وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر، جناب اشونی ویشنو نے این ڈی ایم سی کے 'ایگزام وارئیر' اقدام کے تحت طلباء سے گفتگو کی؛ امتحانی دباؤ کو کم کرنے کے لیے مستقل مطالعہ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا
وزیر اعظم کے پیغام 'بننے کا خواب دیکھنے کے بجائے کچھ کرنے کا خواب دیکھیں' نے 'ایگزام وارئیر' پروگرام میں 4,000 طلباء کو متاثر کیا
مشہور فنکاروں، جن میں پدم ایوارڈ یافتگان بھی شامل ہیں، نے 'ایگزام وارئیر' پروگرام میں طلباء کو متاثر کیا، مثبت سوچ اور اعتماد کو فروغ دیتے ہوئے امتحانات میں کامیابی کی ترغیب دی
Posted On:
04 JAN 2025 6:59PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات، ریلوے، اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر، جناب اشونی ویشنو نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کتاب سے متاثرہ نئی دہلی میونسپل کونسل(این ڈی ایم سی ) کے 'ایگزام وارئیر آرٹ فیسٹیول' میں شرکت کی۔ اس اقدام کا مقصد طلباء کو مثبت سوچ، اعتماد، اور تخلیقی صلاحیتوں کی تعمیر میں مدد فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ امتحانات کا سامنا سکون اور متوازن ذہن کے ساتھ کر سکیں۔
تقریباً 4,000 طلباء نے کتاب کے پیغامات سے متاثر ہو کر اپنے خیالات کو فن کے ذریعے پیش کیا۔ معذور طلباء نے بھی اپنے اساتذہ کے ساتھ اس پروگرام میں بھرپور شرکت کی، جو پورے پروگرام کے دوران رہنمائی فراہم کرتے رہے۔
وزیر اعظم ہند کا طلباء کے لیے "کچھ کرنے کا خواب دیکھیں" کا پیغام
اپنے ریکارڈ شدہ پیغام میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے طلباء کے ساتھ ایک اہم نکتہ مشترک کرتے ہوئے کہا:
"جب ہم کچھ بننے کا خواب دیکھتے ہیں، تو بعض اوقات یہ مایوسی کا باعث بن سکتا ہے؛ لیکن جب ہم کچھ کرنے کا خواب دیکھتے ہیں، تو ہم اپنی بہترین کارکردگی دینے کے لیے متحرک محسوس کرتے ہیں۔ اس لیے، کچھ بننے کے مقصد پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے، ہمیں کچھ کرنے کے خواب پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو آپ کبھی بھی امتحانات کا دباؤ محسوس نہیں کریں گے۔"
فنکاروں کا طلباء کے ساتھ تخلیقی انداز میں رابطہ اور امتحان کی تیاری کو دباؤ سے آزاد بنانے کی حوصلہ افزائی
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کتاب "ایگزام وارئیرز"میں طلباء کی حوصلہ افزائی اور امتحان سے متعلق دباؤ کو کم کرنے کے لیے اخلاقی محرکات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ اس خیال کو حقیقت میں ڈھالنے کے لیے متعدد ممتاز فنکار موجود تھے، جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے طلباء کو متاثر کیا۔
معروف فنکار جیسے جتن داس (پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ)، جے پرکاش (پدم شری ایوارڈ یافتہ)، کنچن چندر، ہرش وردھن، کلیان جوشی، پردوش سوین، وجے بھورے، رینا سنگھ، انیس سلطان، منوج کمار مہانتی، نریندر پال سنگھ، کنہو بہیرا، اسیت کمار پٹنائک، اور انکیت شرما نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ ان کے فن پاروں اور طلباء کے ساتھ بات چیت نے طلباء کے حوصلے بلند کیے اور انہیں امتحانات کا سامنا اعتماد اور مثبت ذہنیت کے ساتھ کرنے کے لیے متحرک کیا۔
طلباء کے ساتھ بات چیت
جناب اشونی ویشنو نے طلباء کے ساتھ بات چیت کی اور مشہور فنکاروں کے ساتھ مل کر ایک پینٹنگ بھی بنائی تاکہ موجود طلباء کا حوصلہ بلند کیا جا سکے اور انہیں اس تخلیقی سرگرمی میں مشغول کیا جا سکے۔ وزیرموصوف نے طلباء کو ان کے شوق کی پیروی کرنے کی ترغیب دی اور مشورہ دیا کہ پورے سال مطالعہ کے لیے ایک مستقل روٹین برقرار رکھیں تاکہ امتحانات کے دوران دباؤ سے بچا جا سکے۔
تقریب کے دوران، این ڈی ایم سی کے چیئرمین جناب کیشو چندر، نائب چیئرمین جناب کلجیت چہل، اور رکن پارلیمنٹ محترمہ بنسری سواراجیہ بھی موجود تھیں۔
************
ش ح ۔ ش ت۔ م ص
(U:4858)
(Release ID: 2090237)
Visitor Counter : 23