وزیراعظم کا دفتر
جینوم انڈیا پروجیکٹ کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے کلمات
‘‘جینوم انڈیا پروجیکٹ ملک کے بائیوٹیکنالوجی منظرنامے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، پروجیکٹ سے جڑے تمام افراد کو میری نیک خواہشات’’: وزیراعظم
‘‘ اکیسویں صدی میں، بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو ماس کا امتزاج بائیو معیشت کے طور پر وِکست بھارت کی بنیاد کا ایک اہم حصہ ہے’’:وزیراعظم
‘‘بائیو معیشت پائیدار ترقی اور اختراع میں تیزی لاتی ہے’’: وزیراعظم
‘‘ جس طرح آج ملک نے دوا سازی کے مرکز کےطور پر دنیا بھرمیں اپنی جوشناخت قائم کی ہے، اسی طرح جینوم انڈیا پروجیکٹ بھارت کی عالمی سطح پر بائیو ٹکنالوجی تحقیق کے میدان میں شناخت کو مزید مستحکم کرے گا’’: وزیراعظم
‘‘دنیا عالمی مسائل کے حل کے لیے ہماری طرف دیکھ رہی ہے، یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک ذمہ داری اور موقع دونوں ہے’’: وزیراعظم
‘‘جس طرح ہماری عوام دوست حکمرانی اور ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے نے دنیا کو ایک نیا ماڈل فراہم کیا ہے، بالکل اسی طرح جینوم انڈیا پروجیکٹ بھی بھارت کی شبیہ کو جینیاتی تحقیق کے میدان میں مزید مستحکم کرے گا’’: وزیراعظم
Posted On:
09 JAN 2025 5:53PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے جینوم انڈیا پروجیکٹ کے آغاز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج بھارت نے تحقیق کے میدان میں ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جینوم انڈیا پروجیکٹ پانچ سال قبل منظور کیا گیا تھا اور ہمارے سائنسدانوں نے کووڈ کی وبا کے چیلنجز کے باوجود محنت سے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایس سی، آئی آئی ٹیز ،سی ایس آئی آر اور ڈبی ٹی-بی آر ا ٓئی سی جیسے 20 سے زائد معروف تحقیقی اداروں نے اس تحقیق میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10,000 بھارتیوں کے جینیاتی تسلسل پر مشتمل ڈیٹا اب بھارتی بائیولوجیکل ڈیٹا سینٹر میں دستیاب ہے۔ وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ پروجیکٹ بائیو ٹکنالوجی تحقیق کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔ انھوں نے اس پروجیکٹ سے منسلک تمام افراد کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہاکہ‘‘جینوم انڈیا پروجیکٹ بائیو ٹیکنالوجی انقلاب میں ایک اہم سنگ میل ہے’’۔انہوں نے اس پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ 10,000 افراد کے جینیاتی تسلسل کے ذریعے ایک متنوع جینیاتی وسیلہ تخلیق کرنے کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ڈیٹا اب سائنسدانوں اور محققین کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے محققین کو بھارت کے جینیاتی منظرنامے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معلومات ملک کی پالیسی سازی اور منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ماہرین اور سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے اور بھارت کےوسیع و تنوع پر زور دیتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جینیاتی ساخت میں تنوع صرف پکوان، زبان، اور جغرافیہ میں ہی نہیں ہے، بلکہ لوگوں کے جینیاتی ڈھانچے میں بھی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیماریوں کی نوعیت مختلف ہوتی ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم آبادی کی جینیاتی شناخت کو سمجھیں تاکہ موثر علاج ومعالجہ دریافت کی جا سکے۔ انہوں نے قبائلی برادریوں میں تھلیسیمیا جیسے جینیاتی امراض کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس کے انسداد کے لیے قومی مہم کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ مختلف علاقوں میں مختلف ہو سکتا ہے اور بھارت کی جینیاتی خصوصیات کو سمجھنے کے لیے مکمل جینیاتی مطالعہ ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ سمجھ بوجھ خاص گروپوں کے لیے مخصوص حل اور مؤثر ادویات تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ 21ویں صدی میں بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو ماس کا امتزاج ایک ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد کے لیے اہم ہے’’ ۔انہوں نے مزید کہا کہ بائیو معیشت کا مقصد قدرتی وسائل کا بہترین استعمال، با ئیو پر مبنی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینا اور اس شعبے میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ وزیراعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ بھارت کی با ئیو معیشت پچھلے ایک دہائی سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جو 2014 میں 10 بلین ڈالر تھی اور آج 150 بلین ڈالر سے زائد ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی با ئیو معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اور حال ہی میں ملک نے با ئیو ای3 پالیسی کا آغاز کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس پالیسی کے وژن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کو عالمی بائیو ٹیکنالوجی منظرنامے میں قائد ملک کے طور پر ابھرنے میں مدد د فراہم کرے گی ، جیسا کہ آئی ٹی انقلاب نے بھارت کو عالمی سطح پر اہم مقام دلایا۔ وزیراعظم نے اس کوشش میں سائنسدانوں کے اہم کردار کا اعتراف کیا اور انہیں اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
بھارت کے دوسازی مرکز کے طور پر ابھرتی ہوئی اہمیت پر بات کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے دہائی میں بھارت نے صحت عامہ کی دیکھ بھال میں انقلابی اقدامات کیے ہیں، لاکھوں بھارتیوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا ہے، جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے ادویات 80 فیصد رعایت پر فراہم کیں گئی ہیں اور جدید طبی ڈھانچے کی تعمیر کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کا فارما ایکو سسٹم کووڈ-19 کی وبا کے دوران اپنی طاقت کو ثابت کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں دوا سازی کے لیے ایک مضبوط سپلائی اور ویلیو چین قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جینوم انڈیا پروجیکٹ مذکورہ کوششوں کو مزید تیز کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ‘‘دنیا عالمی مسائل کے حل کے لیے بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے، جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک ذمہ داری اور موقع دونوں ہے’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پچھلے ایک دہائی میں تحقیق اور اختراع پر زور دیتے ہوئے ایک وسیع تحقیقی ایکو سسٹم قائم کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘10,000 سے زائد اٹل ٹنکیرنگ لیبز طلباء کو روزانہ نئے تجربات کرنے کے قابل بنا رہی ہیں’’۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سینکڑوں اٹل انکیوبیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ نوجوان اختراعی اذہان کی حمایت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم تحقیقاتی اسکالرشپ اسکیم بھی پی ایچ ڈی کی تعلیم کے دوران تحقیق کی حمایت کے لیے نافذ کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی تحقیقاتی فنڈ کے قیام کا مقصد کثیرجہتی اور بین الاقوامی تحقیق کو فروغ دینا ہے اور انوسندھان قومی تحقیقی فاؤنڈیشن سائنس، انجینئرنگ، ماحولیات اور صحت جیسے شعبوں کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تحقیق اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو بائیوٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں مدد دے گا اور نوجوان سائنسدانوں کی حمایت کرے گا۔
حکومت کے حالیہ اہم فیصلے‘‘ایک ملک ایک سبسکرپشن’’ پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام سے بھارتی طلباء اور محققین کو عالمی سطح کے اہم اور باوقار رسائل وجرائد تک آسان اور مفت رسائی حاصل ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقدامات بھارت کو 21ویں صدی کا علم و اختراع کا مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ‘‘بھارت کے عوامی مفاد کی حکمرانی اور ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ نے دنیا کے لیے ایک نیا ماڈل پیش کیا ہے’’۔ اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے، انہوں نے جینوم انڈیا پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ یہ پروجیکٹ بھارت کی جینیاتی تحقیق کے میدان میں اس کی شناخت کو مزید مستحکم کرے گا۔
****
ش ح۔ م ع ۔ ش ب ن
U-No.5036
(Release ID: 2091556)
Visitor Counter : 18
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam