جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایم ڈی، آئی آر ای ڈی اے وژن برائے 2025: مارکیٹ کی اختراعات، خوردہ قابل تجدید  اقدام  اور عالمی توسیع

Posted On: 01 JAN 2025 12:46PM by PIB Delhi

نئے سال 2025 کے دن، جناب پردیپ کمار داس، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ملازمین سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر بیجے کمار موہنتی، ڈائریکٹر (فنانس)، جناب اجے کمار سہانی، چیف ویجیلنس آفیسر، اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CMD_IREDA54IK.jpg

جناب داس نے قابل تجدید توانائی کی مالی اعانت کے لیے آئی آر ای ڈی اےکی غیر متزلزل  وابستگی پر زور دیا۔ انہوں نے سبز امونیا اور پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ سولر روف ٹاپ اور پی ایم کسم  کے تحت ڈی سینٹرلائزڈ جنریشن پروجیکٹس کے لیے فرسٹ ٹو مارکیٹ سپورٹ پیش کرتے ہوئے مارکیٹ کی اختراعات کو آگے بڑھانے  میں آئی آر ای ڈی اےکی قیادت کو اجاگر کیا۔

توسیعی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب داس نے‘ گفٹ سٹی’ میں آئی آر ای ڈی اےکی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کے عارضی رجسٹریشن کا ذکر کیا، جس کا مقصد غیر ملکی کرنسی فنانسنگ کے ذریعے گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی کے آلات کی تیاری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے ایک خوردہ ذیلی ادارہ قائم کرنے کے لیے موصول ہونے والی اصولی منظوری کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں۔ یہ ذیلی کمپنی پی ایم – سوریہ گھر (روف ٹاپ سولر)  اور پی ایم کسم  اسکیموں کے تحت خوردہ کاروبار کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی میں ابھرتے ہوئے بی 2 سی  طبقات بشمول الیکٹرک گاڑیاں، توانائی کی  ذخیرہ اندوزی، گرین ٹیکنالوجیز، اور توانائی کی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرے گا۔

عارضی کیو3 کے اعداد و شمار کے مطابق، جناب داس نے آئی آر ای ڈی اےکی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی جو  129فیصد  سال بسال سے 31,087 کروڑ روپے تک بڑھ گئی  اور ادائیگی  41فیصد بڑھ کر 17,236 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ بقایا قرض کی کتاب 36فیصد  بڑھ کر 69,000 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ مجموعی طور پر، آئی آر ای ڈی اےنے 2.39 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دی ہے اور 1.52 لاکھ کروڑ روپے سےزیادہ کی ادائیگی کی ہے۔

جناب داس نے پچھلے سال سے آئی آر ای ڈی اےکے اہم سنگ میلوں کا بھی جائزہ لیا، بشمول نورتن کا درجہ حاصل کرنا، ایس اینڈ پی  گلوبل سے بین الاقوامی خودمختار-مساوی بی بی بی - (مستحکم) درجہ بندی حاصل کرنا، اور گھریلو اے اے اے درجہ بندیوں کو برقرار رکھنا۔ انہوں نے آئی آر ای ڈی اےکی جانب سے مالی سال 23-24 کے مالیاتی نتائج کی صرف 19 دنوں میں ریکارڈ ترتیب دینے والی اشاعت اور 24 جون 2024 کو ہندوستان کی ابتدائی اے جی ایم  کی میزبانی کو نوٹ کیا۔ مزید برآں، آئی آر ای ڈی اےکو نومبر 2023 سے لے کر 2024 کے عرصے کے لیے ہندوستان کے 5 سرفہرست دولت تخلیق کاروں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہےجس  نے اہم تجارتی اخبارات کے ذریعہ باوقار دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 5 سر فہرست  دولت بنانے والوں کی اس فہرست میں یہ واحد پبلک سیکٹر کا ادارہ ہے۔

سی ایم   ڈی، آئی آر ای ڈی اےنے جناب پرہلاد جوشی، نئی اور قابل تجدید توانائی، امور صارفین اور خوراک اور عوامی نظام  تقسیم کے مرکزی وزیر، جناب شری پد نائک، بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت؛ جناب پرشانت کمار سنگھ، سکریٹری، ایم این آر ای ؛ وزارت کے دیگر سینئر حکام؛ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ان کے تعاون اور انمول رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر، جناب داس نے ملازمین کی ان کے عزم اور لگن کی تعریف کی، اور ان سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کے گرین انرجی مشن میں جدت اور عمدگی کو آگے بڑھاتے رہیں۔ انہوں نے کمپنی کی کامیابی کے پیچھے افرادی قوت کو سپورٹ کرنے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے آئی آر ای ڈی اےکے ملازمین کے اہل خانہ کی بھی تعریف کی۔ 2024 میں آئی آر ای ڈی اےکی نمایاں کامیابیوں اور تاریخی شراکتوں کا جشن مناتے ہوئے، انہوں نے تمام ملازمین کو نئے سال کی مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ 2025 میں مزید کامیابیوں کے لیے کوشش کریں۔

 

*********

ش ح۔ا ک۔ ر ب۔

U-4749


(Release ID: 2089291) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil