محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاشنی پر مبنی ای-شرم پورٹل اب تمام 22 درج شدہ  زبانوں میں دستیاب ہے


ای -شرم پورٹل کو مزید صارف دوست بنائے جانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے

Posted On: 07 JAN 2025 4:55PM by PIB Delhi

محنت و روزگار ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا  نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ای-شرم پورٹل پر کثیر لسانی کارکردگی کا آغاز کیا۔ ای شرم کو ‘ون اسٹاپ سولیوشن’ بنانے کے وژن کے مطابق، یہ پورٹل اب تمام 22 درج شدہ  زبانوں میں دستیاب ہوگا۔ اس تقریب میں وزارت محنت اور روزگار کی سکریٹری اور کئی سینئر افسران نے شرکت کی۔ یہ  ملک میں غیر منظم کارکنان کو ہمہ جہت  سماجی تحفظ فراہم کرنے کی سمت حکومت کی کوششوں کے تئیں  ایک اور سنگ میل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B5YE.jpg

ای-شرم پورٹل کو22 زبانوں میں  اپ گریڈ کرنے کے لیے ایم ای آئی ٹی وائی کے بھاشینی پروجیکٹ  سے استفادہ کیا گیا ہے۔ پچھلا ورژن صرف انگریزی، ہندی، کنڑ اور مراٹھی زبان  میں دستیاب تھا۔

اپنے خطاب میں، ڈاکٹر مانڈویا  نے  ای-شرم پورٹل پر بڑھتے اعتماد کو اجاگر کیا اور کہا کہ   پورٹل  پر غیر منظم کارکنان کے ذریعہ یومیہ اوسطاً 30،000 سے زیادہ رجسٹریشن کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے تمام غیر منظم کارکنوں سے ان کی فلاح و بہود، روزی روٹی اور خوشحالی کےلئے  بنائی گئی مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کے سلسلے میں  بنائی گئی ای-شرم پورٹل پر رجسٹر کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پورٹل پر رجسٹریشن سے سماجی تحفظ کی اسکیموں اور اقدامات کے وسیع ذرائع  تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ اب  ای- شرم پورٹل کے ذریعے حکومت ہند کی 12 اسکیموں  تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ رسائی اور بلا رکاوٹ  صارف پر مرکوز تجربے کو یقینی بنانے کے لئے ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ  کامن سروس سینٹرز، بینک کریس پونڈنٹس، پوسٹ آفس، مائی بھارت رضاکاروں وغیرہ جیسے ثالثوں کی شمولیت کا پتہ لگایا جائے گا۔

محنت و روزگار کی وزارت میں سکریٹری محترمہ سومیتا داؤرا، نے وضاحت کی کہ وزارت غیر منظم کارکنوں کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے لیے بنائی گئی سرکاری اسکیموں تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کے لیے ‘ون اسٹاپ سولیوشن’ (ایک ہی جگہ سبھی طرح کی سہولت)  کے طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ سماجی تحفظ اور فلاحی اسکیموں بشمول ریاستی حکومتوں کے متعلقہ پروگراموں کو ای-شرم پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ای شرم پورٹل پر عمارت اور دیگر تعمیراتی کارکنوں (بی او سی ڈبلیو) اور  گیگ  اور پلیٹ فارم ورکرز کی رجسٹریشن مشن موڈ  میں جاری ہے۔محنت و روزگار کی سکریٹری نے بتایا کہ ای-شرم موبائل ایپ کا آغاز، صارفین کے لیے سنگل سائن آن کو فعال کرنے کے لیے سنگل کامن ایپلی کیشن فارم کا شروع کیا جانا  اور سماجی تحفظ کے فوائد تک رسائی کو مزید آسان بنانے کے لئے ادائیگی کے  نظام کے ساتھ مربوط کرنا، یہ ایسے اقدامات ہیں، جو زیر غور ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GDA1.jpg

یہ تقریب غیر منظم کارکنوں کے لئے سماجی تحفظ کو بڑھانے اور فلاحی خدمات تک ان کی رسائی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کے عزم کو مضبوط  بنائے جانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EQV3.jpg

***

ش ح۔ ک ا ۔ م ن


(Release ID: 2090943)