وزارت خزانہ
آئندہ مرکزی بجٹ 2025-26 سے متعلق بجٹ سے پہلے کےصلاح مشورے کی میٹنگوں کاسلسلہ آج نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا
Posted On:
06 JAN 2025 8:54PM by PIB Delhi
مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن بجٹ سے پہلے2025-26 کے آئندہ مرکزی بجٹ سے متعلق صلاح مشورے کی میٹنگوں کا سلسلہ آج نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔یہ صلاح مشورہ 6دسمبر 2024 کو شروع ہوا تھا جو ایک مہینہ تک جاری رہا ۔
خزانہ اور کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 6 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں آئندہ مرکزی بجٹ 2025-26 کے بارے میں سرکردہ ماہرین اقتصادیات کے ساتھ ، بجٹ سے پہلے کے صلاح مشورے کی میٹنگ کی صدارت کی۔
صلاح مشورہ کی اس میٹنگ میں متعلقہ عہدیداران نے ذاتی طور پر شرکت کی ۔ اس میں 9 متعلقہ گروپوں کے 100 سے زیادہ مدعوئین شامل تھے جن میں کسان ایسوسی ایشنوں کے ماہرین اورنمائندے نیز زرعی اقتصادیات کے ماہرین ، ٹریڈ یونینوں، تعلیم اور صحت کے شعبے، ایم ایس ایم ا ی، تجارت و خدمات کے نمائندگان، صنعت کے ما ہرین، اقتصادیات و مالی شعبے اور اثاثہ مارکیٹوں کے نمائندگان نیز بنیادی ڈھانچے، توانائی اور شہری امور کےشعبے کےنمائندگان نے بھی شرکت کی۔
خزانہ کے مرکزی وزیرمملکت جناب پنکج چودھری، خزانہ کے سکریٹری اور ڈی آئی پی اے ایم کے سکریٹری جناب توہین کانت پانڈے،اقتصادی امور کے ڈائرکٹوریٹ کے سکریٹری جنا ب اجے سیٹھ، مالی خدمات کے ڈائرکٹوریٹ کے سکریٹری جناب ایم ناگاراجو، متعلقہ وزارتوں کے سکریٹریز، اعلی اقتصادی مشیر ڈاکٹر وی اننت ناگیشورن اورخزانہ کی وزارت اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران نے بھی اپنی اپنی متعلقہ میٹنگوں میں شرکت کی ۔
صلاح مشورے کے دوران، مرکزی وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے اہم تجاویزپیش کرنےپر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ماہرین اور نمائندوں کو یقین دلایا کہ مرکزی بجٹ 2025-26 کی تیاری کے دوران ان کی تجاویز کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور ان پر غورو خوض کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ 8 جنوری 2025 سے، شہری بھی، مائی گو پلیٹ فارم پر مرکزی بجٹ 2025-26 کے بارے میں اپنی قابل قدر تجاویز اور خیالات کا اظہارکر سکتے ہیں۔ شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس سالانہ اقدام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، جس کا مقصد 'جن بھاگداری' کے جذبے کے ساتھ بجٹ تیار کرنے کے عمل کو مزید جامع بنانا ہے۔
وزارت خزانہ اورمائی گو ملک بھر کے شہریوں سے اختراعی اور تعمیری تجاویز حاصل کرنے کی منتظر ہیں۔ تجاویز پیش کرنے کے لیے، شہری مائی گو پلیٹ فارم (www.mygov.in) پر جا سکتے ہیں اور وِکِسِت بھارت کی تعمیر میں اپناتعاون دے سکتے ہیں۔
*******
ش ح۔اس ۔ ف ر
(U: 4934)
(Release ID: 2090795)
Visitor Counter : 13