وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ ایرو انڈیا 2025کی تیاری کے سلسلے میں نئی دہلی میں سفیروں کی  گول میزمیٹنگ کی صدارت کریں گے

Posted On: 09 JAN 2025 4:07PM by PIB Delhi

 ایرو انڈیا 2025 کی تیاری کے سلسلے میں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 10 جنوری 2025 کو نئی دہلی میں سفیروں کی ایک گول میزمیٹنگ کی صدارت کریں گے۔ تقریب میں شرکت کے لیے 150 سے زیادہ دوست ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنروں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ انہیں ایرو انڈیا 2025 کے اہم واقعات کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی جائے گی اور رکشا منتری کی طرف سے ان کی  اعلیٰ قیادت کے لیے ذاتی دعوت نامے دیے جائیں گے۔دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ اور وزارت دفاع اور مسلح افواج کے سینئر افسران اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

ایشیا کا سب سے بڑا ایرو شو -15 واں ایرو انڈیا10 سے 14 فروری2025 تک بنگلورو، کرناٹک کے ایئر فورس اسٹیشن، یلہنکا میں منعقد ہونے والا ہے۔ پانچ روزہ تقریب میں تقریب سے پہلے کا پروگرام، افتتاحی تقریب، وزرائے دفاع کا کانکلیو، سی ای اوز کی گول میز میٹنگ، ا ٓئی ڈیکس اِسٹارٹ اَپ تقریب، حیران کردینے والے ایئر شوز، انڈیا پویلین پر مشتمل ایک بڑا نمائشی حصہ اور ایرو اسپیس کمپنیوں کا تجارتی میلہ شامل ہیں۔ اس کا وسیع موضوع ہے‘ایک ارب مواقع کی جانب رن وے’۔

تقریب کے پہلے تین دن (10،11 اور 12 فروری) کاروباری دن ہوں گے، جبکہ 13 اور 14 فروری کو عوامی دنوں کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، تاکہ لوگ شو کا لطف لے سکیں۔ یہ تقریب غیر ملکی اور ہندوستانی فرموں کے درمیان شراکت داری قائم کرنے اور عالمی ویلیو چین میں نئی ​​راہیں تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، تاکہ  اندرون ملک سازو سامان بنانے کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

ایرو انڈیا ایرو اسپیس اور دفاع کے شعبے میں دنیا کی سرکردہ صنعتوں سے بڑی تعداد میں نمائش کاروں کو راغب کرتا ہے۔ یہ صنعت کو اپنی صلاحیتیں، مصنوعات اور خدمات متعلقہ افراد کے سامنے پیش کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ہردو سال میں ہونے والی تقریب، صنعت سےوابستہ سرکردہ افراد کے لیے ایرو اسپیس اور دفاعی صنعتوں کے مستقبل کو مربوط اور تشکیل دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

 

********

ش ح۔ا ع خ۔ن ع

U-5028


(Release ID: 2091492) Visitor Counter : 14