ہوں گی اور 24 فروری 2025 تک جاری رہیں گی۔ جناب شنکر مہادیون پہلے دن پرفارم کریں گے، جو اس عظیم ثقافتی تقریب کا افتتاح ہوگا، جبکہ جناب موہت چوہان آخری دن پرفارم کریں گے۔ مختلف معروف فنکاروں جیسے جناب کیلش کھیر، جناب شان مکرجی، جناب ہریہرن، محترمہ کاویتہ کرشنامورتی، محترمہ کاویتہ سیٹھ، جناب ریشب ریکھیرام شرما، محترمہ شوونانارائن، ڈاکٹر ایل سبھرمینیم، جناب بکرام گھوش، محترمہ مالنی اوستھی اور دیگر کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ عقیدت مندوں کے لیے ایک حقیقی طور پر دلکش اور شاندار روحانی ماحول تخلیق کیا جا سکے۔
مہا کمبھ میلے میں ثقافتی فنکار روحانیت اور فن کے اظہار کے ہم آہنگ امتزاج کی علامت ہیں۔ یہ پرفارمنسز لاکھوں دلوں پر ایک لازوال نقش چھوڑتی ہیں، جو لسانی اور علاقائی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے لوگوں کو مشترکہ عقیدت اور تعظیم میں یکجا کرتی ہیں۔ جب ساز، حرکات، اور کہانیاں مہا کمبھ کے مقدس میدانوں میں گونجتی ہیں، تو یہ ثقافت کی طاقت کو دوبارہ ثابت کرتی ہیں جو دنیاوی اور روحانی کے درمیان پل کا کام کرتی ہے۔ فنون کی اس جشن کے ذریعے مہا کمبھ محض ایک یاترا نہیں رہتا—بلکہ یہ ایک ناقابل فراموش ثقافتی سفر میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ مہا کمبھ 2025 میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی فہرست کے لیے براہ کرم نیچے دیے گئے لنک پر جائیں:
https://drive.google.com/file/d/1oWHyhakcdnB-ZIsTMNrLul_WM-b5Dc4Q/view?usp=sharing
حوالہ جات
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی پی آئی آر)، حکومت اتر پردیش
Click here to see PDF.
********
ش ح۔ ا س ک۔ ن م
U No.5037
(Release ID: 2091564)
Visitor Counter : 15