الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل ذاتی ڈیٹا حفاظتی ضوابط کا مسودہ

Posted On: 05 JAN 2025 9:54AM by PIB Delhi

تعارف

ڈیجیٹل ذاتی ڈیٹا حفاظتی قوانین کے مسودے کا  مقصد شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ان کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ قوانین ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ، 2023 کو نافذ کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں، جو ڈیجیٹل ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط فریم ورک بنانے کے بھارت کے عزم کے مطابق ہیں۔

سادگی اور وضاحت کے ساتھ تیار کیے گئے، یہ قوانین تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ یہ شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرتے ہیں اور ڈی پی ڈی پی ایکٹ کے مطابق ہیں، جبکہ یہ ضوابط اور جدت کے درمیان توازن پیدا کرتے ہیں تاکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے جدت کے ماحولیاتی نظام کے فوائد تمام شہریوں اور بھارت کی ڈیجیٹل معیشت تک پہنچ سکیں۔ یہ قوانین مخصوص چیلنجز جیسے ڈیٹا کا غیر مجاز تجارتی استعمال، ڈیجیٹل نقصانات، اور ذاتی ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کا بھی ازالہ کرتے ہیں۔

کلیدی خصوصیات

یہ قوانین شہریوں کو ڈیٹا پروٹیکشن فریم ورک کا مرکز بناتے ہیں۔ ڈیٹا فڈیوشری کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ کے بارے میں واضح اور قابلِ رسائی معلومات فراہم کرے تاکہ باخبر رضامندی دی جا سکے۔ شہریوں کو اپنے ڈیٹا کی حذفیت کا مطالبہ کرنے، ڈیجیٹل نمائندے مقرر کرنے، اور اپنے ڈیٹا کو منظم کرنے کے لیے آسان اور دوستانہ طریقہ کار استعمال کرنے کے حقوق دیے گئے ہیں۔

یہ قوانین شہریوں کو ان کے ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول دے کر بااختیار بناتے ہیں۔ باخبر رضامندی، حذفیت کے حق، اور شکایات کے ازالے کے لیے دی گئی شقیں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اعتماد کو بڑھاتی ہیں۔ والدین اور سرپرستوں کو اپنے بچوں کے لیے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

جدت اور ضابطے کے درمیان توازن

بھارت کا ماڈل جدت اور ضابطے کے درمیان منفرد توازن پیدا کرتا ہے تاکہ ذاتی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ عالمی سطح پر سخت ضابطوں کے برعکس، یہ قوانین معاشی ترقی کو فروغ دیتے ہیں جبکہ شہریوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہیں۔ متعلقہ فریقین نے اس فریم ورک کو ڈیٹا گورننس کے لیے ایک نیا عالمی نمونہ قرار دیا ہے۔

یہ فریم ورک چھوٹے کاروباروں اور اسٹارٹ اپس کے لیے کم تعمیل کا بوجھ کم کرتا ہے۔ تمام متعلقہ فریقین ، بشمول چھوٹے ادارے اور بڑے کارپوریٹ، کو نئے قانون کے مطابق منتقلی کے لیے مناسب وقت فراہم کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل-اول طریقہ کار

یہ قوانین ’’ڈیجیٹل بذریعہ ڈیزائن‘‘ کے فلسفے کو اپناتے ہیں۔ رضامندی کے طریقہ کار، شکایات کے ازالے، اور ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ کے کام کو ’’ڈیجیٹل بنیاد‘‘ پر تیار کیا گیا ہے تاکہ زندگی اور کاروبار میں آسانی پیدا ہو۔ بورڈ ایک ڈیجیٹل دفتر کے طور پر کام کرے گا، جس میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ایپ فراہم کی جائے گی تاکہ شہری اسے ڈیجیٹل طریقے سے استعمال کر سکیں اور اپنی شکایات کو جسمانی موجودگی کے بغیر نمٹوا سکیں۔

شکایات کی پروسیسنگ سے لے کر ڈیٹا فڈیوشری کے ساتھ تعامل تک، تمام ورک فلو کی تیز رفتاری اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ بھارت کے مستقبل بینی پر مبنی حکومتی انداز کی عکاسی کرتا ہے اور شہریوں اور ڈیٹا فڈیوشری کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرتا ہے۔

متعلقین کے خدشات کا ازالہ

کاروباروں کو ایک عملی فریم ورک سے فائدہ پہنچتا ہے۔ درجہ بندی شدہ ذمہ داریاں اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے لیے کم تعمیل کے بوجھ کا خیال رکھتی ہے، جبکہ اہم ڈیٹا فڈیوشری پر زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ سیکٹر کے لحاظ سے ڈیٹا کے تحفظ کے اقدامات ایکٹ اور قوانین کے ذریعے بنائے گئے بنیادی ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے فریم ورک کو تقویت دے سکتے ہیں۔

ڈیٹا حفاظتی بورڈ کے ڈیجیٹل دفتر کا طریقہ کار شکایات کے فوری اور شفاف حل کو یقینی بنائے گا۔ بورڈ کو خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کرتے وقت خلاف ورزی کی نوعیت اور شدت، اثرات کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات وغیرہ جیسے عوامل کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ مزید برآں، ڈیٹا فڈیوشری کسی بھی مرحلے پر رضاکارانہ طور پر بیانات پیش کر سکتا ہے، جو اگر بورڈ کے ذریعے قبول کر لیا جائے تو کاروائی کو ختم کر دیا جائے گا۔ یہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت کو ڈیٹا پروسیسنگ کرنے والوں کے لیے منصفانہ فریم ورک فراہم کرنے کے ساتھ متوازن کرتا ہے۔

اہم ڈیٹا فڈیوشری کے لیے سالانہ ڈیٹا پروٹیکشن اثرات کی تشخیص اور آڈٹس کی شقیں تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے موثر انتظامات فراہم کرتی ہیں۔

شمولیتی طریقہ کار

مسودہ قوانین مختلف متعلقہ فریقین سے حاصل کی گئی وسیع رینج کی رائے اور عالمی بہترین عملی مثالوں کے مطالعے پر مبنی ہیں۔ یہ قوانین ڈی پی ڈی پی ایکٹ میں درج اصولوں پر مبنی ہیں۔ وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے18 فروری 2025  تک عوام اور متعلقہ فریقین سے MyGov پلیٹ فارم کے ذریعے فیڈبیک/تبصرے طلب کیے ہیں، جو قانون سازی میں شمولیتی طریقہ کار اپنانے کے حکومت کے عزم کے عین مطابق ہے۔

آگاہی مہمات

شہریوں کی شمولیت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، حکومت نے ایک جامع آگاہی مہم کی منصوبہ بندی کی ہے۔ یہ مہمات شہریوں کو نئے فریم ورک کے تحت ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں تعلیم دیں گی اور ڈیٹا کی ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دیں گی۔

ان قوانین کے ذریعے، بھارت ایک مساوی ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل میں قیادت کا مظاہرہ کرتا ہے۔ مسودہ قوانین بھارت کے اس عزم کا ثبوت ہیں کہ شہریوں کے ڈیجیٹل ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جدت پر مبنی اور شمولیتی ترقی کو محفوظ بنایا جائے۔

اہم روابط

Click here to see in PDF:

***

ش ح۔ ش ا ر۔  ول

Uno- 4864

 


(Release ID: 2090290) Visitor Counter : 27