ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ 04.01.2025 کو  مغربی بنگال کے  ندیہ ضلع کے پھولیا میں  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 03 JAN 2025 10:57AM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ 04.01.2025 کو آئی آئی ایچ ٹی فولیا کے نئے مستقل کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ ہتھ کرگھے کی منفرد شناخت کو برقرار رکھنے اورہتھ کرگھا   صنعت کی تکنیکی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، حکومت ہند نے ہتھ کرگھے پر مرکوز جگہوں یعنی سالم، وارانسی، گوہاٹی، جودھ پور، بارگڑھ اور پھولیا میں ‘‘انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی’’ کے نام سے 06 تکنیکی ادارے قائم کیے ہیں۔ ۔ یہ تمام چھ ادارے  حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت  کےترقیاتی کمشنر کے دفتر کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کر رہے ہیں۔

حکومت ہند نے ایک نئی جدید ترین عمارت کی تعمیر کے لیے 75.95 کروڑ روپے رقم منظور کی ہے۔ یہ عمارت  طلبہ کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ یہ عمارت 5.38 ایکڑ اراضی پر پھیلے ہوئے کیمپس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کی گئی ہے۔ یہ عمارت جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس میں سمارٹ کلاس رومز، ڈیجیٹل لائبریری، کمپیوٹر لیب اور ہر قسم کی ہینڈ لوم اور ٹیکسٹائل لیبز جیسے کہ ٹیکسٹائل ٹیسٹنگ لیب، ٹیکسٹائل پروسیسنگ لیب، الیکٹرانک جیکورڈ سے لیس کپڑے کی بنائی کی لیب، جنرل انجینئرنگ لیب وغیرہ شامل ہیں۔  اس کیمپس  میں  اسٹاف کوارٹرز کے ساتھ رہائشی سہولت بھی فراہم کی گئی  ہیں۔ جامع تعلیمی ماحول کے ساتھ طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ ہاسٹل کی سہولیات بھی قائم کی گئی ہیں۔

اس افتتاحی تقریب کے بعد ، عزت مآب وزیر دیگر معززین کے ساتھ ‘ایک پیڑ ماں کے نام’’  مہم کے تحت پودے لگائیں گے۔

ٹیکسٹائل کے عزت مآب مرکزی وزیر  بھارت  کی  تمام آئی آئی ایچ ٹی آئی  میں ٹاپ 10 رینک ہولڈرز کو میڈلز اور میرٹ رینک سرٹیفکیٹ عطا کریں گے۔

اس افتتاحی تقریب کے دوران تمام 06 مرکزی  آئی آئی ایچ ٹی ایس  کے لیے یونیفائیڈ ویب سائٹ لانچ کی جائے گی اس کے علاوہ اس موقع پر ‘‘پیوٹر ایڈیڈ فگرڈ گراف ڈیزائننگ فار جیکورڈ ویونگ’’ کے عنوان سے ایک کتاب  کی رسم اجراء بھی ہوگی۔

 نیا کیمپس ایک ماڈل سیکھنے کی جگہ ہو گا اور ہتھ کرگھے  اور ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں  ہنر مندی کےمرکز کے طور پر کام کرے گا اور مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ اور سکم کے طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرے گا۔ دیہی اور نیم شہری  علاقوں  سے تعلق رکھنے والے طلباء کو زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ یہ ادارہ روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ مزید یہ کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے کام کرنے سے پھولیا اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کا ذریعہ معاش بھی بہتر ہوگا۔

ہتھ کرگھا صنعت  سب سے بڑی اور اہم کاٹیج صنعتوں میں سے ایک ہے جو ہمارے ملک کے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔اس  تقریب میں ڈاکٹرز سمیت مختلف شخصیات شرکت کریں گی۔

تعلیم اور شمال مشرقی خطے کی ترقی سے متعلق وزارت  کی عزت  مآب وزیر مملکت ڈاکٹر سکانتا مجومدار، مغربی بنگال کے ایم ایل اے اور حزب اختلاف کے عزت مآب  لیڈر جناب سویندو ادھیکاری ، رانا گھاٹ حلقے کےعزت مآب  رکن پارلیمنٹ جگن ناتھ سرکار، رانا گھاٹ نارتھ ویسٹ کے عزت مآب ایم ایل اے جناب پارتھاسرتھی چٹرجی، چکدہا  کے عزت مآب ایم ایل اے  جناب بنکم چندر گھوش، رانا گھاٹ نارتھ ایسٹ کے عزت مآب   ایم  ایل اے  جناب آشم بسواس، کرشنا گنج کے عزت مآب ایم ایل اے جناب آشیس کمار بسواس  اور حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت  میں ہتھ کرگھے کے لئے ترقیاتی کمشنر آئی اے ایس ڈاکٹر۔ ایم بینا، سمیت مختلف معززین شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح۔رض

U-4806


(Release ID: 2089759) Visitor Counter : 24