عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
اوٹی پی خصوصیت پر تشویش کے درمیان ڈی او پی ٹی کا کہنا ہے کہ آر ٹی آئی پورٹل بغیرکسی رکاوٹ کے کام کر رہا ہے
Posted On:
09 JAN 2025 2:43PM by PIB Delhi
ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) نے رائٹ ٹو انفارمیشن(آرٹی آئی) پورٹل کے کام کے بارے میں اٹھائے گئے خدشات کا جائزہ لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ نظام ایک نیا ون ٹائم پاس ورڈ(او ٹی پی) فیچر متعارف کرانے کے بعد فعال اور موثر ہے۔ ڈی او پی ٹی کے ایک جامع جائزے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پورٹل کی نئی لاگو کردہ خصوصیات بشمول ایک بہتر سیکیورٹی پروٹوکول، فعال اور صارف دوست ہیں۔
کچھ صارفین کی طرف سے رپورٹ کیے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے، ڈی او پی ٹی نے واضح کیا کہ او ٹی پی فیچر،جو 2 جنوری 2025 کو متعارف کرایا گیا تھا، صارفین کی تصدیق کرنے اورآرٹی آئی ایپلی کیشنز میں شامل حساس ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے لاگو کیا گیا تھا۔ صرف مجاز رسائی کو یقینی بنا کر، یہ اقدام سائبر سیکیورٹی کو مضبوط کرتا ہے اور بہترین طریقوں سے ہم آہنگ ہے۔
او ٹی پی وصول کرنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ڈی او پی ٹی نے وضاحت کی کہ این آئی سی ای میل ڈومین سےا وٹی پی فوری طور پر بھیجے جاتے ہیں، این آئی سی سرور یا جی میل یا یاہو جیسی بیرونی ای میل سروسز پر زیادہ ٹریفک کی وجہ سے کبھی کبھار تاخیر ہو سکتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اوٹی پیز کی میعاد اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک کہ وہ استعمال نہ ہو جائیں، یعنی صارفین او ٹی پی آتے ہی اپنی درخواستوں کے اسٹیٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 9 جنوری 2025 تک، صبح 10:55 بجے تک 9,782 صارفین نے نئے سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے آر ٹی آئی اسٹیٹس تک کامیابی سے رسائی حاصل کی ہے، جواس کے ساکھ کے بہتر ہونے کی دلیل ہے۔
کچھ صارفین نے اس عمل کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے اضافی قدم پر بھی تنقید کی۔ ڈی او پی ٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ اقدام صارف کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے اور یہ کہ سسٹم کو اچھی طرح سے جانچا گیا ہے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنےکو یقینی بنایا جا سکے۔
ناقابل رسائی ہیلپ لائن خدمات کی شکایات کے بارے میں، محکمہ نے تصدیق کی کہ صارف باقاعدہ دفتری اوقات (پیر سے جمعہ، صبح 9:00 بجے سے شام 5:30 بجے تک عوامی چھٹیوں کو چھوڑ کر) فوری مدد کے لیے 011-24622461 پر آر ٹی آئی ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ڈی او پی ٹی نے شہریوں کو یقین دلایا کہ وہ اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے آر ٹی آئی پورٹل کی مسلسل نگرانی کے ساتھ شفافیت، رسائی اور صارف کے اطمینان کے لیے پرعزم ہے۔ حالیہ اپ ڈیٹس آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے ڈیجیٹل خدمات کو بڑھانے کے لیے حکومت کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہیں۔
****
ش ح۔ا ک ۔ف ر
Urdu No. 5025
(Release ID: 2091427)
Visitor Counter : 18