نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ کے ڈبلیو ای پی نے بھارت کی سب سے بڑی کنوینئنس ریٹیل چین نیو شاپ کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ خواتین ریٹیل کاروباری مالکان کو بااختیار بنایا جا سکے


خورہ شعبے میں خواتین کے کاروبارکے فروغ کیلئے ‘امپاؤہربز’ کا آغاز کیاگیا

Posted On: 08 JAN 2025 4:55PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کے ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی ) نے بھارت کی سب سے بڑی 24/7 کنوینئنس ریٹیل چین ،نیو شاپ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ‘ایمپاؤہر بز – سپنوں کی اڑان’’ کے نام سے پروگرام شروع کیا ہے، جو اس کے ایوارڈ ٹو ریوارڈ (اے ٹی آر ) پروگرام کے تحت ہے۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کاروباریوں کو منظم خوردہ شعبے میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری مہارتوں اور وسائل سے لیس کرنا ہے۔ ایمپاوہر بز خواتین کو رہنمائی اور جامع تربیت فراہم کرے گا، جس میں ریٹیل مینجمنٹ، ڈیجیٹل ٹولز، مالیاتی خواندگی اور کاروباری ترقی شامل ہیں تاکہ خواتین کاروباری اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔ نیو شاپ کے ساتھ اس تعاون کے ذریعے، ڈبلیو ای پی  ایک مضبوط ریٹیل ایکو سسٹم بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جو خواتین کو بااختیاربنانے کے ساتھ  اس شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دیتا ہے۔

اس پروگرام کے تحت 18 سے 35 سال کی عمر کی پچاس خواتین شرکاء کا انتخاب آن لائن درخواست کے ذریعے کیا جائے گا، جو مخصوص معیار کی بنیاد پر منتخب ہوں گی۔ ان میں سے بیس بہترین شرکاء کو نیو شاپ کی فرنچائز فیس میں سو فیصد چھوٹ دی جائے گی، جس سے انہیں اپنے ریٹیل کاروبار چلانے کا موقع ملے گا اور کاروبار کو آگے بڑھانے میں حائل  رکاوٹوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ یہ پروگرام دہلی این سی آر، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش، ہریانہ، مدھیہ پردیش اور گجرات کی خواتین کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ای پی ، جو 2018 میں نیتی آیوگ میں ایک ایگریگیٹر پلیٹ فارم کے طور پر قائم کیا گیا تھا، 2022 میں ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں تبدیل ہوگیا۔ ڈبلیو ای پی کا مقصد خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانا ہے، تاکہ وہ معلومات کے فرق کو دور کر سکیں اور مختلف شعبوں میں مسلسل مدد حاصل کر سکیں، جیسے: مال تک رسائی، مارکیٹ لنکجز، تربیت اور مہارت کی ترقی، رہنمائی اور نیٹ ورکنگ، تعمیل اور قانونی مدد اور کاروباری ترقی کی خدمات۔ 30 سے زائد عوامی اور نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ، ڈبلیو ای پی خواتین کاروباریوں کے فائدے کے لیے بڑے پیمانے پر موثر  پروگرامز کی ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ 2023 سے، ڈبلیو ای پی کے تحت‘ایوارڈ ٹو ریوارڈ’ پہل ایک پلگ اینڈ پلے فریم ورک فراہم کرتا ہے جس سے اسٹیک ہولڈرز کو موثر پروگرامز تیار کرنے کا موقع ملتا ہے۔

نیو شاپ ایک 24 گھنٹے چلنے والے 200 سے زائد کنوینئنس ریٹیل اسٹورز کا نیٹ ورک چلاتا ہے جو زیادہ آبادی والے علاقوں، شاہراہوں  اور گیس اسٹیشنوں پر واقع ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنوں جیسے بڑے ٹرانزٹ ہبز تک توسیع کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس وقت یہ 18 ریاستوں کے 35 شہروں میں موجود ہے، اور نیو شاپ اپنے فرنچائزنگ ماڈل کے ذریعے 2030 تک بھارت میں 10,000 سے زیادہ کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

‘‘ایمپاؤہر بز’’ ہماری اب تک کی سب سے بڑی ایوارڈ ٹو ریوارڈ (اے ٹی آر) شراکت داری ہے۔ خواتین کاروباری افراد اکثر متعدد چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں، جن میں سماجی تعصبات، مالی امداد تک محدود رسائی، معتبر نیٹ ورک اور رہنمائی کی کمی شامل ہیں، جو ان کی کاروباری صلاحیت کو روکتے ہیں۔نیتی آیوگ کی پرنسپل اقتصادی مشیر اور ڈبلیو ای پی کی مشن ڈائریکٹر محترمہ انا رائے نے کہا کہ  نیو شاپ کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ہم خواتین کو ان مشکلات پر قابو پانے میں مدد دینے اور ان کے کاروباری سفر کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

‘‘نیو شاپ نوجوان اور پہلی بار کاروباری افراد کو ریٹیل سیکٹر میں بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ نیو شاپ کی شریک بانی آستھا المست نے کہا کہ ڈبلیو ای پی کے ساتھ اس تعاون کے ذریعے ہم ریٹیل ملکیت کو جمہوری بنانے اور ان خواتین کے کاروباری سفر پر ایک دیرپا اثر ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں—چاہے وہ قیمتی تربیت اور رہنمائی فراہم کر کے ہو، مالی مدد کے ذریعے ہو، یا نیو شاپ فرنچائزنگ ماڈل کا حصہ بننے کے موقع کے ذریعے ہو۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح-ن م

 (U: 4992)


(Release ID: 2091220) Visitor Counter : 16