ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
اختتام سال2024 کا جائزہ: وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی
بھارت میں’ایک پیڑ ماں کے نام‘مہم کے تحت 102 کروڑ درخت لگانے کا سنگ میل طے کیا، مارچ 2025 تک 140 کروڑ کا ہدف
وزارت نے 26 ستمبر 2024 کو ایکو مارک ضابطوں کو نوٹیفائی کیا
صاف ہوا کے قومی پروگرام (این سی اے پی) نے سنگ میل حاصل کیے: 23 شہروں میں پی ایم میں 40فیصدکی کمی، آلودگی پر قابو پانے کے لیے 11,200 کروڑ روپے کا فنڈ مختص؛ ہوا کے معیارکی بروقت نگرانی کے لئےپی آر اے این اے پورٹل کاآغاز کیا گیا
مینگرووز کی بحالی اور ساحلی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے عالمی یوم ماحولیات 2024 پر مشٹی کا آغاز کیا گیا
تقریبا 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 22,561 ہیکٹر تباہ شدہ مینگرووز کو بحال کیا گیا اور 6 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 3,836 ہیکٹر کی بحالی کے لیے 17.96 کروڑ روپے جاری کیے گئے
بائیس اکتوبر2024کوحیاتیاتی تنوع کے اصولوں کا اعلان کیاگیا
نگر ون یوجنا کے تحت 2024-25 میں 125 پروجیکٹوں کو منظور کیا گیا، جس میں9 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 106.38 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، 4 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری 86 پروجیکٹوں کے لیے 26.40 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کی گئی
بھارت میں ٹائیگر ریزرو کی تعداد بڑھ کر 57 ہوگئی،2024 میں دو نئے ٹائیگر ریزرو کونوٹیفائی کیا گیا: گرو گھاسی داس تمو پنگلا ٹائیگر ریزرو اور رتاپانی ٹائیگر ریزرو
سیزن 2024-2025 کے لیے 6 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 13 ساحلوں کو بلیو فلیگ توثیق کے ساتھ تصدیق شدہ کیاگیا
یو این ای اے نے مشن لائف کے اصولوں پر مبنی پائیدار طرز زندگی سے متعلق قرارداد منظور کی
بھارت نے 17 اگست 2024 کوعالم جنوب کی تیسری آوازسے متعلق چوٹی کانفرنس کی میزبانی کی جس کا سب سے اہم موضوع تھا - ’پائیدار مستقبل کے لیے ایک بااختیارعالم جنوب‘
بھارت نے پہلی بار دریائے گنگا ڈولفن ٹیگنگ کا انعقاد کیا
انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ(آئی ایس ایف آر2023) جاری: جنگلات اور درختوں کا احاطہ 8,27,357 مربع کلومیٹر تک پہنچ گیا، جو کہ بھارت کے جغرافیائی رقبے کا 25.17 فیصد ہے
Posted On:
27 DEC 2024 4:18PM by PIB Delhi
سال 2024 کے دوران ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے اہم اقدامات اور کامیابیوں کا ذکر پوائنٹ وار کیا گیا ہے۔
’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم
’ماحولیات کےعالمی دن‘ کے موقع پر جو کہ 5 جون، 2024 کو منایا جاتا ہے، وزیر اعظم نے ’ایک پیڑ ما کے نام/پلانٹ4مدر‘ مہم کا آغاز کیا، جس میں لوگوں کو اپنی ماں کے لیے محبت اور احترام کی علامت کے طور پر درخت لگانے کی تلقین کی گئی۔ اور دھرتی ماں کی حفاظت اورتحفظ کے لیے ایم او ای ایف سی سی نے مارچ 2025 تک 140 کروڑ درخت لگانے کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں، ریاستی حکومتوں، اداروں اور تنظیموں سے رابطہ کیا ہے۔ اب تک،’ایک پیڑ ماں کے نام‘ /’پلانٹ 4مدر‘مہم کے تحت 102 کروڑ سے زیادہ درخت لگائے جا چکے ہیں۔
2. ایکو مارک اسکیم
’لائیف‘(ماحولیات کے لئے طرز زندگی) کے ساتھ صف بندی کرتے ہوئے، ایم او ای ایف سی سی نے 26 ستمبر 2024 کو ایکو مارک ضابطوں کو نوٹیفائی کیا۔ جو1991 کی ایکو مارک سکیم کی جگہ نوٹیفائی کئے گئے ہیں۔ یہ اسکیم ماحول دوست مصنوعات کی مانگ کو فروغ دے گی۔’لائیف‘کے اصول، کم توانائی کی کھپت، وسائل کی کارکردگی اورمدور معیشت کو فروغ دیتے ہیں۔ اسکیم، درست لیبلنگ کو یقینی بنانے اور مصنوعات کے بارے میں گمراہ کن معلومات کو روکنے کی کوشش کرتی ہے۔
3.ماحولیات سے متعلق اقدمات،خالص صفر،کاربن میں کمی لانے، گرین ہائیڈروجن اور کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ اسٹوریج (سی سی یوایس)
حکومت موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ بھارت کی تازہ ترین قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی) اور 2070 تک خالص صفر تک پہنچنے کی طویل مدتی حکمت عملی سے اس کی آب و ہوا کی کارروائی کی رہنمائی ہوتی ہے اور اس سے معیشت کے مختلف شعبوں میں بھی کاربن کے اخراج میں کمی آتی ہے۔ بھارت نے تاریخی مجموعی عالمی جی ایچ جی کے اخراج میں معمولی شراکت کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی لڑائی میں سب سے آگے رہنے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔ بھارت میں عالمی آبادی کا تقریباً 17فیصد ہے لیکن اس کی تاریخی مجموعی شراکت 4فیصد سے بھی کم ہے۔
2005 اور 2019 کے درمیان ہمارے جی ڈی پی میں اخراج کی شدت میں 33 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس لیے اخراج کی شدت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے ہی حاصل کر لیا گیا ہے۔ 31.10.2024 تک، غیرحیاتیاتی ایندھن پر مبنی توانائی کے وسائل سے مجموعی بجلی کی توانائی کی تنصیباتی صلاحیت کل مجموعی برقی پاور انسٹال کردہ صلاحیت کا 46.52فیصد ہے۔ بھارت نے اپنے این ڈی سی کے اہداف کو 2030 تک اخراج کی شدت میں کمی کے 45فیصد اور غیر حیاتیاتی ایندھن پر مبنی توانائی کے وسائل سے 50فیصد کی مجموعی برقی پاور انسٹال کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ بھارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اپنے عالمی وعدوں کو پورا کرنے کے راستے پرگامزن ہے۔
کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ سٹوریج (سی سی یو ایس) کا صنعتی اورتوانائی کے شعبے کوکاربن سے پاک کرنے میں ایک اہم کردار ہے۔سی سی یو ایس بھارت میں خاص طور پر صاف ستھری مصنوعات اور توانائی کی پیداوار کے لیےپائیدار ترقی اور نمو کو یقینی بنانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے جس سے آتم نر بھر بھارت کامقصدحاصل ہوتا ہے۔
4.صاف ہوا کاقومی پروگرام
2019 میں شروع کیا گیا قومی صاف ہوا پروگرام 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 130 شہروں کا احاطہ کرتا ہے جس کامقصد2017-18 کے مقابلے 2025-26 تک ذرات میں40فیصد تک کمی لانا اور ہوا کے معیار میں خاطر خواہ بہتری لانا ہے ۔ ہم نے 2023-2024 تک 55 شہروں میں ذرات کی 20فیصد سے زیادہ اور 23 شہروں میں 40فیصد کی کمی حاصل کی ہے۔ مسلسل کوششوں کی وجہ سے، مندرجہ بالا شہروں میں سے 18 قومی فضائی محیطی ہوا کے معیار پر پورا اتر رہے ہیں۔ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے اقدامات کے لیے ان شہروں کے لیے 11,200 کروڑ روپے کا کل فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ بر وقت ہوا کے معیار کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک پی آر اے این اے پورٹل شروع کیا گیا ہے۔
5. مدور معیشت اور توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری (ای پی آر) فریم ورک
ایم او ای ایف سی سی نے مختلف اقسام کے فضلے سے متعلق مدور معیشت کے لیے انضباطی فریم ورک کونوٹیفائی کیا ہے۔ مصنوعات تیار کرنے والوں کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ آخر تک ضائع نہ ہونے والے فضلات کو توسیعی پروڈیوسر ذمہ داری کے نظام کے تحت دوبارہ استعمال کریں۔ پلاسٹک کے فضلے، ٹائروں کے فضلے، بیٹری کے فضلے، استعمال شدہ تیل کے فضلے اور ای فضلے کے لیے ای پی آر قوانین کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ مزید برآں،دھاتوں کے کباڑ کے لیے ای پی آر فریم ورک، گاڑیوں کی مدت ختم ہوجانے، ٹھوس فضلہ اور مائع فضلہ، تعمیراتی اور مسمار کرنے والے فضلے پر توجہ مرکوز کرتاہے۔ ای پی آر فریم ورک نہ صرف معیشت میں گردش کو بہتر بنائے گا بلکہ ماحولیاتی طور پر مناسب طریقے سے فضلہ کے انتظام میں بھی مدد کرے گا۔ ایک مضبوط ری سائیکلنگ صنعت معیشت میں شراکت کے ساتھ کئی لاکھ کے روزگار کے امکانات کے ساتھ ابھرے گی۔
6.انڈیا کولنگ ایکشن پلان
انڈیا کولنگ ایکشن پلان (آئی سی اے پی) سماجی-اقتصادی مشترکہ فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے جاری سرکاری پروگراموں اور اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگی کی سفارش کرتا ہے۔ حکومت ہند نے آئی سی اے پی میں دی گئی سفارشات کو عملی شکل دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انڈیا کولنگ ایکشن پلان (آئی سی اے پی) کی سفارشات کو عملی شکل دینے کے لیے، موضوعاتی علاقوں کے لیے ایکشن پلان، یعنی (i) عمارتوں میں خلائی کولنگ (ii) کولڈ چین (iii) گھریلو مینوفیکچرنگ اور پروڈکشن سیکٹر - متبادل ریفریجرینٹ اور ٹیکنالوجیز (iv) ) ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (v) سروسنگ سیکٹر (vi) ٹرانسپورٹ ایئر کنڈیشننگ کو جاری سرکاری پروگراموں/ اسکیموں کے ساتھ آئی سی اے پی میں دی گئی سفارشات کی نقشہ سازی کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔
2020-24 کے دوران ہائیڈرو کلورو فلورو کاربن (ایچ سی ایف سیز) کے 35فیصدمرحلہ وار کمی کے ہدف کے مقابلے میں، مونٹریال پروٹوکول میں کمی کے شیڈول کے مطابق، بھارت نے کھپت کے شعبے میں ہائیڈرو کلورو فلورو کاربن کی 50فیصد کی کمی حاصل کی۔ نئے آلات کی تیاری میں ایچ سی ایف سیز کا استعمال 31.12.2024 تک مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔
7.ساحلی رہائشی مقامات اور ٹھوس آمدنی کے لیے مینگروو پہل قدمی (مشٹی)
ساحلی رہائشی مقامات اور ٹھوس آمدنی کے لیے مینگروو پہل قدمی (مشٹی)کا آغاز 5 جون 2024 کو کیا گیا تاکہ مینگرووز کو ایک منفرد، قدرتی ماحولیاتی نظام کے طور پر بحال اور فروغ دیا جا سکے اور ساحلی رہائشی مقامات کے تحفظ اور پائیداری کو بڑھایا جا سکے۔مشٹی کا مقصد بھارت کے ساحل کے ساتھ مینگروو کے جنگلات کی بحالی / جنگلات کے اقدامات کے ذریعے 'مینگروو کے جنگلات کو بحال کرنا' ہے۔ اسکیم کے لیے ابتدائی پراجیکٹ اخراجات کے طور پر کمپنسٹری فاریسٹیشن فنڈ مینجمنٹ اینڈ پلاننگ اتھارٹی (سی اے ایم اے) کے ذریعے 100 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریباً 22561 ہیکٹر تباہ شدہ مینگروو علاقے کو بحالی کے تحت لایا گیا ہے اور 6 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 3836 ہیکٹر کی بحالی کے لیے کل 17.96 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
8۔جنگلات کا تحفظ
ایم او ای ایف سی سی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارسٹ منیجمنٹ (آئی آئی ایف ایم) بھوپال کے ساتھ مل کر 21 تاریخ کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارسٹ مینجمنٹ (آئی آئی ایف ایم) بھوپال میں۔ 22 اگست 2024 کو تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ’’بھارت میں جنگلات اور جنگلاتی زندگی کے انتظام میں خلائی ٹیکنالوجی کا اطلاق‘‘ پر ایک دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
گزشتہ آگ کے سیزن میں (نومبر، 2023-جون 2024)، 24 گھنٹوں کے اندر جنگل میں لگنے والی بڑی آگ پر قابو پانے کا فیصد بڑھ کر 67 فیصد ہو گیا جو پچھلے جنگل میں لگنے والے آگ کے سیزن میں33 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ بنیادی طور پر معلومات کی ترسیل اورتال میل کی تیز رفتاری کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔
9.حیاتیاتی تنوع
حیاتیاتی تنوع (ترمیمی) ایکٹ، 2023 یکم اپریل 2024 کو نافذ ہوا۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ کی قیادت میں ایک بھارتی وفد نے اکتوبر-نومبر، 2024 میں کولمبیا کے کیلی میں منعقدہ حیاتیاتی کنونشن کے فریقین کی کانفرنس میں شرکت کی۔
بھارت نے 10 ستمبر 2024 کو قومی حیاتیاتی تنوع کی حکمت عملی اور ایکشن پلان کے تحت اپنے قومی اہداف پیش کیے اور 31 اکتوبر 2024 کو سی او پی-16 کے دوران حیاتیاتی تنوع کے اجلاسوں میں اپنا قومی حیاتیاتی تنوع حکمت عملی اور ایکشن پلان بھی پیش کیا۔ قومی حیاتیاتی تنوع کے اہداف اور ایکشن پلان دونوں کنمنگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک کے تحت مقرر کردہ اہداف اور مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔
حیاتیاتی تنوع کے قواعد، 2024 کو 22 اکتوبر 2024 کو بھارت کے گزٹ میں نوٹیفائی کیا گیا تھا۔
10.قومی شجرکاری اورماحولیاتی ترقی کابورڈ’نیشنل فارسٹیشن اینڈ ایکو ڈویلپمنٹ بورڈ‘ (این اے ای بی)
نیشنل فاریسٹیشن اینڈ ایکو ڈیولپمنٹ بورڈ (این اے ای بی) نگر ون یوجنا (این وی وائی) کو نافذ کر رہا ہے جس میں 2020-21 سے 2026-27 کے دوران ملک میں 600 نگر ون اور 400 نگر واٹیکاس تیار کرنے کا تصور کیا گیا ہے جس کا مقصد درختوں کی تعداد میں نمایاں طور پر اضافہ،جنگلات کے باہر اور سبز احاطہ، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی اضافہ شہر کے باشندوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے علاوہ شہری اورباہری شہری علاقوں کو فائدہ پہنچانے کا احاطہ کرتا ہے۔ نیشنل اتھارٹی آف سی اے ایم پی اے کے تحت فنڈز سے مرکزی گرانٹ بنیادی طور پر باڑ لگانے، مٹی کی نمی کے تحفظ کے اقدامات اور متعلقہ سرگرمیوں، انتظامی سرگرمیوں، شجرکاری اور دیکھ بھال کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔
سال 2024-25 کے دوران اس اسکیم کے تحت 125 پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی اور اس پر106.38 کروڑ روپے 9 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوجاری کیے گئے ہیں۔4 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 86 پروجیکٹوں کے لیے 26.40 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کی گئی ہیں۔
یہ اسکیم ان شہری جنگلات کی تخلیق اور دیکھ بھال کے لیے 4 لاکھ روپے فی ہیکٹر کی مالی امداد فراہم کرتی ہے، جس سے ان سبز جگہوں کی تخلیق اور انتظام میں شہریوں، طلباء اور دیگرمتعلقہ فریقین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ نگر ون کے علاقے کم از کم 10 ہیکٹر سے 50 ہیکٹر تک ہیں پھیلے ہوئے ہیں۔
11.کاربن مارکیٹس کی حصولیابیاں: (جنوری-2024 سے نومبر-2024)
بھارت نے 30 مئی 2022 کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے پیرس معاہدے (این ڈی اے آئی اے پی اے) کے آرٹیکل 6 کے نفاذ کے لیے قومی نامزد اتھارٹی کو نوٹیفائی کیا ہے، جس میں سیکرٹری،ایم او ای ایف سی سی بطور چیئرپرسن ہے۔
این ڈی اے آئی اے پی اے کمیٹی نے جی ایچ جی تخفیف کی سرگرمیوں، متبادل مواد اور ہٹانے کی سرگرمیوں کے تحت 14 سرگرمیوں کی فہرست کو اپ ڈیٹ اور حتمی شکل دی ہے، جن پر بالترتیب آرٹیکل 6.2 میکانزم اور 6.4 میکانزم کے تحت دو طرفہ/کوآپریٹو طریقوں کے تحت بین الاقوامی کاربن کریڈٹس کی تجارت کے لیے غور کیا جانا ہے۔
این ڈی اے آئی اے پی اے نے بھی اصولی طور پرپائیدارترقی کے تشخیصی فریم ورک(ایس ڈی ای ایف) کے مسودے کی منظوری دے دی ہے، جو سی ایم اے کے فیصلوں کے مطابق منصوبوں/ سرگرمیوں کے پروگرام کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد کرے گا اور پائیدار ترقی میں اعلیٰ شراکت کے ساتھ سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔
مسودہ کی منظوری اور منظوری کے معیار کو، جو کہ آرٹیکل 6 کے طریقہ کار کے تحت منظوری اور اجازت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار اور عمل کی وضاحت کرتا ہے، کو بھی اصولی طور پر منظور کیا گیا۔
حکومت ہند نے 28 جون 2023 کو توانائی کے تحفظ ایکٹ 2001 (ترمیم، 2022) کے تحت کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ اسکیم (سی سی ٹی ایس) کا اعلان کیا جس کا مقصد ہندوستان کی کاربن مارکیٹ قائم کرنا ہے۔
نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی برائے انڈین کاربن مارکیٹ (این ایس سی-آئی سی ایم) انڈین کاربن مارکیٹ (آئی سی ایم) کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی ایس کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ سیکرٹری، ایم او ای ایف سی سی اور سیکرٹری، ایم او پی این ایس سی-آئی سی ایم کی صدارت کر رہے ہیں۔
این ایس سی-آئی سی ایم نے سی سی ٹی ایس کے تحت تعمیل کے طریقہ کار کے تحت 9 شعبوں کو حتمی شکل دی ہے، جو کہ ایلومینیم، کلور الکالی، سیمنٹ، فرٹیلائزر،لوہا اورفولاد، لگدی اورکاغذ، پیٹرو کیمیکلز، پیٹرولیم ریفائنری، اور ٹیکسٹائل ہیں۔
آفسیٹ میکانزم کے تحت،این ایس سی-آئی سی ایم نے فی الحال دس شعبوں کو منظوری دی ہے، جن میں توانائی، صنعتیں، فضلے کابندوبست اور ٹھکانے لگانا، زراعت، جنگلات، نقل و حمل، تعمیرات، مفرور اخراج، سالوینٹ کا استعمال اورسی سی یو ایس شامل ہیں۔
12.نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی، شیروں کے تحفظ کی قومی اتھارٹی
نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) کے مشورے پر، وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972 کے سیکشن 38 وی کے تحت شیر کے درج ذیل ریزورس کو نوٹیفائی کیا گیا ہے، جس سے ملک میں ٹائیگرریزروس کی تعداد 57 ہو گئی ہے۔
اے گرو گھاسی داس تمو پنگلا ٹائیگر ریزرو:
کور: 2049.232 مربع کلومیٹر
بفر: 780.155 مربع کلومیٹر
مجموعی: 2829.387 مربع کلومیٹر
بی رتپانی ٹائیگر ریزرو:
کور: 763.812 مربع کلومیٹر
بفر: 507.653 مربع کلومیٹر
مجموعی: 1271.465 مربع کلومیٹر
این ٹی سی اے نے بالترتیب 375.23 مربع کلومیٹر اور 1276.15 مربع کلومیٹر کے کور اور بفر علاقے کے ساتھ ٹائیگر ریزرو کے طور پر مادھو نیشنل پارک، مدھیہ پردیش کے نوٹیفکیشن کے لیے حتمی منظوری دے دی۔
ٹائیگر ریزرو نیٹ ورک کے تحت رقبہ اب 82,836.45 مربع کلومیٹر ہے، جو کہ ملک کے کل جغرافیائی رقبے کا تقریباً 2.5 فیصد ہے۔
این ٹی سی اے کے ذریعے حکومت ہند نے جنگلاتی زندگی کے تحفظ کے شعبے میں مشترکہ طور پر تعاون کرنے کے لیے حکومت کینیا کے ساتھ اعلیٰ سطح پر بات چیت کی اور ’’جنگلاتی زندگی کے تحفظ اور انتظام کے شعبے میں تعاون‘‘ کے عنوان سے ایک مفاہمت نامے پر غور کیا جا رہا ہے۔
این ٹی سی اے کے ایک وفد نےکارڈمم کے بارانی جنگل کے علاقے کا دورہ کیااور صلاحیت سازی کے اقدام کے حصے کے طور پر، دونوں ممالک کے درمیان ”بایو ڈائیورسٹی کنزرویشن اینڈ سسٹین ایبل وائلڈ لائف مینجمنٹ ریکوری اسٹریٹیجی آف ٹائیگرز اور پائیدار وائلڈ لائف مینجمنٹ ریکوری اسٹریٹجی اوراس کے مسکن میں تعاون کے تحت مختلف موضوعاتی علاقوں میں اہم تربیت دی ‘‘۔
شیروں کے عالمی دن کے موقع پر، ناگوار پودوں پر ایک ویب پورٹل شروع کیا گیا۔ اس سے فطرت کے تحفظ کے لیے سرمایہ کاری کو ترجیح دینے میں مدد ملے گی۔ ٹائیگر کے ضمن میں، بھارت وسیع پیمانے پر ماحولیاتی نظام کی نگرانی کرتا ہے۔
جنوبی افریقہ اور کینیا کے عہدیداروں نے کونو نیشنل پارک اور گاندھی ساگر وائلڈ لائف سینکچری، مدھیہ پردیش کا دورہ کیا اور پراجیکٹ چیتا کے تحت اقدامات سے آگاہ کیا۔ بوماس، کنٹرول روم اور آنے والی ویٹرنری سہولیات کا دورہ کرتے ہوئے قیمتی بصیرت کا اشتراک کیا گیا۔
بھارت نے بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے) قائم کیا اور فریم ورک معاہدے پر دستخط کرکے رسمی طور پر اس کا رکن بن گیا۔
مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم کے پروجیکٹ ٹائیگر جزو 'جنگلی حیات کے مسکن کی مربوط ترقی' کو حکومت ہند نے 15 ویں مالیاتی کمیشن سائیکل کے لیے منظوری دی تھی۔
13.پائیدار ساحلی انتظام
ایم او ای ایف سی سی نے فروری 2024 میں گرو گوبند سنگھ اندرا پرستھ یونیورسٹی (جی جی ایس آئی پی یو) نئی دہلی میں 9ویں بین الاقوامی نائٹروجن کانفرنس کو سپانسر کیا۔
’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت، ساحلی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے 22 ساحلوں پر 21.9.2024 کو ساحلی صفائی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرانتظام کی انتظامیہ کے تعاون سے ساحل کی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ جوہو بیچ، ممبئی، مہاراشٹر میں ساحل سمندر کی صفائی کا ایک بڑا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔
پائیدارساحلی انتظام (این سی ایس سی ایم) کے قومی مرکز کی دوسری جنرل باڈی میٹنگ 4.9.2024 کو وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ مینگروو زونیشن اٹلس کی ڈیجیٹل کاپی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے 4.9.2024 کو جاری کی تھی۔
6 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 13 ساحلوں کو سیزن 2024-2025 کے لیے بلیو فلیگ سرٹیفیکیشن کے ساتھ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
گرین کلائمیٹ فنڈ کے ذریعے بیرونی امداد سے انہینسنگ کوسٹل ریزیلینس آف انڈین کوسٹل کمیونٹیز (ای سی آر آئی سی سی)بھارتی ساحلی براردریوں کی ساحلی استحکام میں اضافےسے متعلق پروجیکٹ کے لیے ایڈپٹیو مینجمنٹ پلان تیار کیا گیا ہے۔
14. امرت دھروہر
امرت دھروہر، جسے 5 جون 2023 کو شروع کیا گیا تھا، پر عمل درآمد کی حکمت عملی چار اہم اجزاء یعنی نسلوں اور ان کی پناہ گاہوں کے تحفظ ، قدرتی سیاحت، مرطوب زمین سے حاصل ہونے والی روزی روٹی اور مرطوب زمین میں دستیاب کاربن پر توجہ مرکوز کرتی ہے ۔
حیاتیاتی سروے آف انڈیا (بی ایس آئی) اور زولوجیکل سروے آف انڈیا (زیڈ ایس آئی) کے ذریعہ 75 رامسر مقامات کے نباتیہ و حیوانیہ کی فہرستیں شائع کی گئی ہیں، جبکہ ان مقامات کے لیے پیپلز بائیو ڈائیورسٹی رجسٹر (پی بی آرز) کو بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ کمیٹیوں (بی ایم سیز) کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
ایم او ای ایف اینڈ سی سی نے اعلیٰ قدر کی نوعیت کی سیاحت کی ترقی کے لیے وزارت سیاحت کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس کے تحت تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں، جن میں رامسر مقامات جیسے سلطان پور نیشنل پارک (ہریانہ)، بھترکنیکا مینگرووز اور چیلکا جھیل (اڈیشہ) اور ستار پور ویٹ لینڈ اور یشونت ساگر (مدھیہ پردیش) پر متبادل روزی روٹی پروگرام (اے ایل پی) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، پریاورن ناویک سرٹیفکیٹ (پی این سی) کے تربیتی پروگرام بھیترکنیکا مینگرووز اور چیلکا جھیل میں منعقد کیے گئے ہیں۔ گرین اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام (جی ایس ڈی پی) کے تحت نیچر گائیڈز کے لیے ایک جامع تربیتی ماڈیول بھی تیار کیا گیا ہے۔
ایم او ای ایف اینڈ سی سی نے مرطوب زمینوں میں کاربن کے ذخیرے کا اندازہ لگانے کے لیے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) جاری کیا ہے۔ ویٹ لینڈز انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا (ڈبلیو آئی ایس اے) اور جی آئی زیڈ جیسے علمی شراکت داروں کے ساتھ آب و ہوا کے مشترکہ فوائد کا اندازہ لگانے کا طریقہ کار تیار کیا جا رہا ہے۔ مرطوب زمینوں کی کاربن ذخیرہ کرنے کی اعلیٰ صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ان شراکت داروں کے تعاون سے پیٹ لینڈ انوینٹری اور تشخیص کی پہل شروع کی گئی ہے۔
15. محفوظ علاقے
جنگلاتی حیاتیات اور اس کی پناہ گاہوں کا تحفظ قدیم زمانے سے ثقافتی اقدار میں شامل ہے، ایم او ای ایف سی سی کو آئین کے آرٹیکل 48-اے کے تحت ماحولیات کے تحفظ اور بہتری اور ملک کے جنگلات اور جنگلاتی حیاتیات کی حفاظت کا پابند بنایا گیا ہے۔ بھارت میں تحفظ کی منصوبہ بندی تمام ماحولیاتی نظاموں میں نمائندہ جنگلاتی پناہ گاہوں کی شناخت اور ان کی حفاظت کے فلسفے پر مبنی ہے۔
ملک میں محفوظ علاقوں کی تعداد، جو سال 2014 میں 745 تھی، بڑھ کر 1022 ہو گئی ہے۔ یہ ملک کے کل جغرافیائی رقبے کا 5.43 فیصد ہے۔ لوگوں کی شرکت کو مزید ترغیب دی گئی ہے۔ کمیونٹی ریزرو کے قیام میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں کمیونٹی ریزرو کی تعداد سال 2014 میں 43 سے بڑھ کرآج کی تاریخ میں 220 ہو گئی ہے۔
محفوظ علاقوں کے علاوہ، ملک میں شیروں کے 57 ریزروز بھی ہیں جنہیں وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے تحت نوٹیفائی کیا گیا ہے جن کی اولین ترجیح شیروں اور ان کی پناہ گاہ کا تحفظ ہے۔ ریاستوں نے ہاتھیوں کو محفوظ رہائش فراہم کرنے کے لیے ہاتھیوں کے 33 ریزروز کا بھی اعلان کیا ہے۔
سال 2014 کے بعد سے، رامسر سائٹس کی فہرست میں 59 مرطوب زمینوں کو شامل کیا گیا ہے، جس سے ملک میں 1.35 ملین ہیکٹٔر کے رقبے پر محیط یہ تعداد 85 ہو گئی ہے۔ بھارت ایشیا میں سب سے بڑا رامسر سائٹ نیٹ ورک کا حامل ہے اور سائٹس کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔
آل انڈیا ٹائیگر اسٹیمیشن 2022 کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں شیروں کی تخمینہ شدہ آبادی 3,682 ہے، جو دنیا کی جنگلی شیروں کی آبادی کا 70 فیصد ہے۔
16 . انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے)
بھارت نے 9 اپریل 2023 کو انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے) کا آغاز کیا ہے اور دنیا بھر میں 7 جنگلی بلیوں کے تحفظ کے لیے ایک عملی قدم قائم کیا ہے۔ پانچ ممالک یعنی بھارت، نکاراگوا، ایسواتینی، صومالیہ اور لائبیریا نے فریم ورک معاہدے (ایف اے) پر دستخط کیے ہیں اور آئی بی سی اے کے رکن بن گئے ہیں۔ فریم ورک معاہدے کا مقصد دنیا میں سات بڑی بلیوں کی نسلوں کے تحفظ اور بچاؤ کے لیے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آئی بی سی اے قائم کرنا ہے۔ اس معاہدے کے فریقین کو سات بڑی بلیوں کے تحفظ اور بچاؤ کے لیے مربوط کارروائی کے اصولوں سے رہنمائی حاصل ہوگی، جو آئی بی سی اے کے تحت اجتماعی کارروائی کے فوائد کے لیے ہیں۔
17. ماحولیات (تحفظ) ایکٹ، 1986 کو ناقابل تعزیربنانا
ماحولیات (تحفظ) ایکٹ (ای پی اے) کو 1986 میں ماحولیات کے تحفظ اور بہتری کی فراہمی کے مقصد سے نافذ کیا گیا تھا۔
حکومت نے جن وشواس (ترمیمی دفعات) ایکٹ 2023 کے ایک حصے کے طور پر ماحولیات (تحفظ) ایکٹ، 1986 کی تعزیری دفعات میں ترمیم کی ہے تاکہ زندگی گزارنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اعتماد پر مبنی حکمرانی کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے جرائم کو مناقابل تعزیر اور معقول بنایا جا سکےاور اسے یکم اپریل 2024 سے نافذ کیا گیا ہے۔
ای پی اے میں ترامیم کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:-
- ای پی اے ، 1986 کے تحت بیان کردہ تعزیرات کی دفعات کو مکمل طور پر غیر مجرمانہ قرار دیا گیا ہے۔
- ای پی اے ، 1986 کے تحت سزاؤں کے تعین کے لیے فیصلہ کن افسر کی تقرری کی تجویز۔
- فنڈ کی تشکیل اور انتظام کے ساتھ ساتھ جرمانے سے جمع کیے گئے فنڈ کے مناسب استعمال کے لیے بھی تجویز ہے۔
18.مشن لائف (طرز زندگی برائے ماحولیات)
مشن لائف ایک عالمی پہل ہے جسے بھارت نے اکتوبر 2022 میں شروع کیا تھا جس کا مقصد ماحول کیے تحفظ کے لیے ذہن سازی اور جان بوجھ کر استعمال کے ذریعے پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینا ہے۔ 2021 میں گلاسگو میں سی او پی -26 میں متعارف ہونے کے بعد، مشن لائف افراد اور طبقوں کو ماحول دوست رویے اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ پہل سات بنیادی موضوعات پر توجہ مرکوز کرتی ہے: جن میں پانی کی بچت، توانائی کا تحفظ، فضلہ کو کم کرنا، ای- فضلہ کا انتظام کرنا، ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو ختم کرنا، پائیدار خوراک کے نظام کو فروغ دینا، اور صحت مند طرز زندگی کو اپنانا شامل ہے۔ مشن لائف کو قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سیز) کے تحت ایک غیر مقداری اشارے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
یو این ای اے قرارداد: اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی (یو این ای اے) نے یکم مارچ 2024 کو نیروبی، کینیا میں منعقدہ اپنے چھٹے اجلاس میں پائیدار طرز زندگی سے متعلق قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا۔ مشن لائف کے اصولوں پر مبنی قرارداد کو بھارت نے پیش کیا اور سری لنکا اور بولیویا کی طرف سے تعاون کیا گیا اور یہ مشن لائف یا طرز زندگی برائے ماحولیات (لائف) کے تصور کی عالمگیریت میں ایک اہم قدم ہے۔
19. دس سالہ فریم ورک پروگرام (10وائی ایف پی) میں بھارت کی رکنیت
بھارت نے پائیدار کھپت اور پیداوار کے نمونوں کے لیے 10 سالہ فریم ورک آف پروگرام کے بورڈ میں بورڈ ممبر کی حیثیت سے پوزیشن حاصل کی، جو کہ بھارت کی قیادت اور پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینے کی کوششوں کا عالمی اعتراف ہے۔ 10وائی ایف پی پائیدار ترقی کے لیے 2030 ایجنڈے کا حصہ ہے، جیسا کہ ‘‘ذمہ دارانہ کھپت اور پیداوار’’ پر پائیدار ترقی کے ہدف 12 میں جھلکتا ہے، جو ماحولیاتی انحطاط سے اقتصادی ترقی کو دوگنا کرنے کے حوالے سے ایک فریم ورک کے طور پر کام کرتا ہے۔
20. تیسرا وائس آف گلوبل ساؤتھ اجلاس
بھارت نے 17 اگست 2024 کو تیسرے وائس آف گلوبل ساؤتھ اجلاس کی میزبانی کی جس کا مرکزی موضوع ‘‘ایک پائے دار مستقبل کے لیے گلوبل ساؤتھ کو با اختیار بنانا’’ تھا ۔
بھارت نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو متحد ہونے، ایک آواز کے ساتھ کھڑے ہونے اور ایک دوسرے کی طاقت بننے پر زور دیا۔ ماحولیات کے وزراء کے اجلاس میں 18 ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے ایک بینک نے شرکت کی۔ بھارت نے پائیدار کھپت اور پیداوار کے نمونوں کی حوصلہ افزائی کرنے، پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینے، فضلہ کو کم کرنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ اور احترام کی ثقافت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ بات چیت میں موسمیاتی انصاف اور ترقی پذیر ممالک کی طرف سے موسمیاتی مالیات، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت کی تعمیر کے مطالبے پر روشنی ڈالی گئی۔
شرکاء نے اشتراک اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں (سی بی ڈی آر ۔ آر سی) کے اصولوں کی بھی توثیق کی۔
21. دریائے گنگا کی پہلی بار ڈولفن ٹیگنگ
پہلی بار دریائے گنگا ڈولفن (پلیٹا نسٹا گنگٹکا) کو آسام میں ٹیگ کیا گیا تھا۔ اس پہل کو وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ڈبلیو آئی آئی ) نے آسام کے محکمہ جنگلات اور آرنیک کے تعاون سے نیشنل سی اے ایم پی اے اتھارٹی کی فنڈنگ کے ساتھ نافذ کیا تھا۔ یہ نہ صرف بھارت میں بلکہ نسلوں کے لیے بھی پہلی ٹیگنگ ہے، اور یہ سنگ میل پروجیکٹ ڈولفن کی اہم پیش رفت ہے، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کا نتیجہ ہے۔
22. جنگلات اور درختوں کے احاطہ میں اضافہ:
فاریسٹ سروے آف انڈیا کی 21 دسمبر 2024 کو جاری کردہ تازہ ترین انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ( آئی ایس آر ایف )، 2023 کے مطابق، ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کے معاملے میں ملک کی اہم کامیابیاں حسب ذیل ہیں:
- ملک کا جنگلات اور درختوں کا احاطہ 8,27,357 مربع کلومیٹر ہے جو ملک کے جغرافیائی رقبے کا 25.17 فیصد ہے، جس میں 7,15,343 مربع کلومیٹر (21.76فیصد) جنگلات اور درخت کے احاطہ کے طور پر 1,12,014 مربع کلومیٹر (3.41فیصد) پر مشتمل ہے۔
- 2021 کے جائزے کے مقابلے میں ملک کے جنگلات اور درختوں کے احاطہ میں 1445 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے جس میں جنگلات کے احاطہ میں 156 مربع کلومیٹر اور درختوں کے احاطہ میں 1289 مربع کلومیٹر کا اضافہ شامل ہے۔
- 19 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 33 فیصد سے زیادہ جغرافیائی رقبہ جنگلات کے تحت ہے۔ ان میں سے آٹھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی میزورم، لکشدیپ، اے اینڈ این آئی لینڈ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، میگھالیہ، تریپورہ اور منی پور میں جنگلات کا رقبہ 75 فیصد سے زیادہ ہے۔
- بھارت کے جنگلات کے اندر اور جنگلات کے باہربڑھتے ہوئے درختوں کا تخمینہ 6430 ملین کم لگایا گیا ہے، جس میں سے 4479 ملین جنگلات کے اندر اور 1951 ملین جنگلات کے علاقے سے باہر ہے۔ گزشتہ تخمینہ کے مقابلے میں کل بڑھنے والے درختوں میں 262 ملین کا اضافہ ہوا ہے جس میں جنگل کے اندر 91 ملین اور جنگل کے رقبے سے باہر 171 ملین کا اضافہ شامل ہے۔
- ملک میں بانس کے احاطے والے رقبے کا تخمینہ 1,54,670 مربع کلومیٹر لگایا گیا ہے۔ 2021 میں کیے گئے گزشتہ جائزے کے مقابلے میں بانس کے رقبے میں 5,227 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
- جنگل سے باہر درختوں سے لکڑی کی کل ممکنہ پیداوار کا تخمینہ 91.51 ملین کم لگایا گیا ہے۔
- موجودہ تشخیص میں ملک کے جنگلات میں کل کاربن کا ذخیرہ 7,285.5 ملین ٹن ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ملک میں کاربن کے ذخائر میں گزشتہ جائزے کے مقابلے میں 81.5 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔
- کاربن کی تلاش سے متعلق این ڈی سی کے تحت ہدف کے حصول کی حیثیت کے بارے میں، موجودہ تشخیص سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت کا کاربن ذخیرہ سی او 2 30.43 بلین ٹن کے برابر پہنچ گیا ہے۔ جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ 2005 کے بنیادی سال کے مقابلے میں، بھارت پہلے ہی 2.29 بلین ٹن اضافی کاربن سِنک تک پہنچ چکا ہے جس کا 2030 تک 2.5 سے 3.0 بلین ٹن کا ہدف تھا۔
********
( ش ح ۔ ش ب ۔م ش۔ م ا۔ اک م )
UNO: 4627
(Release ID: 2088816)
Visitor Counter : 185