وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور مالدیپ کے وزیر دفاع جناب محمد غسان مامون نے نئی دہلی میں دو طرفہ بات چیت کی


‘جامع اقتصادی اور بحری  سلامتی سے متعلق شراکت داری کی خاطر ’دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کا اعادہ کیا

Posted On: 08 JAN 2025 4:15PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 08 جنوری 2025 کو مالدیپ کے وزیر دفاع جناب محمد غسان مامون کے ساتھ نئی دہلی میں دو طرفہ بات چیت کی اور دو طرفہ دفاع اور سیکورٹی اشتراک کے مختلف پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا۔ بات چیت کے دوران، دونوں فریقوں نے ہندوستان-مالدیپ جامع اقتصادی اور بحری سلامتی سے معلق شراکت داری کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

رکشا منتری نے مالدیپ کی ترجیحات کے مطابق اور ہندوستان کی‘پڑوس مقدم’ پالیسی اور ساگر( خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے وژن کے مطابق دفاعی تیاریوں کے لیے صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مالدیپ کی مدد کرنے کے لیے ہندوستان کے تعاون کو دوہرایا،جس میں دفاعی پلیٹ فارم اور اس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اثاثوں کی فراہمی شامل ہیں۔ مالدیپ کے وزیر دفاع مامون نے مالدیپ کے لیے‘سب سے پہلے مدد کرنے والے ملک’کے طور پر ہندوستان کے تاریخی کردار کی تعریف کی اور جدید بنیادی ڈھانچے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور دفاعی اور سیکورٹی اہلکاروں کی تربیت میں مدد کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔ مالدیپ کی حکومت کی درخواست پر ہندوستان نے مالدیپ کو دفاعی سازوسامان اور اسٹورز سپرد کیے۔

وزیردفاع مامون ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ دورہ دونوں فریقوں کے درمیان جاری اعلیٰ سطحی رابطوں کا حصہ ہے۔ اس نے دونوں ممالک اور بحر ہند کے خطے کے باہمی مفادات کے لیے دو طرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

********

ش ح۔ا ع خ ۔ن ع

U-4989


(Release ID: 2091185) Visitor Counter : 22