سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بریل کا عالمی دن
شمولیت، اختراع اور آزادی کا احترام
Posted On:
03 JAN 2025 7:39PM by PIB Delhi
بریل کا عالمی دن لوئی بریل کی یاد میں ہر سا ل 4 جنوری کو منایا جاتا ہے۔لوئی بریل ایک دوراندیش شخصیت کے ما لک تھے جنہوں نے نابینا اور جزوی بینائی والے لوگوں کے لیے باہم بات چیت کے رابطے میں ایک انقلاب پیدا کیا تھا۔ یہ دن عالمی سطح پر2019 سے منایا جاتاہے۔اس دن بصارت سے محروم افراد کو تعلیم، معلومات اور مواقع تک رسائی کے لیے بااختیار بنانے میں بریل کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے، جس سے معاشرے میں ان ا فرادکی بھرپور شرکت کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

بریل رسم الخط کیا ہے؟
بریل، حروف تہجی اور عددی علامتوں کا ایک خصوصی اظہار ہے، جس میں ہر حرف اور نمبر کے اظہار کےلئے چھ نقطوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان نقطوں کا استعمال موسیقی، ریاضیاتی اور سائنسی علامتوں کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ بریل (19 ویں صدی کے فرانس میں اس کے موجد لوئی بریل کے نام پر رکھا گیا۔ نابینا اور جزوی بینائی والے لوگ بصری فونٹ میں شائع کی گئی کتابیں اور رسالے پڑھتے ہیں ۔
بریل رسم الخط کی اہمیت
2011 کی مردم شماری کے مطابق، ہندوستان میں بصارت سے محروم 50,32,463 افراد ہیں۔ دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ معذور افراد کو صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور روزگار تک رسائی میں اہم رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ انہیں اکثر تشدد، نظر اندازی اور غربت کی بلند شرحوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے وہ معاشرے کے سب سے پسماندہ افراد میں شمار کئے جاتے ہیں۔ بریل کا عالمی دن، جو 2019 سے منایا جا رہا ہے، نابینا اور جزوی بینائی والے لوگوں کے انسانی حقوق کے حصول میں رابطے کے ایک ذریعہ کے طور پر بریل کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی آبادیاتی حیثیت
بصارت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کچھ اہم اقدامات
حکومت ہند نے بصارت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ان کے حقوق، تعلیم، روزگار اور مجموعی بہبود پر زور دیتے ہوئے کئی جامع اقدامات کیے ہیں۔جن میں مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:
معلومات کو قابل رسائی بنانا
نیشنل فیڈریشن آف دی بلائنڈ کے ساتھ تعاون کا مقصد تقریباً 10,000 صفحات پر مشتمل دستاویزات کو بصارت سے محروم افراد کے لیے قابل رسائی بنانا تھا، جس میں سرکاری اسکیمیں اور قانونی امداد بھی شامل ہے۔
جامع سائنس، مشن ایکسیسبیلٹی اور نیشنل ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ کے ساتھ دستخط شدہ مفاہمت ناموں میں اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے موبائل ایپلیکیشن کی رسائی کے اضافہ پر توجہ دی گئی۔ ویژن دیویانگ فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک اور مفاہمت نامے کا مقصد معذور افراد سے متعلق سرکاری اسکیموں کے لیے اہلیت کی رہنمائی کے لیے اے آئی کا استعمال کرنا ہے۔
بصری معذوری والے افراد کو بااختیار بنانے کا قومی ادارہ (دیویانگ جن)
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ویژول امپئرمنٹ(این آئی ای پی وی ڈی)(دیویانگ جن) 1943 سے بصارت سے محروم افراد کی تعلیم، تربیت، بحالی اورانہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ 2023-24 کی مدت کے دوران انسٹی ٹیوٹ کے تحت مختلف خدمات/پروگراموں کے ذریعے 2,94,388 افراد (نئے کیسز، فالو اپ اور معاون خدمات) مستفید ہوئے۔
بصارت سے محروم افراد کے لیے ماڈل اسکول (ایم ایس وی ایچ)
بصارت سے محروم بچوں کےلئےآدرش ودیالیہ (ایم ایس وی ایچ) ان بچوں کو کنڈرگارٹن سے لے کر سینئر سیکنڈری سطح تک تعلیم فراہم کر رہا ہے، جو معاشرے کے ایک بڑے طبقے کی نمائندگی کرتا ہے۔ مفت تعلیم، رہائش اور خوراک، یونیفارم، کتابیں اور سامان فراہم کرنے کے علاوہ، اسکول اپنے طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لیے کچھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی پیش کرتا ہے۔ سال 2023-24 کے دوران ماڈل اسکول نے بصارت سے محروم 243 بچوں کو تعلیم فراہم کی ہے۔
بریل ڈیولپمنٹ یونٹ
بریل سے متعلق ترقیاتی یونٹ ،اس شعبے کا خصوصی تعلیم اور تحقیق کا ایک اہم جزو ہے۔ اس یونٹ نے مختلف ہندوستانی زبانوں میں بریل کوڈز کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ،موجودہ اشاعتوں کے علاوہ، ‘بھارتی بریل پر مینوئل’ تیار کرنے کے عمل میں ہے۔ یہ کتابچہ پورے ہندوستان میں بریل خواندگی اور معیار کاری میں مزید مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
قومی قابل رسائی لائبریری
این آئی ای پی وی ڈی ایک قومی قابل رسائی لائبریری کی میزبانی بھی کر رہا ہے تاکہ بصارت سے محروم افراد کو مختلف قابل رسائی فارمیٹس جیسے بریل، بڑے پرنٹ، آڈیو اور ای-پب میں سیکھنے کا مواد فراہم کیا جا سکے۔ لائبریری 55,000 سے زیادہ ارکان کی خدمت انجام دیتی ہے اور تقریباً 1,58,901 بریل جلدیں، 20,784 پرنٹ کتابیں اور 7100 سے زیادہ آڈیو ٹائٹلز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، انسٹی ٹیوٹ ایک آن لائن بریل لائبریری – سگمیہ پستکالیہ کی میزبانی بھی کر رہا ہے جس میں 6,79,120 عنوانات ہیں۔
بریل کی پیداوار
این آئی ای پی وی ڈی نے بریل نصابی کتب اور رسائل کی طباعت کے لیے ایک متاثر کن انفراسٹرکچر بنایا ہے۔ اس میں 1951 میں قائم ہونے والا سنٹرل بریل پریس، 2008 میں چنئی میں قائم ہونے والا علاقائی بریل پریس اور حکومت کی طرف سے قائم کردہ 25 دیگر بریل پریس شامل ہیں۔ ان بریل پریس کی مشترکہ کوششوں سے بریل لٹریچر درج ذیل 14 زبانوں میں شائع ہو رہا ہے:
آسامی
بنگلہ
انگریزی
گارو
ہندی
کھاسی
کنڑ
لوزائی
ناگامیز
پنجابی
سنسکرت
تیلگو
تمل
اردو
نتیجہ
ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان اس بات کو یقینی بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد وقار، آزادی اور مساوات کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ جب ہم لوئی بریل اور ان بے شمار افراد کی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں جنہوں نے رسائی کو آگے بڑھانے کے لیے انتھک محنت کی ہے، آئیے ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے کا عہد کریں جہاں ہر کسی کو اپنی مجبوریوں سے قطع نظر، پھلنے پھولنے کا موقع ملے۔
حوالہ جات
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2088877
https://www.un.org/en/observances/braille-day/background
Niepvd Annual report 2023-24: https://niepvd.nic.in/annual-report/
Click here to see in PDF:
*****
ش ح۔اس ۔ ف ر
(U: 4936)
(Release ID: 2090813)
Visitor Counter : 34