اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کی پیداوار میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈر


مینوفیکچررز کو بی آئی ایس لائسنس حاصل کرنا ضروری ہوگا

Posted On: 02 JAN 2025 4:58PM by PIB Delhi

بھارت سرکار نے ملک میں اسٹیل کی پیداوار میں معیار(کوالٹی) کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ اس ضمن میں معیارات مرتب کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ ملک میں استعمال ہونے والے اسٹیل کے لیے معیارات وضع کیے جا سکیں اور انہیں کوالیٹی کنٹرول آرڈر(کیو سی او) میں شامل کیا جا سکے۔ معیارکاری کا مقصد یہ ہے کہ اسٹیل کی پیداوار کے لیے یکساں خصوصیات، جانچ کے طریقے اور پیداواری عمل وضع کیے جائیں۔ اس سے مختلف مینوفیکچررز کی طرف سے تیار ہونے والے اسٹیل کے معیار میں تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے گا۔ اس طرح کا اسٹیل بی آئی ایس کے وضع کردہ معیار کے مطابق ہونا ضروری ہے اور ملک کے اندر اور بیرون ملک کے مینوفیکچررز کو اسٹیل کی پیداوار کے لیے بی آئی ایس لائسنس حاصل کرنا ضروری ہوگا۔کیو سی او کے نفاذ کے ذریعہ حکومت صرف معیاری مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔ اب تک بی آئی ایس نے اسٹیل کے متعلق 151 معیارات وضع کیے ہیں، جوکیو سی او میں شامل کیے گئے ہیں اور یہ عمل ملک میں استعمال ہونے والے تمام اسٹیل کے لیے معیارات مرتب ہونے تک جاری ہے ۔اسٹیل کی درآمد کی کھیپ بھی جانچ کے عمل سے گزرتی ہے تاکہ کسی بھی غیر معیاری اسٹیل کی کھیپ کی فراہمی کو روکا جا سکے۔

دوسری طرف، حکومت  ہند، اسٹیل کے شعبے کی مسابقت اور عالمی مارکیٹ میں اس کی پائیداری کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ اس کے تحت، ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو بھارت کی اسٹیل سے متعلق عالمی حکمت عملی وضع کرے گا، جس میں تعاون کے لیے چار اہم شعبوں یعنی خام مال، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجیز اور اسٹیل کی برآمدات، پر توجہ دی جائے گی۔ تمام متعلقہ حصص داروں سے مشاورت کے بعد ایک حکمت عملی کا خاکہ تیار کیا جائے گا، جس میں تعاون کے اہم شعبوں اور ترجیحی ممالک کے لیے ایک عملدرآمد منصوبہ شامل ہوگا۔

****

ش ح۔م م ۔ف ر

Urdu No. 4790


(Release ID: 2089660) Visitor Counter : 24