خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
اختتام سال 2024 کا جائزہ - این آئی ایف ٹی ای ایم – کے، کی حصولیابیاں اور اقدامات: خوراک سے متعلق اختراعات اور شراکت داری کے لیے ایک قابل ذکر سال
Posted On:
30 DEC 2024 11:14AM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ (این آئی ایف ٹی ای ایم – کے) نے 2024 میں خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے اہم پیش رفت کی ہے۔ تکنیکی اختراعات سے لے کر عالمی شراکت داری کو فروغ دینے تک ادارے کے لیے یہ سال یادگار رہا ہے۔
ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 میں تکنیکی اختراعات کی نمائش
ورلڈ فوڈ انڈیا (ڈبلیو ایف آئی ) 2024 میں این آئی ایف ٹی ای ایم – کے، کی شرکت اس سال کی ایک خاص بات تھی۔ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی ) کے تعاون سے، ادارہ نے ایسی تبدیلی لانے والی اختراعات پر روشنی ڈالی جو اس کی تکنیکی صلاحیت اور پائیدار ڈبہ بندی کے طریقوں کے عزم کو واضح کرتی ہیں۔ اہم اختراعات میں شامل ہیں:
• سارتھی ٹیکنالوجی: سینسر کے ساتھ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے انضمام کا مظاہرہ۔
• ہائبرڈ ڈرائنگ اینڈ بایوڈیگریڈیبل فلم: خشک کرنے اور پلاسٹائزرز کے بغیر 100فیصد بائیوڈیگریڈیبل (جراثیم وغیرہ کے عمل سے تحلیل ہونے والے ) کی ہائبرڈ فلم کی ترقی کے لیے ایک تصور۔
• تیزی سے پتہ لگانے والی کٹس: چائے میں کیڑے مار ادویات اور نقصان دہ مرکبات جیسے ایکریلامائڈز اور افلاٹوکسنز کا پتہ لگانے کے لیے کٹس نینو سینسر اور انزائم کی روک تھام کے اصولوں کا استعمال ۔
ادارے کا پویلین اختراعات کا خزانہ تھا، جس میں ریڈی –ٹو-ایٹ اشیاء اور موٹے اناج پر مبنی مصنوعات، وٹامن بی 2 اور بی 12 سے بھرپور دہی، فنکشنل فوڈز، گھی پاؤڈر، وٹامن ڈی سے بھرپور ناشتے، مکئی کے چھلکے سے بائیوچار، اور ریاست کی بہترین مصنوعات –بوندی بنانے والی مشین اور تھری ڈی پرنٹنگ ماڈل جیسے جدید آلات شامل تھیں۔۔ ان اختراعات نے پوری خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کےشراکت داروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی، جس نے تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانے میں این آئی ایف ٹی ای ایم – کے، کے کردار کو اجاگر کیا۔
ریکارڈ تعداد میں طلباء کےداخلے
این آئی ایف ٹی ای ایم –کے 2024 میں کے لیے ایک اور سنگ میل 22 ریاستوں کے 184 بی ۔ٹیک طلباء کا داخلہ تھا۔ یہ بے مثال کامیابی نوجوانوں اور معاشرے میں فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی کی صلاحیت کی بڑھتی ہوئی پہچان کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ تعلیمی فضیلت اور اختراع کے مرکز کے طور پر ادارے کی ساکھ کو واضح کرتا ہے۔
تعلیمی اداروں -اسٹارٹ اپ روابط کو مضبوط کرنا
صنعت کاری اور اسٹارٹ اپ کی ثقافت کو فروغ دینا این آئی ایف ٹی ای ایم –کے، کے لیے بنیادی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ ایس یو ایف اے ایل اے ایم 24 ایونٹ، ایک اسٹارٹ اپ فورم برائے خواہشمند رہنماؤں اور سرپرستوں نے، تعلیمی اداروں ، اسٹارٹ اپس، اور صنعت کے رہنماؤں کے درمیان تعاون کے لیے ایک تبدیلی کا پلیٹ فارم بنایا۔ اس سالانہ تقریب نے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے مستقبل کی تشکیل کے لیے متنوع شراک داروں کو یکجا کیا۔
ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری میں، این آئی ایف ٹی ای ایم –کے، نے این ایس آئی پی 4 پروگرام کے تحت آٹھ اسٹارٹ- اپس کو مالی معاونت فراہم کی۔ یہ اسٹارٹ اپس کے تصور میں مدد ، پائلٹ پلانٹس تک رسائی، جدید ترین لیب کی سہولیات اور سرپرستی سے مستفید ہوں گے۔ ادارے کا مقصد آئندہ پانچ برسوں میں 300 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کی مدد کرنا ہے، جس سے خوراک کے شعبے میں جدت پر مبنی ترقی کو فروغ ملے گا۔
خوراک کے ماحولیاتی نظام میں پائیداریت کو بڑھانا
2024 میں این آئی ایف ٹی ای ایم –کے، کے لیے پائیداری ایک اہم ترجیح رہی۔ ادارے نے سمبھو ویبینار کا انعقاد کیا، جس میں بھارت کے خوراک کی ڈبہ بندی کے وژن کو جدید بنانے کے لیے پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس تقریب نے ماہرین تعلیم، صنعت اور محققین کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کی، جس میں خوراک کے شعبے میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔
ڈبلیو ایف آئی -2024 میں، این آئی ایف ٹی ای ایم –کے نے 100فی صد جراثیم کے عمل سے ضائع ہونے والی فلم پیش کرکے مدور معیشت کے اصولوں سے اپنی وابستگی کو اجاگر کیا۔ یہ کوششیں حکومت کے طویل المدتی وژن کے مطابق 2047 تک ‘‘وکست بھارت ’’ کے حصول میں معاون ہیں۔
عالمی تعاون کو بڑھانا
این آئی ایف ٹی ای ایم –کے، کے عالمی نقوش 2024 میں نمایاں طور پر واضح ہوئے ۔ ایک قابل ذکر کامیابی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی کی درجہ بندی میں 13واں نمبر حاصل کرنے والی میلبورن یونیورسٹی، آسٹریلیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنا تھا۔ یہ شراکت داری تحقیقی پروگراموں، طلباء کے تبادلے کے اقدامات، اور ممکنہ طور پر مشترکہ ڈگری پروگراموں میں اضافہ کرے گی۔
دیگر بین الاقوامی مصروفیات میں شامل ہیں:
• چلی، جاپان اور آسٹریلیا کے سفیروں اور اعلیٰ حکام کے دورے۔
• امریکہ ، کینیڈا، اٹلی، تھائی لینڈ، اور مزید ممالک میں اعلیٰ درجہ کے تعلیمی اداروں کے ساتھ دلچسپیوں میں تجدید۔
• مستقبل میں تعاون کے امید افزا امکانات کے ساتھ، ایف اے او ٹیم کے دو دورے۔
یہ کوششیں این آئی ایف ٹی ای ایم –کے، کو خوراک کی ٹکنالوجی اور صنعت کاری میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھتی ہیں۔
زرعی- خوراک کے نظام میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا
زرعی خوراک کے شعبے میں موسمیاتی تبدیلیوں سے خطاب کرتے ہوئے، این آئی ایف ٹی ای ایم –کے نے ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے رجحانات (ای ایف ایف ای سی ٹی) کے لیے موثر خواک کی ڈبہ بندی پر قومی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس کے کلیدی موضوعات میں ، آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ فوڈ پروسیسنگ، قابل تجدید توانائی کا استعمال، اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے فضلہ کی قدر اور عمل میں ترمیم شامل رہے۔
کانفرنس نے ایف اے او ، آئی سی اے آر، سی ایس آئی آر اداروں ، اور معروف فوڈ کمپنیوں کے مندوبین کے ساتھ شراکت داری میں سہولت فراہم کی، جس سے اس اہم شعبے میں جدید تحقیق کی منزلیں طے کی گئیں۔
گاؤں گود لینے کے پروگرام کے ذریعے دیہی برادریوں کو بااختیار بنانا
این آئی ایف ٹی ای ایم –کے، کے فلیگ شپ ولیج ایڈاپشن پروگرام (وی اے پی) نے 2024 میں اپنے 19ویں ایڈیشن کو نشان زد کیا، جس سے نو ریاستوں کے 21 گاؤں مستفید ہوئے۔ 360 سے زائد طلباء کی شرکت اور 50 فیکلٹی ممبران کی سرپرستی میں، پروگرام نے خوراک کی ڈبہ بندی کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے اور کاروباری شخصیت کو فروغ دیا، سماجی مسائل کو حل کیا اور خوراک کے شعبے میں حکومتی پالیسیوں کے بارے میں آگاہی کو بڑھایا، اور پائیدار ترقی کو یقینی بناتے ہوئے دیہی برادریوں میں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کی۔ یہ اقدام این آئی ایف ٹی ای ایم –کے، کے تعلیمی اداروں اور زمینی سطح کی برادریوں کے درمیان خلیج کو پر کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
صنعت اور تعلیمی اداروں کی شراکت کو مضبوط بنانا
این آئی ایف ٹی ای ایم –کے، نے 11 مشہور کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے، جن میں ہندوستان یونی لیور، نیسلے آر اینڈ ڈی سنٹر، ٹیٹرا پاک، اور ماریکو شامل ہیں۔ آئی آئی ٹی بامبے اور اے آئی آئی اے سمیت پانچ تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت نے اس کی تحقیقی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا۔ یہ شراکت داری باہمی تحقیق اور نئی مصنوعات کی ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور طالب علموں کے تبادلے کے پروگرام، اور سنٹرز آف ایکسی لینس اور مشترکہ ڈگری پروگراموں کے قیام پر مرکوز ہے۔
این آئی ایف ٹی ای ایم –کے، نے ڈبلیو ایف آئی- 2024 کے دوران خوراک کی کمپنیوں اورا سٹارٹ اپس کو پانچ جدید ٹیکنالوجیز بھی کامیابی سے منتقل کیں، جو اس کے تحقیقی اقدامات کے عملی اثرات کی عکاسی کرتی ہیں۔
طلباء کی سیکھنے اور کیمپس کی متحرکیت کو بڑھانا
ادارے کی متحرک کیمپس کی زندگی ثقافتی اور علمی تقریبات کے سلسلے سے بھرپور رہی تھی۔ اس کی خاص بات ایڈیشیا 24 تھی، جو پانچ سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والا سالانہ فیسٹول تھا۔ تین روزہ اس میلے میں مشہور پلے بیک سنگرز اور بینڈز نے اپنی پیش کش دیں۔
دیگر تقریبات میں ادارے کا یوم تاسیس اور الیومنائی میٹ شامل تھیں، جس کے ذریعہ موجودہ طلباء اور سابق طلباء کے درمیان روابط کو فروغ دیا گیا۔ ان اقدامات سے طلباء کے اعتماد کو تقویت ملی ہے اور شراک داروں کے درمیان ادارے کی ساکھ میں اضافہ ہوا ۔
نتائج
سال 2024 این آئی ایف ٹی ای ایم –کے، کے لیے تبدیلیوں بھرا رہا، جس میں اختراعات ، شراکت داری اور کمیونٹی کا تعاون شامل رہا ۔ ڈبلیو ایف آئی -2024 میں نمائش کی گئی تکنیکی ترقی سے لے کر موسمیاتی تبدیلی اور دیہی بااختیار بنانے کے اقدامات تک، ادارے نے خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں ایک رہنما کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔ مستقبل کے لیے ایک واضح وژن کے ساتھ، این آئی ایف ٹی ای ایم –کے، خوراک کی تکنیک اور صنعت کاری میں عمدگی، پائیداری، اور شمولیت کو آگے بڑھا رہا ہے۔
********
( ش ح ۔م ش ۔ اک م )
UNO: 4673
(Release ID: 2088838)
Visitor Counter : 23