وزارتِ تعلیم
پریکشا پہ چرچہ کے آٹھویں ایڈیشن میں ریکارڈ توڑشرکت
2.5 کروڑ سے زیادہ رجسٹریشن موصول ہوئے
Posted On:
09 JAN 2025 1:34PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی اہم پہل‘پریکشا پہ چرچہ(پی پی سی) ایک قومی تحریک کے طور پر جاری ہے ،جو امتحان سے متعلق تناؤ کوسمجھنے اور جشن کو تہوار میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پی پی سی 2025 کا آٹھواں ایڈیشن ایک غیر معمولی سنگ میل تک پہنچ چکا ہے، جس میں ہندوستان اور بیرون ملک سے طلباء، اساتذہ اور والدین کی جانب سے 2.79 کروڑ سے زائد رجسٹریشنز ہو چکے ہیں۔ یہ شاندار ردعمل اس پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے اور اسے ایک حقیقی ‘جن اندولن’ کی شکل میں اجاگر کرتا ہے۔
پی پی سی 2025کے لیے آن لائن رجسٹریشن MyGov.in پورٹل پر کی جا رہی ہے ۔رجسٹریشن کا یہ عمل 14 دسمبر 2024 کو شروع ہوا تھا اور 14 جنوری 2025 تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کی بے پناہ مقبولیت اس کی کامیابی کو اجاگر کرتی ہے جو طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے اور امتحانات کے حوالے سے مثبت رویہ پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔
یہ تعلیمی تقریب، جو ہر سال وزارتِ تعلیم کے تحت محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے، تعلیم کا ایک پرجوش جشن بن چکی ہے جس کا انتظار کیا جاتا ہے۔ نئی دہلی کے پرگتی میدان کے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ٹاؤن ہال فارمیٹ میں منعقد پی پی سی کے ساتواں ایڈیشن 2024 کوبڑے پیمانے پر سراہا گیا۔
پی پی سی کے جذبے کے مطابق، 12 جنوری 2025 (قومی یوتھ ڈے) سے 23 جنوری 2025 (نیٹاجی سبھاش چندر بوس جینتی) تک اسکول سطح پر متنوع سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ ان سرگرمیوں کا مقصد طلباء کی ہمہ گیر ترقی کو فروغ دینا اور انہیں امتحانات کو ایک تہوارکے طور پر منانے کی ترغیب دینا ہے۔ ان سرگرمیوں میں شامل ہیں:
- مقامی کھیلوں کے سیشن
- میراتھن دوڑ
- Meme مقابلے
- نکڑ ناٹک
- یوگا کم میڈیٹیشن کے سیشن
- پوسٹر سازی کے مقابلے
- متاثر کن فلم کی نمائش
- ذہنی صحت کی ورکشاپس اور مشاورتی سیشن
- شاعری / نغمے / پرفارمنس
ان سرگرمیوں کے ذریعے پی پی سی 2025 سیکھنے میں لچک، مثبتیت اور خوشی کے اپنے پیغام کو تقویت دیتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تعلیم کو دباؤ سے چلنے والے کام کے بجائے ایک سفر کے طور پر منایا جائے۔
مزید تفصیلات اور شرکت کے لیے MyGov.in ملاحظہ کریں اور اس تبدیلی کے اقدام کا حصہ بنیں۔
****
ش ح۔م ع ن
U-5023
(Release ID: 2091402)
Visitor Counter : 35