وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نئی دہلی میں مالدیپ کے وزیر دفاع جناب محمد غسان مومون سے ملاقات کریں گے
Posted On:
07 JAN 2025 11:11AM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 08 جنوری 2025 کو مالدیپ کے وزیر دفاع جناب محمد غسان مومون کے ساتھ نئی دہلی میں دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ بات چیت کے دوران دونوں وزراء تربیت، باقاعدہ مشقوں، دفاعی منصوبے، ورکشاپس اور سیمینارز سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گےتاکہ مالدیپ کی قومی دفاعی افواج کی صلاحیت نیز دفاعی ساز و سامان اور اسٹورز کی فراہمی کو بہتر بنایا جاسکے۔
بھارت اور مالدیپ کے درمیان روحانی، تاریخی، لسانی اور نسلی رشتےرہے ہیں۔ مالدیپ بھارت کی ’پڑوس مقدم‘ پالیسی میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، جس کا مقصد بحر ہند کے خطے(آئی او آر) میں استحکام اور خوشحالی لانا ہے۔ نیز، دونوں ممالک آئی او آرکی حفاظت اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں کلیدی شراکت دارہیں اور اس طرح وہ خطے میں سبھی کے لیے سلامتی اور ترقی (ایس اے جی اے آر) کے بھارت کے وژن میں حصہ ڈال رہے ہیں۔
مالدیپ کے وزیر دفاع 08 سے 10 جنوری 2025 تک بھارت کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ اپنے قیام کے دوران وہ گوا اور ممبئی بھی جائیں گے۔
******************
U. No. 4938
(ش ح ۔ک ح۔ع ر)
(Release ID: 2090807)
Visitor Counter : 27